سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر نے بایولوجیکل الیکٹران مائیکرواسکوپی اور نینو بایو ٹیکنالوجی پر انڈین جرنل آف بائیو کیمسٹری اینڈ بائیو فزکس کا خصوصی شمارہ شائع کیا

Posted On: 22 AUG 2023 6:57PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی پہل’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘اور جی20کے ایک حصے کے طور پر سی ایس آئی آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ(این آئی ایس سی پی آر)، نئی دہلی کے انڈین جرنل آف بائیو کیمسٹری اینڈ بائیو فزکس(آئی جے بی بی)نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، نئی دہلی کے ڈپارٹمنٹ آف اناٹومی کے تعاون سے ہندوستان کے ضمن میں ’’بایولوجیکل الیکٹران مائیکرو ااسکوپی اینڈ نینو بایو ٹیکنالوجی‘‘کے موضو ع پر ایک خصوصی  شمارہ شائع کیا ہے۔سرکاری فنڈ سے چلنے والا ہندوستان کا ایک ممتاز سائنسی اشاعت کا ادارہ ہونے کے ناطے سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر مختلف ایس ٹی آئی موضوعات پر 16جرائد شائع کرتا ہے اور یہ تمام جریدے معروف قومی/ بین الاقوامی ایجنسیوں جیسے سائنس سائٹیشن انڈیکس (سائنس کا ویب)، اسکوپس، این اے اے ایس اور یوجی سی کیئر کی فہرست میں شامل ہیں۔

بایو کیمسٹری، بایو فزکس اور بائیو ٹیکنالوجی کے موضوع پر1.4کے جے آئی ایف اسکور والا ایک ممتاز  پیئر ریویوڈ ماہانہ جریدہ  آئی جے بی بی مختلف مضوعات پر سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر کے ذریعے شائع کئے جانے والےجریدوں میں  اولین مقام رکھتا ہے۔ معروف قومی/بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل حال ہی میں دوبارہ تشکیل پانے والے ادارتی بورڈ کی قابل رہنمائی اور فعال تعاون کی وجہ سے اس جریدے کو دنیا بھر کے محققین اور ماہرین تعلیم کی جانب سے کافی توجہ مل رہی ہے۔ اس خصوصی شمارے (اگست 2023، آئی جے بی بی والیوم60، شمارہ نمبر 8) میں موضوع کے معروف محققین  کے6 اصل تحقیقی مقالے ہیں، جن میں بایولوجیکل الیکٹران مائیکرواسکوپی اور نینو بایوٹیکنالوجی میں ابھرتے ہوئے رجحانات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

مضامین میں(i)سلور نینو پارٹیکلز کافیدر پروٹین ہائیڈرولائزیٹ میڈیئٹڈ سنتھیسس اورسلور سلور نینو پارٹیکل سے ٹریٹڈ ریشمی کپڑے کی اینٹی مائکروبیل صلاحیت کا جائزہ؛ (ii)شدیدکووڈ-19والے اپلاسٹک انیمیا کے مریضوں میں پھیپھڑوں کے ٹائپ II نیوموسائٹس پر غیر معمولی الٹرااسٹرکچر خصوصیات؛(iii)نیفروٹوکسی سٹی کی ابتدائی علامات والے فلوروسس کے مریضوں میں یورینری ایکزوسوم آئیسولیشن وغیرہ کا احاطہ کیا گیا ہے۔

اس خصوصی شمارے کی اشاعت سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر ، نئی دہلی کی ڈائریکٹر پروفیسر رنجنا اگروال کے بھرپور تعاون اور اس شعبے کے عالمی سطح پر معروف ماہرین پر مشتمل نو تشکیل شدہ ایڈیٹوریل بورڈ ،پروفیسر اسٹیفن دیمتروف(چیف ایڈیٹر، آئی جے بی بی)،  ڈاکٹرڈی این راؤ (ایگزیکٹیو ایڈیٹر، آئی جے بی بی) کی قابل رہنمائی، آئی جے بی بی کے سائنسی ایڈیٹر کی پہل  اورجناب آر ایس جیا سومو، ڈاکٹر جی مہیش، ڈاکٹر مہروان (سربراہ، ریسرچ جرنلز)کی حوصلہ افزائی  سے ہی ممکن ہوئی۔ اس شمارے کی کامیاب بروقت اشاعت کے لیے مصنفین،ریویورز کے تعاون اورسی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر کی پرنٹ پروڈکشن ٹیم کی طرف سے فراہم کردہ تکنیکی معاونت خصوصی طور ہر قابل  ذکر ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XASK.jpg

 

************

ش ح۔ ا گ۔ن ع

(U: 8714)



(Release ID: 1951396) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Tamil