جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زیر زمین پانی کا  بندوبست

Posted On: 10 AUG 2023 7:19PM by PIB Delhi

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ پانی ریاست کا موضوع ہونے کی وجہ سے، زمینی پانی کا انتظام، ریاستوں کے ذریعہ وقتاً فوقتاً جاری/جاری کردہ مرکزی/ریاستی رہنما خطوط کے مطابق ہوتا ہے۔ تاہم، مرکزی حکومت کی طرف سے مطلع کردہ/جاری کردہ کچھ فریم ورک/رہنما اصول حسب ذیل ہیں:

  1. سنٹرل گراؤنڈ واٹر اتھارٹی (سی جی ڈبلیو اے) کو ملک میں صنعتوں، کان کنی کے منصوبوں، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں وغیرہ کے ذریعے زیر زمین پانی کو ریگولیشن اور کنٹرول کرنے کے مقصد کے لیے ‘‘ماحولیات (تحفظ) ایکٹ، 1986’’ کے سیکشن 3(3) کے تحت تشکیل دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ہدایات، پورے ہندوستان میں لاگو ہونے کے ساتھ، وزارت نے 24 ستمبر 2020 کو 29 مارچ 2023 کو بعد میں ترمیم کے ساتھ مطلع کیا تھا۔ سی جی ڈبلیو اے اور ریاستیں اپنے دائرہ اختیار کے مطابق اور موجودہ رہنما اصول کے مطابق مختلف صنعتوں / پروجیکٹوں کے لیے زیر زمین پانی نکالنے کی خاطر نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ جاری کرتی ہیں۔  رہنما اصول میں زرعی شعبے میں زیر زمین پانی کے انتظام کی دفعات بھی شامل ہیں۔ تفصیلی رہنما اصول ویب لنک پر دستیاب ہیں:

 https://cgwa-noc.gov.in/LandingPage/Guidelines.htm

  1. وزارت نے تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایک ماڈل بل بھیج دیا ہے تاکہ وہ اس کی ترقی کے ضابطے کے لیے مناسب زمینی پانی سے متعلق قانون سازی کر سکیں، جس میں بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی کا انتظام بھی شامل ہے۔ اب تک، 21 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اپنی ضروریات کے مطابق کچھ ترامیم کے ساتھ ماڈل زمینی پانی کے قانون کو اپنایا اور نافذ کیا ہے۔
  2. ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ذریعہ سرکولیٹ کردہ ماڈل بلڈنگ بائی لاز (ایم بی بی ایل) 2016 میں بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی کے لیے التزامات شامل ہیں اور اسے تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ اب تک، 35 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ایم بی بی ایل - 2016 کے بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی کی دفعات کو اپنایا ہے۔

پانی ایک ریاستی موضوع ہونے کی وجہ سے، بارش کے پانی کی مؤثر ذخیرہ کاری/زمین کے پانی کی بھرائی سمیت ملک میں اس کے پائیدار انتظام کے لیے زیر زمین پانی کے منصوبے شروع کرنا ریاستوں کے مینڈیٹ کے تحت آتا ہے۔ تاہم، مرکزی حکومت کی طرف سے کئی اقدامات کیے گئے ہیں جن تک رسائی ویب لنک

https://cdnbbsr.s3waas.gov.in/s3a70dc40477bc2adceef4d2c90f47eb82/uploads/2023/02/2023021742.pdf

کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔

ان میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔

  1. حکومت ہند ملک میں جل شکتی ابھیان (جے ایس اے) کو نافذ کر رہی ہے۔ پہلا جے ایس اے 2019 میں 256 اضلاع میں پانی کی کمی سے متاثر بلاکس میں شروع کیا گیا تھا جو 2021 اور 2022 (پورے ملک میں دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں) جاری رہا جس کا بنیادی مقصد مصنوعی پانی کی بھرائی کے ڈھانچے، واٹرشیڈ  بندوبست، پانی کی بھرائی اور دوبارہ استعمال کے ڈھانچے، گھنے  جنگلات اور بیداری پیدا کرنا  کے پروگراموں وغیرہ کے ذریعے مانسون کی بارشوں کو مؤثر طریقے سے جمع کرنا ہے۔ سال 2023 کے لیے جے ایس اے کا آغاز صدر جمہوریہ ہند نے 04 مارچ 2023 کو ‘‘پینے کے پانی کے لیے پائیداری کے ماخذ’’ کے ساتھ کیا تھا۔ مرکزی حکومت عام طور پر منریگا اور پی ایم کے ایس وائی – واٹر شیڈ ترقیاتی جزو کے تحت دستیاب فنڈز کا استعمال کر رہی ہے۔
  2. وزیر اعظم نے 24 اپریل 2022 کو امرت سروور مشن کا آغاز کیا تھا۔ اس مشن کا مقصد آزادی کا امرت مہوتسو کے جشن کے ایک حصے کے طور پر ملک کے ہر ضلع میں 75 آبی ذخائر کا فروغ اور ان کا  احیاء  ہے۔
  3. اٹل بھوجل یوجنا (اٹل جل)، ایک  6000 کروڑ روپے کی مرکزی شعبے کی  اسکیم ہے جسے  زیر زمین پانی کے وسائل کے پائیدار انتظام کے لیے وزارت کی طرف سے نافذ کیا جا رہا  ہے جس میں گرام پنچایت سطح پر پانی کی حفاظت کے منصوبے کی تیاری جیسی سرگرمیاں شامل ہیں تاکہ کمیونٹیز کو شامل کر کے دستیاب زمینی اور سطحی پانی کو موثر انداز میں استعمال کیا جا سکے۔ اس اسکیم کو  01.04.2020 سے ہریانہ، گجرات، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، راجستھان اور اتر پردیش کے منتخب علاقوں میں شروع کیا جا رہا ہے جس میں 80 اضلاع، 229 انتظامی بلاکس اور سات ریاستوں کی 8220 پانی کی کمی سے متاثر گرام پنچایتیں شامل ہیں۔  یہ اپنی نوعیت کی پہلی اسکیم ہے جس میں کمیونٹی پر مبنی منصوبہ بندی، نگرانی، زمینی ڈیٹا کا اشتراک اور استعمال، تمام اسٹیک ہولڈرز کی صلاحیت سازی، مانگ پر مبنی امتزاج اور سپلائی پر مبنی بندوبست کے ذریعے  کمیونٹی کی قیادت میں زیر زمین پانی کا انتظام شامل ہے۔
  4. زیر زمین  پانی کا بندوبست اور ضابطہ ( جی ڈبلیو ایم اور آر) اسکیم ایک مسلسل مرکزی شعبے کی اسکیم ہے جسے سنٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ (سی جی ڈبلیو بی) کے ذریعے ملک میں نافذ کیا جا رہا ہے۔ اسکیم کے تحت کی جانے والی اہم سرگرمیوں میں پورے ملک کے لیے ایکویفر میپنگ (این اے کیو یو آئی ایم) اور سی جی ڈبلیو بی  کی دیگر سرگرمیاں جیسے زیر زمین پانی کی سطح اور معیار کی مستقل بنیادوں پر نگرانی، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تعاون سے زیر زمین پانی کے متحرک وسائل کا جائزہ، ضابطہ اور کچھ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں زیر زمین پانی نکالنے پر کنٹرول، پانی کی کمی سے متاثر  منتخب علاقوں میں چند نمائشی ریچارج پروجیکٹس، تکنیکی تجدید کاری  کے لیے سائنسی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنا وغیرہ شامل ہیں۔
  5. نیشنل ایکویفر میپنگ اینڈ منیجمنٹ پروگرام (این اے کیو یو آئی ایم)  جو آبی ذخائر کی وضاحت اور خصوصیت اور زمینی پانی کے انتظام کے لیے منصوبے تیار کرنے کے مقاصد کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے، اس پروگرام کے تحت ملک کے پورے نقشے کے قابل علاقہ (تقریباً 25 لاکھ مربع کلومیٹر) کا احاطہ کیا گیا ہے۔ مناسب دخل اندازیوں کے لیے تفصیلات ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں ریاست وار تفصیلات ضمیمہ I میں دی گئی ہیں۔
  6. جی ڈبلیو ایم اور آر اسکیم میں مصنوعی زمینی پانی کی بھرائی کے لیے ایک چھوٹا سا جزو ہے جونہایت ہی مشکل کام ہے ۔ پچھلے 04 سالوں کے دوران، سی جی ڈبلیو بی نے اسکیم کے تحت تین نمائشی مصنوعی ریچارج پروجیکٹ شروع کیے ہیں، مختص کیے گئے فنڈز کی تفصیلات ضمیمہ II میں دی گئی ہیں۔

اٹل بھوجل یوجنا مرکزی شعبے کی ایک  اسکیم ہے جسے عالمی بینک کے تعاون سے زیر زمین پانی کی مانگ پر مبنی  مینجمنٹ کو مضبوط بنانے کے لیے لاگو کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ ، سی جی ڈبلیو بی نے ایم اے آر وی آئی (دیہات کی سطح پر مداخلت کے ذریعے زمینی پانی کے استعمال کو برقرار رکھنا) شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ طور پر دیہی علاقوں کی کمیونٹیز کو ایک پائیدار پانی کے مستقبل کے لیے بااختیار بنانا: گاؤں کی سطح کے پیرا ہائیڈروجیولوجسٹ کے لیے ایک وسائل کی کتاب تیار کی ہے جس میں، ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی، آسٹریلیا، سی ایس آئی آر او لینڈ اینڈ واٹر، آسٹریلیا، ایرڈ کمیونٹیز اینڈ ٹیکنالوجیز، بھوج اینڈ ڈیولپمنٹ سپورٹ سینٹر، احمد آباد شامل ہیں۔  یہ ایک ایسا قدم ہے جس سے زمینی پانی کے وسائل کے نظم و نسق میں گاؤں کی کمیونٹیز کی شرکت کو آسان بنانے میں مدد ملے گی جس میں مناسب آگاہی پیدا کرنا، پانی کے پائیدار مستقبل کو یقینی بنانا ہے۔

