امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر داخلہ اورامداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ پر تمام ہم وطنوں، انتھک محنت اور گہری منصوبہ بندی کرنے والی ٹیم چندریان کے سبھی  سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد دی


وزیر داخلہ نے نئی خلائی پالیسی لانے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا

آزادی کے امرت کال میں ہمارے ملک کو  خلائی شعبے میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے،یہ ہم سب کے لیے فخر کا لمحہ ہے، ہمارے سائنسدانوں اور انجینئروں کی کوششوں نے بھارت کو دنیا میں قابل احترام رتبہ دلانے کا کام کیاہے

چندریان-3 مشن نے بھارت کو چاند پر پہنچنے والا چوتھا اور جنوبی قطب تک پہنچنے والا پہلا ملک بنا دیا، چندریان-3 مشن چاند کے جنوبی قطب میں چھپے رازوں سے پردہ اٹھائے گا

مودی سرکار کی نئی خلائی پالیسی کے تحت پچھلی دہائی میں 55 خلائی جہازوں اور 50 لانچ وہیکل مشن پر مبنی تجربات کیے گئے، بھارت نے بیک وقت 104 سیٹلائٹ لانچ کرنے کا ریکارڈ بنایا، بھارت اپنی پہلی کوشش میں مریخ تک پہنچنے والا پہلا ملک بن گیا اور آج چندریان-3 مشن بھی کامیاب رہا ہے

2020 میں مودی حکومت کی جانب سے خلائی شعبے میں کی گئی اصلاحات نے نجی اداروں کو ایک موقع فراہم کیا ہے اور اس سے ہمارے مشن کو تیز رفتاری ملے گی

ہندوستان کا خلائی سیکٹر ملک کے عزائم کو نئی بلندیوں تک لے جانے والا ہے،  بھارت دنیا میں خلائی منصوبوں کے لانچ پیڈ کے طور پر پہچانا جائے گا

بھارتی  کمپنیوں کے لیے خلا کا داخلہ دروازہ  کھلنے سے ہمارے نوجوانوں کے لیے روزگار کے بہت سے مواقع پیدا ہوں گے

Posted On: 23 AUG 2023 9:50PM by PIB Delhi

وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے تمام ہم وطنوں اور ٹیم چندریان کے تمام سائنسدانوں اور انجینئروں کو ان کی انتھک محنت اور گہری منصوبہ بندی کے لیے چندریان-3 کی چاند پر مقررہ وقت اورمقررہ  جگہ پر کامیاب لینڈنگ کے لیے مبارکباد دی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں،مرکزی وزیر داخلہ نے بھارت کے خلائی مشن کے تصور کے لیے نئی خلائی پالیسی لانے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ آزادی کے سنہرے دور میں ہمارے ملک نے خلائی میدان میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، یہ ہم سب کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سائنسدانوں اور انجینئروں کی کوششوں نے دنیا میں ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ چندریان3 مشن کے ساتھ بھارت  چاند پر پہنچنے والا چوتھا اورجنوبی  قطب تک پہنچنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ بھارت کا چندریان 3 مشن چاند کے جنوبی قطب میں چھپے رازوں سے پردہ اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا امرت کال خلا کے میدان اور ہندوستان کے مستقبل کے لیے بہت اچھا ہے اور آج کا چندریان 3 مشن اس کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن تمام ہم وطنوں کے لیے قابل فخر دن ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کی نئی خلائی پالیسی کے تحت گزشتہ دہائی میں 55 خلائی جہاز اور 50 لانچ وہیکل مشن پر مبنی تجربے کئے گئے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت نے ایک ساتھ 104 سیٹلائٹ لانچ کرنے کا ریکارڈ بنایا، بھارت پہلی ہی کوشش میں مریخ پر پہنچنے والا پہلا ملک بن گیا اور آج چندریان -3 مشن کو بھی کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے 2020 میں خلائی شعبے میں جو اصلاحات کی ہیں اس سے نجی اداروں کو موقع ملا ہے اور اس سے ہمارے مشن میں تیزی آئے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہندوستان کا خلائی شعبہ ملک کے عزائم کو نئی بلندیوں تک لے جانے والا ہے جسے دنیا خلائی منصوبوں کے لانچ پیڈ کے طور پر پہچانے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی  کمپنیوں کے لیے خلا کا داخلی دروازہ  کھلنے سے ہمارے نوجوانوں کے لیے روزگار کے بہت سے  مواقع پیدا ہوں گے۔

******

ش ح ۔ س ک ۔ ع ر

U. No.8748 


(Release ID: 1951627) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu