وزارت دفاع

دفاع کے شعبے  میں ‘آتم نربھر بھارت’  کو بڑا فروغ: وزارت دفاع نے بھارتی بحریہ کے لیے پانچ فلیٹ سپورٹ شپ کے لیے  ایچ ایس ایل کے ساتھ 19,000 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا

Posted On: 25 AUG 2023 3:53PM by PIB Delhi

وزارت دفاع نے 25 اگست 2023 کو ہندوستان شپ یارڈ لمیٹڈ (ایچ ایس ایل) وشاکھاپٹنم کے ساتھ بھارتی  بحریہ کے لیے تقریباً 19,000 کروڑ روپےکی مجموعی لاگت کے پانچ فلیٹ سپورٹ شپ (ایف ایس ایس) کی خریدری کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔  یہ دفاعی مینوفیکچرنگ میں خود کفالت کے مقصد کو حاصل کرنے کی طرف ایک اہم قدم  ہوگا کیونکہ یہ جہاز مقامی طور پر ایچ ایس ایل ، وشاکھاپٹنم کے ذریعہ ڈیزائن اور تعمیر کئے جائیں گے۔  سلامتی سے متعلق کابینہ کمیٹی نے 16 اگست 2023 کو اپنی میٹنگ میں ان جہازوں کی خریداری کی منظوری دی تھی۔

فلیٹ سپورٹ شپ (ایف ایس ایس)کو سمندر میں بحری جہازوں کو ایندھن، پانی، گولہ بارود اور اسٹورز سے بھرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا، جس سے بھارتی  بحری بیڑے کو بندرگاہ پر واپسی کے بغیر طویل مدت تک کام کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔ یہ جہاز بحری بیڑے کی اسٹریٹیجک رسائی اور نقل و حرکت میں اضافہ کریں گے۔ ان جہازوں کی شمولیت سے بھارتی  بحریہ کی سمندری صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ بحری جہازوں کو لوگوں کے انخلاء اور انسانی امداد اور قدرتی آفات سے راحت (ایچ اے ڈی آر) کے کاموں کے لیے بھی تعینات کیا جا سکتا ہے۔

44,000 ٹن کے فلیٹ سپورٹ بحری جہاز بھارت  میں بھارتی  شپ یارڈ کی طرف سے بنائے جانے والے اپنی نوعیت کا پہلا جہاز ہوگا۔ یہ پروجیکٹ آٹھ سال کی مدت میں تقریباً 168.8 لاکھ  دن کا  روزگار پیدا کرے گا۔ ان جہازوں کی تعمیر بھارتی  جہاز سازی کی صنعت کو ایک نئی جہت فراہم کرے گی اور اس سے وابستہ صنعتوں بشمول ایم ایس ایم ایز کی فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ مقامی مینوفیکچررز سے زیادہ تر سازوسامان اور نظام حاصل کرنے  کے ساتھ یہ جہاز حکومت کے ‘میک ان انڈیا’ کے اقدامات کے مطابق ‘آتم نر بھر بھارت’ کے قابل فخر علمبردار ثابت ہوں گے۔

*********

ش ح۔ م ع ۔  ت ح

U No.: 8828



(Release ID: 1952090) Visitor Counter : 134