بجلی کی وزارت
این ٹی پی سی آر ای ایل نے مدھیہ پردیش میں اومکاریشورذخیرے پر 80 میگاواٹ کے شمسی پروجیکٹ کو شروع کرنے کےلیے بولی حاصل کی
Posted On:
08 AUG 2023 8:23PM by PIB Delhi
این ٹی پی سی قابل تجدید توانائی لمیٹڈمدھیہ پردیش کے کھنڈوا میں اومکاریشور ریزروائر80 میگاواٹ کی شمسی صلاحیت کو شروع کرنے کے لیےبولی لگانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
بولی لگانے کا یہ عمل8 اگست 2023 کو ریوا الٹرا میگا سولر لمیٹڈ (آر یو ایم ایس ایل)، سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا (ایس ای سی آئی) کی جے وی کمپنی اور ایم پی ارجا وکاس نگم لمیٹڈ نے شروع کیا تھا۔ دریافت شدہ ٹیرف3.80کلو واٹس ہے اور اس پروجیکٹ سے پیدا ہونے والی توانائی کو مدھیہ پردیش اسٹیٹ ڈسکام کے ذریعہ استعمال کیا جائے گا۔
اس پروجیکٹ کی تکمیل کے ساتھ، این ٹی پی سی کی موجودہ شمسی صلاحیت342 میگاواٹ ہو جائے گی۔ ملک کا سب سے بڑا فلوٹنگ سولر پروجیکٹ 100 میگاواٹ صلاحیت کا ہے،جو تلنگانہ کے این ٹی پی سی راما گنڈم میں واقع ہے۔
اب تک این ٹی پی سی گروپ کے پاس 3.3 جی ڈبلیو –آر ای آپریشنل صلاحیت ہے، جبکہ پائپ لائن میں20 جی ڈبلیو –آر ای صلاحیت ابھی اسے حاصل کرنی ہے اور اس میں 4 جی ڈبلیو انرجی اسٹوریج سسٹم اور ملک کا پہلا گرین ہائیڈروجن پر مبنی پی این جی کی ملاوٹ والا پروجیکٹ شامل ہے۔
این ٹی پی سی 2032 تک 60 جی ڈبلیو قابل تجدید توانائی کی صلاحیت حاصل کرنے اور گرین ہائیڈروجن ٹکنالوجی اور انرجی اسٹوریج ڈومین میں ایک اہم کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
*************
ش ح۔ش م۔ ت ع
U-8755
(Release ID: 1951647)
Visitor Counter : 128