وزارت دفاع
بھارتی بحریہ اور فلپائن ساحلی محافظ دستہ کے درمیان غیر عسکری تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت کی پیشگی معلومات کے تبادلے کے لئے معیاری طریقۂ کار پر دستخط کئے گئے
Posted On:
23 AUG 2023 4:02PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل آر ہری کمار اور فلپائن کے ساحلی محافظ دستہ کے کمانڈنٹ سی جی ایڈمرل آرٹیمیو ایم ابو نے 23 اگست ، 2023 ء کو غیر عسکری تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت کی پیشگی معلومات کے تبادلے کے لیے معیاری طریقۂ کار ( ایس او پی ) پر دستخط کیے۔ معیاری طریقہ ٔ کار پر دستخط نئی دلّی میں فلپائن کے ساحلی محافظ دستے کے کمانڈنٹ کے موجودہ بھارت کے دورے کے دوران کیے گئے۔
فلپائن کے ساحلی محافظ دستے اور بھارتی بحریہ کے درمیان معیاری طریقۂ کار (ایس او پی )پر دستخط کرنے سے تجارتی جہازوں کی آمد و رفت کے بارے میں معلومات کے تبادلے کو فعال بنانے میں مدد ملے گی، جس سے خطے میں سمندری حفاظت اور تحفظ کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع ۔ ع ا
U.No. 8724
(Release ID: 1951427)
Visitor Counter : 234