قبائیلی امور کی وزارت
مرکزی وزیر ارجن منڈا نے نئی دہلی میں ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں ایکلویہ ماڈل ریزیڈنشیل اسکول (ای ایم آر ایس) کے طلبا کے ساتھ تبادلہ خیال کیا
ای ایم آر ایس کا مقصد طلبا کی ہمہ گیر ترقی کے لیے مواقع فراہم کرنا ہے اور قبائلی طلبا کو معیاری تعلیم بھی فراہم کرنا ہے: ارجن منڈا
Posted On:
22 AUG 2023 8:37PM by PIB Delhi
قبائلی امور اور این ای ایس ٹی ایس کی وزارت کی جانب سے22 ستمبر 2023 کو منعقد کئے جانے والے ایک تعلیمی وزٹ کے حصے کے طور پر قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے نئی دہلی میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سینٹر میں ایکلویہ ماڈل ریزیڈنشیل اسکول ای ایم آر ایس کے طلبا کے ساتھ بات چیت کی۔
دن میں طلبا کو راشٹرپتی بھون کا دورہ کرنے کا موقع بھی حاصل ہوا اور انہوں نے صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپد ی مرمو سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ طلبا نے راشٹرپتی بھون میوزیم اور لائبریری کے علاوہ امرت ادیان کا ایک گائیڈکی رہنمائی میں دورہ بھی کیا۔
پروگرام میں راجستھان، اتراکھنڈ، جھارکھنڈ،مدھیہ پردیش، اوڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے ایکلویہ ماڈل ریزیڈنشیل اسکول کے 460 طلبا اور 40 اساتذہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر ارجن منڈا نے کہا کہ کل بہت اہم دن ہے اور چندریان -3 چاند پر اتر جائے گا اور اس اہم کارنامے کے ساتھ ہی بھارت آسمان کی بلندیوں کو چھو لے گا۔ انہوں نے طلبا سے اپیل کی کہ ان کے اندر آسمان تک پہنچنے کےلیے اپنا مقصد حاصل کرنے کا حوصلہ ہونا چاہیے، اور وہ بڑے بڑے خواب دیکھیں، لیکن اپنی زمین سے جڑے رہیں۔ انہوں نے طلبا سے یہ بھی کہا کہ چندریان-3 کے چاند کی سطح پر اترنے کا نظارہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قبائیلوں کی ثقافت، کنکٹی ویٹی سے تحریک لیتی ہے۔وہ مادر وطن کےلیے محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین قبائیلوں کے لیے نئے مواقع یقینی بناتاہے اور انہیں بااختیار بنانے کےلیے بھی یقینی بناتا ہے اور اسی طرح ای ایم آر ایس کا مقصد قبائلی طلبا کو معیاری تعلیم فراہم کرنا اور ان طلبا کی ہمہ گیر ترقی کے لیے مواقع فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے طلبا سے اپنے ان سینئر ز سے میٹنگ کرنے کا مشورہ دیا، جنہوں نے اسکالرشپ اسکیموں سے فائدہ اٹھایا ہے اور وہ طبی اور تعلیم کے شعبے میں اعلی تعلیم حاصل کررہے ہیں یا سول سروسیز کےلیے تیاری کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی اپنی خود کی سخت محنت انہیں آسمان تک لے جائے گی۔ انہوں نے طلبا سے اپیل کی کہ وہ اپنے مقاصد پر روشنی ڈالیں اور انہیں سخت محنت اور صبر سے حاصل کریں۔ انہوں نے طلبا سے کہا کہ ان کے معاشرے اور ملک کے لیے ذاتی اور مشترکہ مقاصد ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ ای ایم آر ایس کی تعداد 740 تک پہنچ جائے گی، جو بنیادی سطح تک تعلیم حاصل کرنے میں ان کی مدد کرے گی۔ انہوں نےیہ بھی کہا کہ اساتذہ کو پرانے اور نئے اسکولوں کے لیے بھرتی کیے جارہے ہیں۔
اس موقع پر قبائلی امور کے سکریٹری جناب انل کمار جھا نے کہا کہ ہماری وزارت نے مختلف ریاستوں میں ایکلویہ ماڈل ریزیڈنشیل اسکولوں کے ذریعے قبائلی نوجوانوں کی مجموعی تعلیم کےلیے جہت دینے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبا کو اس بات کے لیے مدعو کیا گیا ہے کہ وہ پوری طرح اپنی تعلیمی اسکیموں اور مواقعوں کا پتہ لگائیں، کیونکہ ان سے انہیں مستقبل میں فائدہ پہنچے گا۔
بات چیت کے دوران مختلف ای ایم آر ایس کے اسکالرشپ حاصل کرنے والے لوگ اور طلبا نے وزرا ، معزز شخصیتوں اور طلبا کے ساتھ ایک واضح طور پر اپنے اپنے تجربات مشترک کیے۔ ای ایم آر ایس طلبا اور ای ایم آر ایس اسکالرشپ مستفیدین نے مختلف سوالات پیش کئے اور وزرا کے سامنے اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔
اس کے علاوہ این ای ایس ٹی ایس کے کمشنر جناب است گوپال نے ملک بھر میں ایکلویہ ماڈل ریزیڈنشیل اسکولوں کے قیام کے مقصد کے بارے میں مختصر طور پر پس منظر بیان کیا۔
اس کے بعد ایم او ٹی اے کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر نوول جیت کپور کی جانب سے قبائلی امور کی وزارت کی اسکالرشپ اسکیموں کے بارے میں ایک مختصر جائزہ پیش کیا گیا۔
اوڈیشہ، جھارکھنڈ،چھتیس گڑھ، اتراکھنڈ اور مدھیہ پردیش کے ای ایم آر ایس کے طلبا نے ایک ثقافتی پروگرام میں شاندار کارکردگی پیش کی، جس کا اہتمام ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے سے اس مقام پر کیا گیا تھا۔
اختتامی تقریب کے دوران وزرا کے ساتھ طلبا کا ایک فوٹو سیشن بھی منعقد ہوا۔
طلبا 23 اگست 2023 کو پارلیمنٹ ہاؤس کا بھی دورہ کریں گے اور یہ دورہ صبح کیا جائے گا۔ اس پروقار ادارے کے لیے ان کا دورہ انہیں ایک منفرد موقع فراہم کرے گا، تاکہ وہ پارلیمنٹ ہاؤس کے کام کاج کے بارے میں خود واقف ہوسکیں اور پارلیمنٹ سے متعلق فرائض اور ذمہ داریوں کو جامع طور پر سمجھ سکیں۔
*************
ش ح ۔ ح ا۔ ت ع
U. No.8709
(Release ID: 1951348)
Visitor Counter : 107