کوئلے کی وزارت
کھنن پرہری ایپ عوامی شرکت کے ساتھ کوئلہ کی غیر قانونی کانکنی کو روکنے میں مدد کر رہی ہے
Posted On:
24 AUG 2023 2:28PM by PIB Delhi
کھنن پرہری نامی موبائل ایپ، جو شہریوں کو جیو ٹیگ والے فوٹوگراف اور متن والی معلومات کے ذریعہ غیر قانونی کوئلہ کانکنی کے واقعات کی رپورٹ کرنے میں مدد گار ہے، غیر قانونی کوئلہ کانکنی کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے کوئلے کی وزارت کے ذریعہ اٹھایا گیا ایک اہم قدم ہے۔ اس کے ساتھ ایک ویب پورٹل ، جسے کوئلہ کانوں کی نگرانی اور بندو بست نظام (سی ایم ایس ایم ایس) کے نام سے جانا جاتا ہے، گاندھی نگر کے بھاسکر اچاریہ انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ایپلی کیشن اینڈ جیو انفارمیٹکس اور رانچی کے سی ایم پی ڈی آئی کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔
غیر قانونی کانکنی سے ماحولیات اور غیر قانونی کانکنی میں ملوث افراد کی جانوں کے لئے خطرہ پیدا ہوتا ہے اور عام حالات میں روایتی کانکنی کی بنیاد اور ملک کی معیشت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔ حکومت کا مقصد ای- حکمرانی کی پہل کے طور پر خلائی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی کانکنی کے خلاف شفاف کارروائی کرنا ہے۔ حکومت اس لعنت کو ختم کرنے کے لئے عوامی شرکت کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے۔ کھنن پرہری موبائل ایپ غیر قانونی کوئلہ کانکنی کے خلاف لڑائی میں تعاون کے لئے شہریوں کو ایک مضبوط آلے طور پر کام کرتی ہے۔
کھنن پرہری موبائل ایپ اور سی ایم ایس ایم ایس ویب پورٹل کا مقصد کوئلہ کی غیر قانونی کانکنی کے بارے میں رپورٹنگ کرتے ہوئے عوامی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
کھنن پرہری موبائل ایپ کی اہم خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں :
واقعات کی رپورٹنگ: ایپ کو استعمال کرنے والے ایسے واقعات کے فوٹو لے کر اس پر اپنے تبصرے کے ساتھ غیر قانونی کانکنی کے واقعات کی آسانی سے اطلاع دے سکتے ہیں۔ یہ ایپ جی پی ایس لوکیشن کی مدد سے فوٹو گراف کی جیو ٹیکنگ کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
راز داری: اس کو استعمال کرنے والے کی شناخت کو راز رکھا جاتا ہے، تاکہ رازداری اور سکیورٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔
شکایت کا پتہ لگانا : شکایت کنندہ کو شکایت کرنے پر ایک نمبر دیا جاتا ہے، جسے وہ کھنن پرہری موبائل ایپ پر کی گئی شکایت کے بارے میں موجودہ پیش رفت کے بارے میں آسانی سے پتہ لگا سکتے ہیں۔
کھنن پرہری موبائل ایپ نے اب تک قابل قدر نتائج حاصل کئے ہیں اور کُل 483 شکایات درج کرائی گئی ہیں۔ ان میں سے 78 شکا یتیں درست پائی گئی ہیں اور ان پر مناسب قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ کھنن پرہری موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے اینڈرائڈ والے موبائل فون میں گوگل پلے اسٹور اور آئی او ایس والے آئی فون کے لئے ایپل اسٹور پر دستیاب ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- وا - ق ر)
U-8761
(Release ID: 1951677)
Visitor Counter : 138