ضمیمہ- I

 

نمبر شمار

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے

کل رقبہ

کوریج کے لیے نشانہ بنایا گیا علاقہ (صرف نقشہ سازی کے قابل علاقہ)

مارچ 2023 تک کوریج

1

انڈمان و نکوبار مرکز کے زیر انتظام علاقے

8,249

1,774

1,774

2

آندھرا پردیش

1,63,900

1,41,784

1,41,784

3

اروناچل پردیش

83,743

4,703

4,703

4

آسام

78,438

61,826

61,826

5

بہار

94,163

90,567

90,567

6

چنڈی گڑھ مرکز کے زیر انتظام علاقے

115

115

115

7

چھتیس گڑھ

1,36,034

96,000

96,000

8

دادرا و نگر حویولی

602

602

602

9

دمن و دیو مرکز کے زیر انتظام علاقے

1,483

1,483

1,483

10

گوا

3,702

3,702

3,702

11

گجرات

1,96,024

1,60,978

1,60,978

12

ہریانہ

44,212

44,179

44,179

13

ہماچل پردیش

55,673

8,020

8,020

14

مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر

1,67,396

9,506

9,506

15

جھارکھنڈ

79,714

76,705

76,705

16

کرناٹک

1,91,808

1,91,719

1,91,719

17

کیرالہ

38,863

28,088

28,088

18

مرکز کے زیر انتظام علاقے لکش دویپ

32

32

32

19

مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ

54,840

963

963

20

مدھیہ پردیش

3,08,000

2,69,349

2,69,349

21

مہاراشٹر

3,07,713

2,59,914

2,59,914

22

منی پور

22,327

2,559

2,559

23

میگھالیہ

22,429

10,645

10,645

24

میزورم

21,081

700

700

25

ناگالینڈ

16,579

910

910

26

اڈیشہ

1,55,707

1,19,636

1,19,636

27

مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری

479

454

454

28

پنجاب

50,368

50,368

50,368

29

راجستھان

3,42,239

3,34,152

3,34,152

30

سکم

7,096

1,496

1,496

31

تمل ناڈو

1,30,058

1,05,829

1,05,829

32

تلنگانہ

1,11,940

1,04,824

1,04,824

33

تریپورہ

10,492

6,757

6,757

34

اتر پردیش

2,46,387

2,40,649

2,40,649

35

اترا کھنڈ

53,484

11,430

11,430

36

مغربی بنگال

88,752

71,947

71,947

کل میزان

3294105

2514437

2514437

 

ضمیمہ -II

 

جی بی ایم ڈبلیو اور آر اسکیم کے تحت بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے نمائشی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے گزشتہ چار سالوں کے دوران سی جی اے ڈبلیو بی کی جانب سے منظور کیے گئے فنڈز کی تفصیلات

 

نمبر شمار

پروجیکٹ

سال

ڈھانچوں کی نوعیت

منظور کیے گئے فنڈ ّ(کروڑ روپے میں)

1.

توقعاتی اضلاع میں ایکوا فائر ریچارج

  1. عثمان آباد بلاک، عثمان آباد ضلع، مہاراشٹر،
  2. پولیون ڈولا بلاک، وائی ایس آر، کڈپا ضلع، آندھرا پردیش اور
  3. بیکنا پیٹ بلاک، وارنگل ضلع، تلنگانہ ریاست

2018-20

 (مکمل کیا گیا)

  1. 1. چیک ڈیم-55، پیزو میٹرز-20 بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی کے ڈھانچے - -46۔
  2. 2. چیک ڈیمز-16، پرکولیشن ٹینک-4، سب سرفیس بیریئرز-01، ریچارج شافٹ-36، پیزو میٹرز-12۔
  3. 3. چیک ڈیمز-6، سب سرفیس بیریئر-01، ریچارج شافٹ-31، پیزو میٹرز-9

54.38

2.

 

مہاراشٹر میں پل کے ساتھ ساتھ بندھارا (بی سی بی)

2018-20

(مکمل کیا گیا)

05

30.29

3.

 

راجستھان میں پانی کی کمی سے متاثر منتخب اضلاع میں مصنوعی طریقے سے پانی کی بھرائی

جاری ہے

  1. اندروکا زونڈ ارتھ فل ڈیم وتھ کلے کور-1 ۔
  2. بستاوا ماتا کنکریٹ گریویٹی ڈیم-1
  3. پانی کی ذخیرہ اندوزی کے ڈھانچے-154

164.81

 

 

 

 

*************

( ش ح ۔ ع ح ۔م ت ح (

U. No.8722


(Release ID: 1951463) Visitor Counter : 154


Read this release in: English