وزارتِ تعلیم
وزارت تعلیم نے اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون - 2023 کے آغاز کا اعلان کیا
چھبیس مرکزی وزارتیں، چھ ریاستی وزارتیں اور چار صنعتی شراکت دار ایک ساتھ آئیں گے
شرکاء 30 ستمبر ، 2023 ء تک پرابلم اسٹیٹمنٹس کے لیے آئیڈیاز جمع کرائیں
Posted On:
23 AUG 2023 5:00PM by PIB Delhi
آل انڈیا کونسل آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ( اے آئی سی ٹی ای ) میں وزارت تعلیم کے انوویشن سیل نے آج اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون ( ایس آئی ایچ – 2023 ) کے آغاز کا اعلان کیا، جو اب اس کا چھٹا ایڈیشن ہے۔ اس موقع پر سکریٹری ہائر ایجوکیشن جناب کے سنجے مورتی (آئی اے ایس) ، اے آئی سی ٹی ای کے چیئرمین پروفیسر ٹی جی سیتارام اور اے آئی سی ٹی ای کے وائس چیئرمین ڈاکٹر ابھے جیرے موجود تھے ، جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
جناب کے سنجے مورتی نے ، اس سال کے ہیکاتھون کے تئیں اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ابھے جیرے کے تحت انوویشن سیل ہیکاتھون کے انعقاد میں بہترین کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ، بھارت کی جی 20 صدارت کے دوران، یونیسکو انڈیا-افریقہ ہیکاتھون کی میزبانی کرنا ایک بہت بڑا اعزاز تھا، جس میں 22 افریقی ممالک نے حصہ لیا اور بھارتی طلباء کو افریقی ممالک کی ٹیموں کے ساتھ پرابلم اسٹیٹمنٹس ، جس کا تعلق اس بر اعظم سے ہے ، پر کام کرنے کا موقع ملا ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دو ہفتے قبل، سائبر سیکورٹی کے موضوع پر وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر ایک کوَچ ہیکاتھون کا انعقاد کیا گیا تھا اور اس طرح کے ہیکاتھون کے ذریعہ اے آئی سی ٹی ای کے ذریعہ بہت سے چیلنجز کو سامنے لایا جاتا ہے۔
اے آئی سی ٹی ای کے چیئرمین پروفیسر ٹی جی سیتارام نے مستقبل کی تشکیل میں اختراع کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مستقبل اختراع پر مبنی ہے۔ ملک بھر میں 7500 سے زیادہ انوویشن انسٹی ٹیوٹ کے نیٹ ورک کے ساتھ، اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون شرکاء کو مختلف سرکاری اداروں اور وزارتوں کی طرف سے پیدا ہونے والے پرابلم اسٹیٹمنٹس کو حل کرنے کا ایک غیر معمولی موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ غیر روایتی حل اور نئے نقطہ نظر کو سامنے لانے کے لیے تیار ہے۔
اے آئی سی ٹی ای کے وائس چیئرمین ڈاکٹر ابھے جیرے نے ہیکاتھون کے ارتقاء کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ 2017 ء میں اس کے قیام کے بعد سے، اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون دنیا کے سب سے وسیع ہیکاتھون اور اختراعی نمونے میں تبدیل ہو گیا ہے۔ انہوں نے پلیٹ فارم کی جامع نوعیت کی بھی ستائش کی، جو کہ زراعت اور ہیلتھ ٹیک سے لے کر ٹرانسپورٹیشن تک پھیلے ہوئے موضوعات کے وسیع شعبوں کو شامل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون ( ایس آئی ایچ ) وزارت تعلیم کے انوویشن سیل اور آل انڈیا کونسل آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ( اے آئی سی ٹی ای ) کی مشترکہ کوشش ہے۔ 182 سافٹ ویئر اسٹیٹمنٹس اور 57 ہارڈویئر چیلنجز سمیت 239 پرابلم اسٹیٹمنٹس کی ایک متاثر کن صف کے ساتھ، ایونٹ نے 26 مرکزی وزارتوں، 6 ریاستی وزارتوں اور 4 صنعتی شراکت داروں کی شمولیت حاصل کی ہے، جو ایس آئی ایچ 2023 کی ، باہمی تعاون پر مبنی جدت طرازی کا ایک حقیقی ثبوت ہے۔
اس کے علاوہ ، 2022 ء میں ایس آئی ایچ جونیئر ایڈیشن کی کامیابی کے بعد، جونیئر ہیکاتھون 2023 ء کا دوسرا ایڈیشن بھی شروع کیا گیا ہے تاکہ 6ویں سے 12ویں جماعت کے طلباء کو بااختیار بنایا جا سکے۔ ان نوجوان اختراع کاروں کو موقع ملے گا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں اور مختلف موضوعات کے تحت آؤٹ آف دی باکس اوپن اختراعی آئیڈیاز تیار کریں۔
ایس آئی ایچ 2023 کے موضوعات سماجی ضروریات کے وسیع شعبوں پر مشتمل ہیں۔ ایس آئی ایچ 2023 کے موضوعات میں زراعت، فوڈ ٹیک اور دیہی ترقی، بلاک چین اور سائبرسیکیوریٹی، کلین اینڈ گرین ٹیکنالوجی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، فٹنس اینڈ اسپورٹس، ہیریٹیج اینڈ کلچر، میڈ ٹیک/بایو ٹیک/ ہیلتھ ٹیک، متفرق، قابل تجدید/ پائیدار توانائی ، روبوٹکس اور ڈرونز ، اسمارٹ آٹومیشن، اسمارٹ ایجوکیشن، اسمارٹ وہیکلز، ٹرانسپورٹیشن اور لاجسٹکس، ٹریول اینڈ ٹورزم اور کھلونے شامل ہیں ۔
کچھ دلچسپ پرابلم اسٹیٹمنٹس میں وزارت قانون و انصاف کی طرف سے قانونی ریکارڈ کے لیے بلاک چین پر مبنی ای والٹ سسٹم کا فروغ شامل ہے۔ پہاڑی علاقوں میں درپیش موجودہ چیلنجوں میں سے ایک پیشین گوئی کے نظام سے متعلق ہے ، جس کا تعلق موسمیاتی پیرامیٹرز اور موسمی نمونوں (وزارت بجلی کی طرف سے دیا گیا ہے) کا تجزیہ کرکے کلاؤڈ برسٹ کی شناخت کے لیے ہے۔ نیشنل ٹیکنیکل ریسرچ آرگنائزیشن ( این ٹی آر او ) کی طرف سے سائبر سیکیورٹی اور خطرے کی تشخیص کے میدان میں ایک چیلنج دیا گیا ہے تاکہ رینسم ویئر کے حملوں سے خطرات کو روکنے/کم کرنے کے لیے رینسم ویئر ریڈی نیس اسسمنٹ ٹول تیار کیا جا سکے۔
سینئر ایس آئی ایچ کے لیے آئیڈیا جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ، 2023 ء ہے، جب کہ جونیئر ایس آئی ایچ کے لیے یہ 30 اکتوبر ، 2023ء ہے۔ سینئر ایس آئی ایچ اور جونیئر ایس آئی ایچ کے گرانڈ فنالے کی ممکنہ تاریخیں بالترتیب نومبر ، 2023 ء کا پہلا ہفتہ اور جنوری ، 2023 ء ہیں۔
*************
ش ح۔ م م ۔ ع ا
U. No.8824
(Release ID: 1952130)
Visitor Counter : 105