شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر نے اے اے آئی ہوائی اڈوں کے ٹرمینل بلڈنگ آرکیٹیکچر کے موضوع پر  کتاب جاری کی


پورے بھارت کے مختلف ہوائی اڈوں پر آئندہ کی  ٹرمینل عمارتوں پر روایتی اور مقامی فن تعمیر کا اثر

Posted On: 25 AUG 2023 12:49PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج نئی دہلی کے اے اے آئی ہوائی اڈوں پر مختلف ٹرمینل عمارتوں کے روایتی اور مقامی فن تعمیر پر ایک کافی ٹیبل بک جاری کی۔ مذکورہ  کتاب میں  19 ہوائی اڈوں پر ٹرمینل عمارتوں کے اگلے حصے کو نمایاں کیا گیا ہے۔ یہ اشاعت ایک قابل ذکر کوشش ہے جو آئندہ کی ہوائی اڈہ  ٹرمینل کی عمارتوں کو روایتی اقدار کی روشنی میں شبیہ کو پیش کرتی ہے۔

مستقبل کے ٹرمینلز بھارتی آرکیٹیکچرل مہارت کا  عملی طور پر امتزاج ہوگا، جو مؤثر طریقے سے ہمارے ورثے کے جوہر کو بیان کریں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EYDT.jpg

ہوائی اڈے کے ٹرمینل کی عمارت ہوائی جہاز اور زمینی نقل و حمل کے درمیان  بلا رکاوٹ منتقلی کا اہتمام کرتی ہے، جو ہوائی سفر سے وابستہ  مختلف خدمات کے لیے ایک وسیلے  کا کام کرتی ہے۔ ایک ٹرمینل ایک گیٹ وے بن جاتا ہے جو کسی شہر کا دورہ کرنے والے کے ابتدائی تاثرات کو شکل دیتا ہے۔ وہ اب صرف سہولت کے سادہ ڈھانچے نہیں ہیں اور انہیں شہر کے بے مثال نشانات کے طور پر دیکھا جانا چاہئے،  جو شہر میں آنے والوں کا  خیرمقدم کرتے ہیں اور مسافروں میں  حیرانی اور متحیر کئے جانے کا احساس پیدا کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JENH.jpg

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پاس  بھارت کے بھرپور سماجی اور ثقافتی تنوع کے ورثے کو ظاہر کرنے کا وژن ہے اور انہوں نے بھارت کے ثقافتی ورثے کو فروغ دینے اور اسے عالمی نقشے پر لانے میں اپنی پرجوش کوششوں کے ذریعے ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے، شہری ہوابازی کے وزیر، جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے ہر مسافر یا راہگیر تک  بھارتی ثقافتی ورثے کے جوہر کو پہنچانے کے لیے موجودہ اور آنے والی ٹرمینل عمارتوں میں کام کاج میں سہولت کے ساتھ بھارتی فن تعمیر کی خوبی کو یکجا کرنے کا تصور  پیش کیا ہے۔ یہ ٹرمینل عمارتیں ورثے کے احساس سے لبریز  ہیں، جو انہیں نہ صرف یادگاری  ڈھانچے بلکہ قوم کی شناخت کا علامتی اظہار بھی بناتی ہیں۔

اُن کی رہنمائی میں،  بھارت کی ائیرپورٹس اتھارٹی نے ائیرپورٹ پر ایسے  ٹرمینلز بنانے کی کوشش کی ہے تاکہ  انہیں یادگار کے طور پر اور شہر  کے منظر میں ایک شاندار اضافہ کے طور پر یاد رکھا جائے۔ یہ ٹرمینل  عمارتیں نہ صرف جسمانی ڈھانچوں کے طور پر کھڑی ہیں بلکہ ایک ایسے خیال کے مجسمے کے طور پر کھڑی ہیں جو بھارت  کی ثقافت، روایت اور فن کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ ٹرمینلز مقامی کمیونٹیز کے  شان اور قومی ترغیب کا ذریعہ بننے کے لیے تیار ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0039KUE.jpg

 

اس تقریب میں دیگر افراد کے ساتھ ساتھ  شہری ہوا بازی کی وزارت میں  سکریٹری جناب راجیو بنسل، شہری ہوا بازی کی وزارت میں او ایس ڈی جناب چنچل کمار، بی سی اے ایس کے  ڈی جی جناب ذوالفقار حسن،  ڈی جی سی اے کے جناب  وکرم دیو دت اور اے اے آئی کے   چیئرمین جناب سنجیو کمار بھی  موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ش م۔ ن ا۔

U- 8814


(Release ID: 1952046) Visitor Counter : 91