بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جناب شانتنو ٹھاکر نے فریقین سے کہا ہے کہ وہ  گلوبل میری ٹائم انڈیا سمٹ 2023  میں شریک ہوں

Posted On: 22 AUG 2023 5:45PM by PIB Delhi

 اکتوبر میں نئی دہلی میں منعقد ہونے والی گلوبل میری  ٹائم انڈیا سمٹ   میں  پیشہ ور افراد اور مختلف فریقین کو  سرگرمی سے  شرکت کی دعوت دینے  کے لئے  بندر گاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کی وزارت  کی رہنمائی اور  ہدایت کے تحت  روڈ شو  کے سلسلے کے ایک حصے کے طور پر  انڈین  پورٹل ریل اینڈ روپ وے کارپوریشن لمیٹڈ (آئی پی آر سی ایل) نے آج  ایک ورچوئل روڈ  شو کا انعقاد کیا۔ اس میں  بھارت کی مختلف ریاستوں میں آئی پی آر سی ایل  کے  کارپوریٹ اور ریجنل سائٹ دفاتر  کی موجودگی سے  ملک گیر سطح پر شرکت کی گئی۔ روڈ شو میں  زونل ریلوے ، ریاستی میری ٹائم بورڈ، ایم او آر ٹی ایچ ، بڑی بندر گاہوں، بڑے سرکاری سیکٹر کے یونٹوں جیسے  کول انڈیا لمیٹڈ ،  این آئی سی ڈی سی، این ٹی پی سی،  او ایم سی، نالکو وغیرہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ  جے ایس ڈبلیو ، ویدانتا، ٹاٹا اسٹیل، جندل پاور، تری وینی، پیپاوا  پورٹ، رنگٹا  مائنس، لیگیسی ویئر ہاؤس، اینور ٹینک ٹرمنل، یو آر سی اور  دیگر کئی یونٹوں   جیسے  مختلف  صنعتی  اداروں اور کارپوریٹ یونٹوں نے روڈ  شو میں شرکت کی۔ روڈ شو  میں  190  سے زیادہ  شرکاء موجود تھے، جن کا تعلق  مرکزی  اور ریاستی حکومت کی ایجنسیوں، ریلوے ، بندر گاہوں، بحری بورڈوں  سے تھا  اور  مختلف کارپوریٹ  اور صنعتی یونٹوں ، بحری  بنیادی ڈھانچے ، لاجسٹک اور دیگر شعبوں کے  مختلف  عہدیدار بھی موجود تھے۔

بندر گاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کی وزارت نے  مرکزی وزیر مملکت  جناب  شانتنو ٹھاکر نے  ورچوئل طور پر  اس میں شرکت کی اور  فریقین کو  جی ایم آئی ایس  2023  میں آنے اور شرکت کرنے  کے لئے  تحریک دلائی۔ انہوں نے کہا کہ جی  ایم آئی ایس 23  صنعتی لیڈروں، اختراع کاروں اور  بحری سیکٹر  میں پوری دنیا  کے کاروباری ماہرین  کو مربوط کرنے اور  اشتراک اور تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے  اس بات کو اجاگر کیا کہ  یہ کانفرنس  قومی اور عالمی بندر گاہوں سے متعلق صنعتوں ، بنیادی ڈھانچے اور لاجسٹکس کے مواقع  میں  صلاحیت  کو اجاگر کرنے  اور نئی ساجھیداریاں قائم کرنے کے لئے ایک بے مثال موقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے  کہا کہ یہ  تقریب  وزیراعظم جناب نریندر مودی جی کے  بھارت کے  بحری سیکٹر  کو دنیا کی ایک  ممتاز  بحری معیشت  کے طور پر  تیار کرنے کے  ویژن  سے متاثر ہو کر  منعقد کی جارہی ہے۔

A person sitting at a desk looking at a piece of paperDescription automatically generated

آئی پی آر سی ایل کے مینجنگ ڈائریکٹر جناب انل کمار گپتا نے  اپنی افتتاحی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ  روڈ  شو  فریقین کو  آنے والی جی ایم آئی ایس  -23 کے بارے میں، جس میں عالمی سطح پر شرکت کی جائے گی، جامع معلومات  کا تجربہ ثابت ہوگا۔ جی ایم آئی ایس – 23  میں  کاروباری مواقع  کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے جناب گپتا نے  وضاحت کی کہ اس تقریب میں شرکت کر کے فریقین  علم، ماہرانہ  تناظر کی دولت حاصل کرسکیں گے اور  اشتراک کا موقع حاصل کریں گے اور ایک بڑا نیٹ ورک تیار کرسکیں گے۔

A screenshot of a video conferenceDescription automatically generated

شرکت کرنے والوں کو ایک  خلاصہ پیش کیا گیا، جس میں آئی پی آر سی ایل کی پیشہ ورانہ پروفائل اور جی ایم آئی ایس – 23  کے بارے میں  ضروری معلومات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس پریزنٹیشن میں  بھار ت کے بحری سیکٹر  کے کامیاب سفر  اور  بحری صنعت کے مختلف شعبوں میں پچھلی دہائی کے دوران ہو ئی  ترقی کا احاطہ کیا گیا۔ شرکاء کی معلومات کے لئے اسمارٹ پورٹ، گرین شپنگ، خود کاری کے ذریعہ صلاحیت میں اضافہ ، جہاز سازی  اور  ری سائیکلنگ، بحری سیاحت، اندرون ملک آبی گزر گاہوں کے  گرڈ، بحری تحفظ اور سلامتی وغیرہ پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔ جی ایم آئی ایس  میں کاروباری مواقع  کے بارے میں  معلومات فراہم کرنے کے لئے  جی ایم آئی ایس کا  ایک کارپوریٹ ویڈیو بھی پیش کیا گیا۔ آئی پی آر سی ایل کے  ڈائریکٹر ورکس جناب اننگ پال ملک ، سی جی ایم بزنس ڈیولپمنٹ  جناب آر کے لال نے  گلوبل میری ٹائم  انڈیا  سمٹ  2023  میں شرکت کر کے  کاروبار میں اضافے  اور اشتراک  کے فوائد  پیش کئے۔

A screenshot of a video conferenceDescription automatically generated

ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈس لمیٹڈ اور جے این پی اے  کے سینئر عہدیداروں نے  مہمان مقرروں کے طور پر  اپنی کمپنیوں کی نمائندگی کی اور  جی ایم آئی ایس – 23  کے دوران  کمپنیوں کے لئے  دستیاب کاروباری مواقع کو اجاگر کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- وا - ق ر)

U-8683



(Release ID: 1951158) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi