سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت دو نیشنل اوورسیز اسکالرشپ اسکیمیں نافذ کررہی ہے

Posted On: 08 AUG 2023 5:11PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتا یا کہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت دو نیشنل اوورسیز اسکالرشپ (این او ایس)اسکیمیں نافذ کررہی ہے۔ ایک کو سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے نے درج فہرست ذاتوں، نامنظور(ڈی نوٹیفائیڈ) خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش قبائل،بے زمین زرعی مزدوروں اور روایتی کاریگروں کے طلباء کے لیے نافذ کیا گیا ہے اور دوسرے کو معذور افراد کوتفویض اختیارات کے محکمہ ( ڈی او ای پی ڈبلیو ڈی)کے ذریعے معذور طلباء کے لیےنافذ کیا گیا ہے۔

اسکیموں کے تحت امیدواروں کے انتخاب کے لیے جن معیارات پر عمل کیا جاتا ہے وہ حسب ذیل ہیں:

  1. ایس سی وغیرہ کے لئے این او ایس:

داخلہ کی غیر مشروط پیشکش کی بنیاد پر اعلیٰ 500 کیو ایس درجہ بندی والے غیر ملکی اداروں/یونیورسٹیوں میں مطالعہ کے لیے منتخب کیے جاتے ہیں۔ کوالیفائنگ امتحان میں کم از کم 60فیصدنمبر یا اس کے مساوی گریڈ کی ضرورت ہے۔ مزید تمام ذرائع سے امیدوار سمیت کل خاندانی آمدنی پچھلے مالی سال میں 8.00 لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے اور امیدوار کی عمر انتخابی سال کے اپریل کے پہلے دن 35(پینتیس)سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔

  1.  معذور طلباء کے لیے این او ایس:

پی ایچ ڈی کے لیے فرسٹ کلاس یا 55فیصد(پچپن فیصد)نمبر یا متعلقہ ماسٹر ڈگری میں مساوی گریڈ درکار ہے۔ اسی طرح ماسٹرز ڈگری کے لیے 55فیصد(پچپن فیصد)نمبر یا متعلقہ بیچلر ڈگری میں مساوی گریڈ درکار ہے۔ درخواست دینے والے سال کی پہلی جنوری تک امیدوار کی عمر 35(پینتیس)سال سے کم اور والدین/سرپرست کی آمدنی 8.00 لاکھ روپے سالانہ سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔

دونوں اسکیموں کے لئے انتخاب کا عمل درج ذیل ہے:

  1. ایس سی وغیرہ کے لئےاین او ایس:

این او ایس پورٹل (https://nosmsje.gov.in)ہر سال فروری کے وسط سے مارچ کے آخر تک (45 دنوں کی مدت کے لیے) پہلے راؤنڈ کی خاطر درخواستیں طلب کرنے کے لیے کھولا جاتا ہے۔ امیدوار اسکیم کے تحت اسکالرشپ حاصل کرنے کے لیے این او ایس پورٹل پر درخواست دے سکتے ہیں۔ اسکالرشپ ایوارڈ کے لیے صرف مکمل اور درست آن لائن درخواستوں پر غور کیا جاتا ہے۔ جانچ پڑتال کے بعد تمام اہل امیدواروں کی درخواستوں کو سلیکشن-کم-اسکریننگ کمیٹی کے سامنے رکھا جاتا ہے، تاکہ وہ انتخاب کے لیے اپنی سفارشات کے ساتھ ساتھ اسکالرشپ کے لیے125 امیدواروں کی درجہ بندی کا فیصلہ کرے۔ امیدواروں کی درجہ بندی کا فیصلہ انسٹی ٹیوٹ/یونیورسٹی کی کیو ایس درجہ بندی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے،جس میں اس نے داخلہ لینا چاہا ہے۔ اس کے بعد منتخب امیدواروں کو عارضی ایوارڈ آف  اسکالرشپ لیٹر جاری کیا جاتا ہے۔

(ii) معذور طلباء کے لیے این او ایس:

فی الحال اسکیم کے تحت درخواستیں سال بھر آف لائن موصول ہوتی ہیں۔ درخواستوں کی جانچ اس مقصد کے لیے بنائی گئی اسکریننگ کمیٹی کرتی ہے۔ اسکریننگ کمیٹی کی طرف سے شارٹ لسٹ کردہ درخواستوں کو سلیکشن کمیٹی کے سامنے رکھا جاتا ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے ذریعہ تجویز کردہ امیدواروں کو ایوارڈ لیٹر جاری کیے جاتے ہیں۔

  دونوں اسکیموں کے تحت امیدوار کے ذریعہ حاصل شدہ اسکالرشپ کی رقم/متفرق اخراجات (معاوضہ کی بنیاد پر)وغیرہ کی تقسیم وزارت خارجہ (ایم ای اے)کے ذریعہ بیرون ملک ہندوستانی مشنوں کے ذریعہ کی جاتی ہے اور اس کے لئے ایم ای اے کو خط کے ذریعہ فنڈز کی منظوری دی جاتی ہے۔ سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت کی طرف سے اجازت (ایل او اے) کسی بھی این او ایس طالب علم کے سلسلے میں متعلقہ ہندوستانی سفارت خانے کی طرف سے مطالبہ پر وقت وقت پر  ایم ای اے کو فنڈز جاری کیے جاتے ہیں۔

دونوں محکموں کی نیشنل اوورسیز اسکالرشپ اسکیمیں مرکزی شعبے کی اسکیمیں ہیں اور اس وجہ سے ریاست وار اور ضلع وار تقسیم نہیں ہے۔ تاہم پچھلے تین سالوں میں اسکیموں کے تحت مستفید ہونے والے امیدواروں کی تعداد درج ذیل ہے:

 

سال

ڈی او ایس جے ای

ڈی او ای پی ڈبلیو ڈیو

استفادہ کنندگان کی تعداد

استفادہ کنندگان کی تعداد

2020-21

100

6

2021-22

125

11

2022-23

125

17

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

************

ش ح۔  م م۔ن ع

(U: 8770)



(Release ID: 1951739) Visitor Counter : 71


Read this release in: Telugu , English