بھاری صنعتوں کی وزارت

بھاری صنعتوں کی وزارت نے انجینئرز انڈیا لمیٹڈ کو پی ایل آئی - اے سی سی اسکیم کے لیے بطور آزاد انجینئر مقرر کیا


پی ایل آئی - اے سی سی اسکیم كے تحت  مالی سال 2024 کے آواخر میں تجارتی پیداوار شروع كی جائے گی

Posted On: 24 AUG 2023 7:04PM by PIB Delhi

بھاری صنعت کی وزارت نے تین مستفیدین کو 30جی ڈبلیو ایچ کی صلاحیت پیدا کرنے کا كام سونپ ان كے نام اولا سیل ٹیكنالوجیز پرائیویٹ لمیٹیڈ، اے سی سی انرجی اسٹوریج پرائیویٹ لمیٹیڈ اور ریلائنس نیو انرجی بیٹری اسٹوریج لمیٹیڈ ہیں۔ 2030 تک 50 جی ڈلیو ایچ پیداوار حاصل کرنے کے ہدف کے ساتھ مزید 20 جی ڈبلیو ایچ كی ذمہ داری سونپی جاءے گی۔ منتخب استفادہ کنندگان کے کام کی پیشرفت پر نظر رکھنے کے لیے، وزارت نے انجینئرز انڈیا لمیٹڈ (ای آئی ایل) کو بطور آزاد انجینئر مقرر کیا ہے۔ پروٹو ٹائپ ٹیسٹنگ ان مستفید کنندگان کی طرف سے تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور ممکنہ طور پر تجارتی پیداوار مالی سال 2024 میں مرحلہ وار شروع ہو جائے گی۔

داخلی افزونیِ قدر کو یقینی بنانے کے اسکیم کے وژن کے مطابق تمام 3 مستفیدین کے ذریعہ ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل کے لیے ٹیکنالوجی تیار کی جا رہی ہے، جو تیاری کے اعلیٰ مراحل میں ہے۔ ان فائدہ اٹھانے والی تنظیموں کی طرف سے اب تک کی کل سرمایہ کاری 2090 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ اولا سیل ٹیکنالوجیز کرشنا گری واقع تمل ناڈو میں اپنی مینوفیکچرنگ سہولت قائم کر رہی ہے۔ اے سی سی انرجی اسٹوریج دھارواڑ واقع کرناٹک میں اپنی سہولتگاہ قائم کر رہا ہے اور ریلائنس نیو انرجی بیٹری سٹوریج جام نگر، گجرات میں سہولت قائم کر رہا ہے جس سے مقامی باشندوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

ریلائنس نیو انرجی لمیٹڈ نے بھی تین غیر ملکی کمپنیوں کو حاصل کرنے کی اطلاع دی ہے جو اے سی سی مینوفیکچرنگ كا کاروبار كرتے ہیں۔

"میک ان انڈیا" کے ساتھ ساتھ "آتم نر بھر بھارت" کے وژن کو فروغ دیتے ہوئے، بھاری صنعتوں کی وزارت نے جون، 2021 میں ایڈوانس کیمسٹری سیل (اے سی سی) بیٹری اسٹوریج کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم کا آغاز کیا تھا۔ 18,100 کروڑ کے بجٹ کے ساتھ ہندوستان میں بڑے پیمانے پر اے سی سی مینوفیکچرنگ كے كار خانے کے قیام کے لیے۔اس اسکیم کا مقصد ملک میں الیکٹرک موبیلیٹی اور بیٹری اسٹوریج کے لیے ایکو سسٹم کو مضبوط کرنا ہے اور اس کا مقصد آتم نر بھر بھارت اقدام كا دائرہ وسیع کرنا ہے۔

******

U.No:8790

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1951820) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi