بجلی کی وزارت

 این ایچ پی سی اور اے پی جی ای این سی او آندھرا پردیش میں پمپ اسٹوریج ہائیڈرو پاور پروجیکٹ اور دیگر قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں کے نفاذ کے لئے ساتھ آئے

Posted On: 24 AUG 2023 6:16PM by PIB Delhi

صاف اور سبز توانائی کی سمت میں ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے ہندوستان کی بڑی ہائیڈروں پاور کمپنی ، این ایچ پی سی لمیٹڈ نے ریاست آندھرا پردیش میں قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں اور پمپ اسٹوریج کے نفاذ کے لئے آندھرا پردیش پاور جنریشن  کارپوریشن (اے پی جی ای این سی او) لمیٹڈ (آندھرا پردیش حکومت  کی ایک ذیلی کمپنی) کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے ہیں ۔

پہلے مرحلے میں  مفاہمت نامہ میں کل صلاحیت 1950 میگا واٹ کے دو پمپ ہائیڈرو اسٹوریج پرجیکٹوں کے نفاذ کا تصور کیا گیا ہے۔یہ پروجیکٹ کملا پاڈو (950 میگا واٹ) اور یاگنتی (1000میگا واٹ)  ہیں۔ ان پروجیکٹوں کے نفاذ سے روزگار کے بنیادی مواقع پیدا ہونے اور علاقے میں مقامی معیشت کو فروغ حاصل ہونے  کی امید ہے۔پروجیکٹوں کو جوائنٹ وینچر کے تحت نافذ کیا جائے گا۔

23 اگست 2023 کو آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب وائی ایس جگن موہن ریڈی کی موجودگی میں آندھراپردیش کے ونٹور ضلع کے تاڈے پلی میں مفاہمت نامہ پر دستخط کئے گئے۔مفاہمت نامہ پر این ایچ پی سی کے ڈائریکٹر (مالیات ) جناب آر پی گوئل اور اے پی جی ای این سی او کے مینجنگ ڈائریکٹر جناب کے وی این چکردھر بابو نے دونوں اداروں کے دیگر عہدہ داروں کی موجودگی میں دستخط کئے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001J37S.jpg

 

مفاہمت نامہ کا مقصدصاف اور سبز توانائی کے قومی مقصد کو حاصل کرنے کے لئے توانائی کے ذخیرہ سے متعلق حل کی شکل میں پمپ اسٹوریج پروجیکٹوں کا استعمال کرنا ہےیعنی  2030 تک غیر حجری ایندھن  (قابل تجدید توانائی+ نیوکلیئر) ذرائع سے 500 میگاواٹ بجلی کی صلاحیت حاصل کرنا اور2070 تک نیٹ زیرو کو  پورا کرنے کا مقصد ہے۔

پمپ اسٹوریج سسٹم نچلے آبی ذخائر سے اوپر ی آبی ذخائر تک پانی پمپ کرنے کے لئے تھر مل پاور اسٹیشنوں  یا دیگر ذرائع سے دستیاب گرڈ بجلی کا استعمال کرتا ہے  اور بجلی کی کمی ہونے پر زیادہ تر مانگ کے دوران بجلی کی پیداوار کرتا ہے۔

این ایچ پی سی لمیٹڈ بھارت کی ایک بڑی ہائیڈرو پاور کمپنی ہے  این ایچ پی سی کی کل صلاحیت اپنے 25 بجلی اسٹیشنوں کے ذریعہ قابل تجدید توانائی (ہوا اور سولر سمیت) کی 7097.2 میگا واٹ ہے جس میں معاون کمپنی کے ذریعہ 1520 میگا واٹ بھی شامل ہے۔

آپ اسے بھی پڑھنا پسند کرسکتے ہیں : Speeding up Hydro Power: Central Electricity Authority Fast-tracks Approval Mechanism for Pumped Storage Projects

 

***********

 

ش ح ۔  ق ت - م ش

U. No.8807

 



(Release ID: 1951942) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi