بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت (ایم او پی ایس ڈبلیو) ٹونا ٹیکرا، گجرات میں اگلی نسل كے کنٹینر ٹرمینل تیار کر رہی ہے


جناب سربانند سونووال کی موجودگی میں 25 اگست 2023 کو دین دیال پورٹ اتھارٹی اور ڈی پی ورلڈ کے درمیان رعایتی معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد كی جائے گی

پروجیکٹ کی تخمینہ لاگت 4,243.64 کروڑ روپے ہے

آنے والا گرین فیلڈ ٹرمینل 18,000 سے زیادہ ٹی ای یوز لے جانے والے اگلی نسل کے جہازوں کو سنبھالنے کے قابل ہو گا

Posted On: 24 AUG 2023 4:03PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت ملک کی اقتصادی ترقی کو بڑھانے کے لیے بندرگاہوں پر بہترین بنیادی ڈھانچہ یار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ دین دیال پورٹ اتھارٹی (ڈی پی اے)، گجرات میں بھارت  کے مغربی ساحل پر ایک اہم بڑی بندرگاہ، ڈی پی  ورلڈ کے ساتھ ٹونا-ٹیکرا، گجرات (نزد کانڈلا) میں ایک نئے بڑے کنٹینر ٹرمینل کی ترقی، كام كاج اور دیکھ بھال کے لیے ایک رعایتی معاہدے پر دستخط کر رہی ہے۔ ڈی پی ورلڈ، دبئی، متحدہ عرب امارات میں واقع ایک كثیر ملكی لاجسٹکس کمپنی ہے۔ دین دیال پورٹ اتھارٹی اور ڈی پی ورلڈ کے درمیان رعایتی معاہدے پر 25 اگست 2023 کو بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں نیز آیوش کے مرکزی وزیر جناب  سربانند سونووال ، ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او  سلطان احمد بن سلیم، کی موجودگی میں ٹیکٹک 1 اینڈ 2، الافٹ ہوٹل ایروسٹی، نئی دہلی میں شام 8 بجے سے دستخط کیے جائیں گے۔ دستخط كی تقریب کے دوران بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر مملکت جناب شانتنو ٹھاکر اور دیگر معززین بھی موجود رہیں گے۔

اس پروجیکٹ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) موڈ کے ذریعے 4,243.64 کروڑ روپے کی لاگت سے کنڈلا کے قریب ٹونا-ٹیکرا میں ایک میگا کنٹینر ٹرمینل کی تعمیر شامل ہے۔ ایک بار مکمل ہونے کے بعد، ٹرمینل میں 2.19 ملین کنٹینر یونٹس (ٹی ای یوز ) کو ہینڈل کرنے کی سالانہ صلاحیت ہوگی جس میں 18,000 سے زیادہ ٹی ای یوز  لے جانے والے اگلی نسل کے جہازوں کو ہینڈل کرنے کی صلاحیت ہوگی۔

نیا ٹرمینل شمالی، مغربی اور وسطی بھارت  سے مستقبل کی تجارتی مانگ کو پورا کرے گا، خطوں کو عالمی منڈیوں سے جوڑ دے گا۔ یہ پروجیکٹ حکومت ہند کے وژن 2047 کے ساتھ ہم آہنگ ہے تاکہ پورٹ ہینڈلنگ کی صلاحیت کو چار گنا بڑھایا جائے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ملٹی موڈل لاجسٹکس بنیادی ڈھانچہ یار کیا جائے۔

ہندوستان  انفرالوگ پرائیویٹ لمیٹڈ (ڈی پی ورلڈ اور نیشنل انویسٹمنٹ اینڈ انفراسٹرکچر فنڈ (این آئی آئی ایف) كی ایك مشتركہ ملكیت والی كمپنی) كے ایس پی وی کے ساتھ 30 سالہ پی پی پی پروجیکٹ کا معاہدہ بلڈ-آپریٹ-ٹرانسفر (بی او ٹی) کی بنیاد پر ہے، جو 50 سال تک قابل توسیع ہے۔ کنٹینر ٹرمینل گرین پورٹ کے رہنما خطوط کی مكمل طور پر تعمیل کرے گا جس سے بندرگاہ کے ماحول کے انتظام کے بہترین طریقوں کو اپناتے ہوئے بندرگاہ کے کاموں میں پائیداری کو یقینی بنایا جائے گا اور حکومت ہند کی طرف سے طے شدہ طویل مدتی پائیداری کے اہداف میں حصہ ڈالا جائے گا۔

اس پروجیکٹ سے کانڈلا کریک پر کم بھیڑ، میگا کنٹینر ویسلز کو ہینڈل کرنے کی بہتر صلاحیت، ٹرناراؤنڈ ٹائم میں نمایاں کمی اور ملک میں موثر اور لچکدار سپلائی چینز کی تخلیق کے لیے بہت سے دوسرے فوائد کے لحاظ سے آپریشنل کارکردگی میں اضافے کی توقع ہے۔ سڑکوں، ریل اور ہائی ویز کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے كثیر ماڈل کنیکٹیویٹی سے لیس یہ ٹرمینل اندرونی علاقوں اور عالمی منڈیوں کے درمیان ایک گیٹ وے فراہم کرے گا۔

یہ پروجیکٹ قومی بنیادی ڈھانچہ پائپ لائن کا حصہ ہے اور یہ حکومت ہند کے ان اقدامات مثلاً پی ایم گتی شکتی ماسٹر پلان اور نیشنل لاجسٹک پالیسی کی تکمیل کرے گا جس کا وزیر اعظم نے تصور کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EHMJ.jpg

*****

ش ح – م ع –ت ح

U: 8776



(Release ID: 1951730) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi , Gujarati