کانکنی کی وزارت
جون، 2023 میں مجموعی طور پر معدنی پیداوار میں 7.6 فیصد کا اضافہ ہوا
اپریل تا جون 2023-24 کے دوران مجموعی نمو 6.3 فیصد تک پہنچ گئی
Posted On:
24 AUG 2023 6:36PM by PIB Delhi
ماہ جون، 2023 (بنیاد: 2011-12=100) کے لیے کان کنی اور کھدائی کے شعبے کی معدنی پیداوار کا اشاریہ 122.3 پر، جون، 2022 کے مہینے کی سطح کے مقابلے میں 7.6 فیصد زیادہ ہے۔ اپریل تا جون، 2023-24 کے دوران پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.3 فیصد ہے۔
جون 2023 میں اہم معدنیات کی پیداوار کی سطح: کوئلہ 739 لاکھ ٹن، لگنائٹ 33 لاکھ ٹن، قدرتی گیس (استعمال شدہ) 2845 ملین کیوبک میٹر، پیٹرولیم (خام) 24 لاکھ ٹن، باکسائٹ 1991 ہزار ٹن، کرومائٹ 399 ہزار ٹن، تانبا 9 ہزار ٹن، سونا 101 کلو گرام، خام لوہا 229 لاکھ ٹن، سیسہ 33 ہزار ٹن، مینگنیز ایسک 303 ہزار ٹن، زنک کانسنٹریٹ 140 ہزار ٹن، چونا پتھر 373 لاکھ ٹن، فاسفورائٹ 126 ہزار ٹن اور میگنیز 10 ہزار ٹن ہے۔
جون 2022 کے مقابلے میں جون 2023 کے دوران مثبت نمو دکھانے والی اہم معدنیات یہ ہیں: مینگنیز ایسک (27 فیصد)، میگنیسائٹ (21.6 فیصد)، سونا (18.8 فیصد)، کرومائیٹ (16.6 فیصد)، لوہا (14 فیصد)، چونا پتھر (10.7 فیصد)، کوئلہ (9.7 فیصد)، سیسہ (7.6 فیصد)، قدرتی گیس (استعمال شدہ) (3.6 فیصد) اور باکسائٹ (1.9 فیصد)۔ منفی نمو دکھانے والی دیگر اہم معدنیات میں شامل ہیں: پیٹرولیم (خام) (-0.5 فیصد)، زنک کانسنٹریٹ (-1.5 فیصد)، تانبے کا ارتکاز (-3.5 فیصد)، لگنائٹ (-29.6 فیصد) اور فاسفورائٹ (-33.3 فیصد)۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 8786
(Release ID: 1951813)
Visitor Counter : 124