نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے چندریان -3 کی کامیاب لینڈنگ پر اسرو کو مبارک باد دی


نائب صدر جمہوریہ نے اس قابل ذکر کامیابی کو خلائی تحقیق میں ایک بڑی چھلانگ قرار دیا

یہ تاریخی کارنامہ ہندوستان کے عروج کا اشارہ ہے – نائب صدر

Posted On: 23 AUG 2023 8:07PM by PIB Delhi

نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھر نے چاند کے جنوبی قطب پر چندریان -3 کی کامیاب لینڈنگ پر اسرو اور تمام ہم وطن ہندوستانیوں کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

چندریان -3 کی کامیاب لینڈنگ کے ساتھ، ہندوستان چاند کی سطح پر سافٹ لینڈنگ کو پورا کرنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے، اور چاند کے جنوبی قطب پر اس کوشش کو حاصل کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ اس کامیابی کا تصور مستقبل کے لینڈنگ مشن اور سیاروں کی تلاش میں دیگر تکنیکی پیش رفت کے لیے پیش قدمی کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

سلسلے وار X پوسٹوں میں، نائب صدر جمہوریہ نے اس قابل ذکر کارنامے کو ”ہندوستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ اور خلائی تحقیق میں ایک بڑی چھلانگ“ قرار دیا اور اسے ہماری سائنسی صلاحیت اور پختہ عزم کا ثبوت قرار دیا۔ ”ہماری قوم کی خلائی ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے کے عزم نے ہمیں عالمی رہنما بننے کی راہ دکھائی ہے،“ انہوں نے کہا۔

ہماری سائنسی برادری کے لیے پر عزم حمایت کے لیے ملک کی بصیرت مند قیادت کی تعریف کرتے ہوئے، جناب دھنکھر نے کہا کہ یہ تاریخی کارنامہ ہندوستان کے عروج کا اشارہ ہے!

چندریان-3 کی منظور شدہ لاگت، 250 کروڑ روپے (لانچ وہیکل لاگت کو چھوڑ کر)، 2014 کی سائنس فکشن فلم ’انٹرسٹیلر‘ کے بجٹ سے کافی کم ہے۔ ہندوستان کی پہلے کی کوشش چندریان-2 نے بھی 98 فیصد کامیابی حاصل کی تھی، مشن کے زیادہ تر مقاصد کو پورا کیا حالانکہ لینڈر ماڈیول کے آخری مرحلے کی کارکردگی میں کچھ غیر متوقع تغیرات چندریان-2 کے ٹچ ڈاؤن پر تیز رفتاری کا باعث بنی۔ ماضی کے تجربے کی بنیاد پر، اسرو نے چندریان-3 میں تمام قسم کی ضرورتوں کے لیے منصوبہ بنایا جس کے نتیجے میں قطب جنوبی پر کامل ٹچ ڈاؤن ہوا۔

جناب دھنکھر نے کہا کہ وکرم کی سافٹ لینڈنگ نے ثابت کر دیا ہے کہ ’’21ویں صدی ہندوستان کی ہے۔‘‘

************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 8741


(Release ID: 1951552)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil