وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
ماہی پروری، مویشی پوروی اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد کا ناروے کا دورہ
ماہی گیری اور آبی زراعت کے میدان میں ہندوستان اور ناروے کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے ناروے کے دورے کا تصور کیا گیا تھا
مرکزی وزیر نے ایکوا جین کے ساتھ مشترکہ تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
Posted On:
22 AUG 2023 6:20PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری جناب پرشوتم روپالا اور ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مملکتی وزیر ڈاکٹر ایل مروگن، محترمہ نیتو کماری پرساد، جوائنٹ سکریٹری کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج ناروے کا دورہ کیا۔

جیسا کہ ماہی پروری اور آبی زراعت کے شعبے کو عالمی معیشت میں اس کے تعاون کے حوالے سے تسلیم کیا جا رہا ہے حکومت ہند متعدد ایسے عالمی امکانات سے واقف ہے جو اسے مزید ترقی کے قابل بنا سکتے ہیں۔ اس لیے ناروے کے دورے کا تصور ماہی پروری اور آبی زراعت کے شعبے میں ہندوستان اور ناروے کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔
وفد نے آج کلسٹرگاٹا کے ٹرونڈھیم اسپیکٹرم (مینڈیلسون کانفرنس ہال) میں ایکوا نور 2023 تجارتی شو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ ایکوا نور آبی زراعت کی ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کے لیے دنیا کے سب سے بڑے تجارتی شوز میں سے ایک ہے اور یہ ایک دو سالہ آبی زراعت کی نمائش اور تجارتی میلہ ہے۔
ایکوا نور 2023 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد نمائش اور پائیدار آبی زراعت کے لیے تازہ ترین پیشرفت اور حل کا جائزہ لینے کے بعد وفد نے ایکوا جین کا دورہ کیا جو ایک تحقیق پر مبنی بریڈنگ کمپنی ہے جو کہ عالمی آبی زراعت کو جینیاتی اسٹارٹر مواد اور فرٹیلائزڈ انڈے تیار اور فراہم کرتی ہے۔ جناب پرشوتم روپالا اور ڈاکٹر ایل مروگن نے ایکوا جین کے سی ای او مسٹر ناٹ روفلو کے ساتھ مشترکہ تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ سالمن کی افزائش کے بارے میں ایک پریزنٹیشن ڈائرکٹر آف بریڈنگ آر اینڈ ڈی نے ایکوا جین جناب میٹیاس میڈینا نے دی ۔

******
U.No:8691
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1951210)
Visitor Counter : 102