عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

این سی جی جی نے مالدیپ سے سرکاری ملازمین کے 27ویں بیچ کی تربیت مکمل کی


اب تک مالدیپ کے 858 افسران نے تربیت دی ہے جس میں اے سی سی، مالدیپ کے 29 افسران بھی شامل ہیں

باہمی تعاون اور علم کا اشتراک عالمی اہداف کے حصول اور لوگوں کی زندگی میں بہتری کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔ محمد نجیل، ڈپٹی ہائی کمشنر، جمہوریہ مالدیپ

Posted On: 25 AUG 2023 7:47PM by PIB Delhi

قومی مرکز برائے گڈ گورننس (NCGG) کے زیر اہتمام وزارت خارجہ (ایم ای اے) کے اشتراک سے مالدیپ کے سرکاری ملازمین کے لیے 2 ہفتے کا صلاحیت سازی پروگرام (سی بی پی) آج 25 اگست 2023 کو نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوا۔ NCGG نے 2024 تک پبلک ایڈمنسٹریشن اور گورننس کے شعبے میں 1,000 سرکاری ملازمین کی مہارتوں اور صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے مالدیپ کی حکومت کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔

 

این سی جی جی کی کوششیں وزیر اعظم نریندر مودی کے فلسفہ ”واسودھیو کٹمبکم“ اور ”پڑوسی سب سے پہلے“ کی پالیسی کے ساتھ ہم آہنگ ہیں اور ترقیاتی حکمت عملیوں کو ڈیزائن کرتے ہوئے اور عوامی پالیسیوں کو نافذ کرتے ہوئے شہریوں کو سب سے آگے رکھتے ہیں۔ اسی تناظر میں یہ پروگرام شہریوں پر مرکوز گورننس کے اصولوں کو تقویت دیتے ہیں اور علم، معلومات اور اختراعات کے تبادلے کو فروغ دیتے ہیں اور بہترین طریقوں اور ڈیجیٹل گورننس کو اپنانے کو فروغ دیتے ہیں۔ یہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور پڑوسی ممالک کے ساتھ علاقائی تعاون کو فروغ دینے کی سمت میں بھی ایک کوشش ہے۔

اختتامی اجلاس کی صدارت عالیجناب محمد نجیل، ڈپٹی ہائی کمشنر، جمہوریہ مالدیپ نے کی۔ انہوں نے شرکت کرنے والے افسران سے درخواست کی کہ وہ پروگرام کے دوران حاصل ہونے والی آگاہی سے بھر پور استفادہ کریں اور اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور انہوں نے علم کا اشتراک کرنے اور گروپس میں کام کرنے پر زور دیا کیونکہ اچھے خیالات کو فروغ دینے کے لیے مؤثر ٹیم کی تعمیر ضروری ہے جس سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے پروگرام کی زیادہ سے زیادہ صلاحیت کو بروئے کار لانے اور بہترین طریقوں سے سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا، جس میں ان کی اپنی سیاق و سباق کی ترتیبات کے مطابق ترمیم کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام دونوں قوموں کے درمیان تاریخی اور روایتی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ عالمی اہداف کے حصول میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔

انہوں نے اپنے افسران کی استعداد کار میں اضافے کے لیے فراہم کردہ تعاون کے لیے حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا اور مالدیپ کے افسران کی مؤثر اور فعال شرکت کی تعریف کی۔ وہ پروگرام کے سیکھنے کے نتائج کے ایک حصے کے طور پر ”مالدیپ میں ڈیجیٹل تعلیم اور صحت اور ”وژن 2030 مالدیپ“ کے بارے میں شریک افسران کی وسیع اور شاندار پریزنٹیشنز کو دیکھ کر بے حد خوش ہوئے۔

پروگرام کا جائزہ دیتے ہوئے، کورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر بی ایس بشت نے کہا کہ 27ویں صلاحیت سازی پروگرام میں، این سی جی جی نے ملک میں اٹھائے گئے مختلف اقدامات کا اشتراک کیا۔ جیسے کہ گورننس کا بدلتا نمونہ، ہندوستان مالدیپ تعلقات، آل انڈیا سروسز کا جائزہ، پبلک پالیسی اور نفاذ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس، ڈیجیٹل گورننس اور پبلک سروس ڈیلیوری، ایسڈ ی جی کے حصول کے لیے اپروچ، لیڈرشپ اور کمیونیکیشن اسکل، پرفارمنس مینجمنٹ، کوالٹی مینجمنٹ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ای گورننس اور ڈیجیٹل انڈیا، جنس اور ترقی، گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس، مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کا نظام وغیرہ۔

27 ویں صلاحیت سازی کے پروگرام کی مجموعی نگرانی ڈاکٹر بی ایس بشت، کورس کوآرڈینیٹر برائے مالدیپ اور ڈاکٹر سنجیو شرما، شریک کورس کوآرڈینیٹر، اور این سی جی جی کی صلاحیت سازی ٹیم نے کی۔

 **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

25-08-2023

U: 8847



(Release ID: 1952357) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Hindi