کوئلے کی وزارت
پیلما، ایم ڈی او موڈ کے تحت کوئلہ پیدا کرنے والی ایس ای سی ایل کی پہلی اوپن کاسٹ کان بن جائے گی
20 سال کی مدت کے دوران کان سے 219 ملین ٹن سے زیادہ کوئلہ نکالا جائے گا
Posted On:
24 AUG 2023 2:42PM by PIB Delhi
ایس ای سی ایل کی پیلما کان ایم او ڈی (مائن ڈیولپر اینڈ آپریٹر) موڈ کے تحت چھتیس گڑھ میں پہلی اوپن کاسٹ (برط جو اوپر کی تہوں سے شروع ہو نہ کہ سرنگوں کے ذریعہ) کان بن جائے گی۔ ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ایس ای سی ایل) نے رائے گڑھ کے علاقے میں واقع پیلما اوپن کاسٹ کان کو چلانے کے لیے پیلما کولیریز کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
معاہدے کے مطابق، پیلما کولیریز اس کان کو اگلے 20 برسوں تک چلائے گی، جس کے تحت پیلما کولیریز پراجیکٹ کی ڈیزائننگ، فنانسنگ، خریداری ، تعمیر، آپریشن اور دیکھ بھال سے متعلق تمام سرگرمیوں کی ذمہ دار ہوگی۔ 20 سال کی مدت کے دوران اس کان سے مجموعی طور پر 219 ملین ٹن سے زیادہ کوئلہ نکالنے کی تجویز ہے جس کا سالانہ ہدف 15 ملین ٹن کوئلہ ہے۔ کان سے اعلیٰ معیار کا جی۔12 گریڈ کا کوئلہ نکالا جائے گا۔
ایم ڈی او موڈ، کان کے آپریشن کا ایک نیا تصور ہے جس کے تحت حکومت اور نجی ادارے ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ اس سے ایس ای سی ایل کی کوئلہ پیداوار کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور کول انڈیا کے 1 ارب ٹن پیداواری ہدف کو حاصل کرنے میں اہم رول ادا کرے گا۔
ایس ای سی ایل اپنی پرانی اور بند کانوں کو ایم ڈی او موڈ پر شروع کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ بشرم پور علاقے کی کیتکی یو جی نے ایم ڈی او موڈ پر کوئلہ پیدا کرنے والی ہندوستان کی پہلی کوئلے کی کان بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ دوسری طرف، بھٹگاؤں علاقے کی کلیانی یو جی مائن کو ایم ڈی او - ریونیو شیئرنگ ماڈل پر چلانے کے لیے لیٹر آف ایوارڈ بھی جاری کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، ایس ای سی ایل، ایم ڈی او موڈ پر دوسرے پروجیکٹ شروع کرنے کی سمت میں بھی کام کر رہا ہے۔
ایس ای سی ایل رائے گڑھ کا علاقہ کوئلے کے ذخائر کے لحاظ سے اسٹریٹجک طور پر اہم کوئلہ فیلڈ ہے اور یہ علاقہ آنے والے مستقبل میں ایس ای سی ایل کی کل پیداوار میں بڑا تعاون کرے گا۔ یہ ملک کا تیسرا سب سے بڑا کوئلہ فیلڈ ہے جس میں تقریباً 1900 ملین ٹن کوئلے کے ذخائرکاتخمینہ ہے۔ کوئلے کو تیزی سے نکالنے کے لیے ایس ای سی ایل کے ذریعے اس علاقے میں ریل کاریڈور بھی تیار کیا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ع ح۔ف ر
(U: 8762)
(Release ID: 1951689)
Visitor Counter : 123