زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زرعی بنیادی ڈھانچے کے فنڈ کے تحت بھارت اسکیم
Posted On:
08 AUG 2023 6:38PM by PIB Delhi
موجودہ بنیادی ڈھانچے کی خلاء اور زرعی بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے سال 2020 میں زرعی بنیادی ڈھانچے کے فنڈ(اے آئی ایف)اسکیم کا آغاز کیا گیا تھا ، جس کا مقصد مراعات اورمالی مدد کے ذریعہ فصل کے بعد کے انتظام کے بنیادی ڈھانچے اور کمیونٹی فارمنگ اثاثوں کے قابل عمل منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لئے درمیانی مدت کے قرض کے لئے مالی امداد کی سہولت کو متحرک کرناہے۔
حکومت کی جانب سے زرعی انفراسٹرکچر فنڈ اسکیم کے تحت 'بھارت' (بینک ہیرالڈنگ ایکسلریٹڈ رورل اینڈ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن) کے نام سے ایک نئی مہم شروع کی گئی ہے تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے اور بینکوں اور قرض دینے والے اداروں میں زراعت کے بنیادی ڈھانچوں میں تیز رفتاری سے قرضے کے منصوبے کو متحرک کرنے کے لیے مسابقتی جذبہ پیدا کیا جا سکے ۔ یہ 15 جولائی 2023 سے 15 اگست 2023 تک ایک ماہ طویل مہم ہے۔ مختلف زمروں کے تحت سرفہرست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بینک یعنی سرکاری اور نجی شعبے میں تجارتی بینک، علاقائی دیہی بینک، چھوٹے مالیاتی بینک (ایس ایف بیز )، غیر بینکنگ مالیاتی کمپنیاں (این بی ایف سیز ) اور کوآپریٹو بینکوں کا انتخاب مہم کے اختتام پر کیا جائے گا اور ان کی خصوصی شراکت کو تسلیم کیا جائے گا۔ 31.07.2023 تک، مجموعی طور پر 1239 کروڑ روپے بھارت مہم کے تحت 1375 پروجیکٹوں کے لیے متعدد بینکوں نے منظوری دی ہے۔
یہ مہم 12 جولائی 2023 کو شروع کی گئی تھی جس میں 100 سے زائد بینکنگ ایگزیکٹوز نے شرکت کی، جن میں ایم ڈیز/چیئرمین، سرکاری اور نجی شعبے میں کمرشیل بینکوں کے ای ڈی، علاقائی دیہی بینک، چھوٹے مالیاتی بینک، این بی ایف سی اور منتخب کوآپریٹو بینک شامل تھے۔ مزید یہ کہ مہم کے تحت روزانہ کی کارکردگی کو تمام بینکوں کے درمیان ہر روز بینکوں کے کاروباری اوقات کے اختتام پر پیغامات کے ذریعے شیئر کیا جا رہا ہے۔ یہ روزانہ کی تازہ کارکردگی سے بینکوں اور قرض دینے والے اداروں میں اپنے اہداف کو پورا کرنے اور اس سے تجاوز کرنے کے لیے بہت زیادہ جوش اور مسابقتی جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ وزارت مہم کے تحت کارکردگی کا جائزہ لینے اور سست رفتاری سے کام کرنے والوں اور کام شروع نہ کرنے والوں کو کارکردگی کے لیے آمادہ کرنے کے لیے مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے بینک کے ایگزیکٹوز کے ساتھ باقاعدگی سے بات چیت کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
بینکوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً زرعی انفرا پروجیکٹس کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے اہداف حاصل کریں اور بینکوں کا ردعمل حوصلہ افزا ہے۔ یہ وزارت انفرادی بینکوں کے لیے اے آئی ایف کے سالانہ اہداف ان کے گاہک کی بنیاد، جغرافیائی رسائی اور زرعی پیش رفت اور ماضی کی کارکردگی میں حصہ داری کی بنیاد پر طے کرتی ہے۔ محکمہ اےآئی ایف اسکیم کے نفاذ کے لیے ہیڈ آفس میں اپنے نامزد اےا ٓئی ایف نوڈل آفیسر کے ذریعے ہر بینک کے ساتھ باقاعدہ رابطہ رکھتا ہے تاکہ درخواست جمع کروانے سے لے کر اسکیم کے فوائد کی واپسی تک، بینکوں کے اعلیٰ ایگزیکٹوز اور ان کے نوڈل افسروں کے ساتھ بات چیت، اسکیم کی پیشرفت کا جائزہ لینے اور باقاعدہ وقفوں پر ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ فراہم کرنے کے لیے ہوتی ہے جیسے کہ دسمبر 2022 میں نابارڈ ہیڈکوارٹر میں"بینکر اینکرز ہیں"نامی پروگرام کا انعقاد کیاگیا تھا۔
اس کے علاوہ، وزارت اس اسکیم کو فروغ دینے کے لیے ہیڈ آفسز اور مختلف بینکوں کے کنٹرولنگ دفاتر کے بینک حکام کے ساتھ بینکرز ٹریننگ کالجوں میں فزیکل موڈ پر اور اے آئی ایف اسکیم کے بارے میں بیداری کے سیشنز کا انعقاد کرتی ہے ،جو عام طور پر بینکوں کے جوش و خروش کو ظاہر کرتا ہے۔ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بینک ایگزیکٹوز اور ان کی ٹیم کے ارکان کے تعاون کو تسلیم کرنے کے لیے خصوصی ایوارڈ دینے کی تقریبات کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ بینکوں کی اےا ٓئی ایف ٹیموں پر مشتمل سوشل میڈیا گروپس بینکوں کو زرعی بنیادی ڈھانچے کی تخلیق کے لیے اےا ٓئی ایف کے تحت زیادہ سے زیادہ قرض دینے کے لیے راضی کرنے کے لیے بینکوں کے ساتھ رابطے کے تیز ترین موڈ کے طور پر کام کرتے ہیں اور یہ فورم آپریشنل مسائل کو حل کرنے اور ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ فراہم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*************
ش ح۔ا م۔ ر ب
U-8764
(Release ID: 1951695)
Visitor Counter : 123