دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم میں ای -  حاضری

Posted On: 08 AUG 2023 6:33PM by PIB Delhi

دیہی ترقیات کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (مہاتما گاندھی  این آر ای جی ایس) کے نفاذ میں زیادہ شفافیت کو یقینی بنانے، جیو ٹیک کے ساتھ حاضری لگانے ،اور فرد کےفائدے والے کام کاج کو چھوڑ کر سبھی کاموں کے لئے نیشنل موبائل مانٹرنگ سسٹم  (این ایم ایم ایس ) ایپ  کے ذریعہ ایک دن میں مزدوروں کے دو وقت کے اسٹامپ فوٹو گراف  کو ایک جنوری 2023 سے لازمی کر دیا گیا ہے۔

اس سے ادائیگیوں کے تیزی سے عمل آوری  کو فعال بنانے کے علاوہ اسکیم پر شہریوں کی نگرانی میں اضافہ ہوتا ہے۔ ورک سائٹ سپروائزرس این ایم ایم ایس ایپ کے ذریعے  مزدوروں کی جیو ٹیگ شدہ تصویروں کے ساتھ حاضری حاصل کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

این ایم ایم ایس ایپ میں درپیش تکنیکی مسائل کو بروقت بنیاد پردیہی ترقی کے نیشنل انفارمیٹکس سینٹر(این آئی سی )، ساتھ اٹھایا گیا ہے۔ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے  درخواستی کی گئیں نئی شقوں  اور تجاویز کوشامل کیا جارہا ہے۔

این ایم ایم ایس ایپ کو موڈیفائی (ترمیم)کیا گیا  ہے۔تاکہ حاضری اور پہلی تصوری کی اپلوڈنگ کے چار گھنٹے کے بعد دوسری تصویر حاصل کی جاسکے۔پہلی تصویراور دوسری تصویر کی حاضری آف لائن موڈ میں حاصل کی جاسکتی ہے اور اسے اس وقت اپلوڈ کیا جائے گا جب ایک مرتبہ ڈیوائس  نیٹ ورک میں داخل ہوجائےگا۔غیر معمولی حالات کے معاملے میں جس کے لئے حاضری اپلوڈ نہیں کی جاسکتی،ضلع پروگرام کوآرڈی نیٹر (ڈی پی سی) کو مینول حاضری اپلوڈ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

وزارت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کرنے کے لئے  ریگولر انٹرول  کے وقت ہینڈ ہالڈنگ ورک شاپ کا بھی انتظام کیا ہے۔

وزارت نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کے لیے باقاعدہ وقفوں سے ہینڈ ہالڈنگ ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا ہے۔ جب بھی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کواین ایم ایم ایس ایپ کے استعمال کے ساتھ اپ ڈیٹ رکھنے کی ضرورت پڑتی ہے تو وزارت کی طرف سے تربیت فراہم کی جاتی ہے۔

***********

ش ح ۔  ح ا - م ش

U. No.8757


(Release ID: 1951646) Visitor Counter : 91


Read this release in: English