کامرس اور صنعت کی وزارتہ
حکومت ہند ملک بھر میں 11 صنعتی راہداری پروجیکٹوں کو مرحلہ وار طریقے سے تیار کررہی ہے
ڈی پی آئی آئی ٹی نے صنعتی راہداری منصوبے کے لیے 9,899.89 کروڑ روپئے کی رقم جاری کی
Posted On:
11 AUG 2023 6:11PM by PIB Delhi
حکومت ہند ملک بھر میں قومی صنعتی راہداری پروگرام کے ایک حصے کے طور پر گیارہ (11) صنعتی راہداری پروجیکٹوں کو مرحلہ وار طریقے سے تیار کر رہی ہے۔ ان صنعتی راہداریوں کی تفصیلات اور منظور شدہ منصوبوں کی مجوزہ ترقیاتی سرگرمیاں ذیل میں دی گئی ہیں۔
حکومتِ ہند صنعتی راہداریوں کے لیے منظور شدہ ادارہ جاتی اور مالیاتی ڈھانچے کے مطابق صنعتی راہداریوں کے تحت قومی صنعتی راہداری ترقیاتی اور تنفیذی ٹرسٹ ( این آئی سی ڈی آئی ٹی ) کے ذریعے صنعتی نوڈس / علاقے میں عالمی معیار کے ٹرنک بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ایکویٹی/قرض کے طور پر فنڈز فراہم کرتی ہے اور ان پروجیکٹوں کے لئے مفت زمین فراہم کرنے کی ذمہ داری ریاستوں کی ہے ۔
31 جولائی ، 2023 ء تک مختص کردہ فنڈز میں سے، ڈی پی آئی آئی ٹی نے صنعتی راہداری پروجیکٹ کے لئے 9,899.89 کروڑ روپئے کی رقم کی منظوری دی ہے اور جاری کی ہے ۔ ان میں سے 9,816.98 کروڑ روپئے استعمال کئے جا چکے ہیں ۔
اے ۔ حکومت ہند کی طرف سے درج ذیل 11 صنعتی راہداریوں کو مرحلہ وار طریقے سے تیار کیا جا رہا ہے:-
- دلّی -ممبئی صنعتی راہداری ( ڈی ایم آئی سی )
- چنئی - بنگلورو صنعتی راہداری ( سی بی آئی سی )
- امرتسر - کولکتہ صنعتی راہداری ( اے کے آئی سی )
- ویزاگ - چنئی صنعتی راہداری ( وی سی آئی سی ) کے ساتھ مشرقی ساحلی صنعتی راہداری ( ای سی آئی سی )
- بنگلورو -ممبئی صنعتی راہداری ( بی ایم آئی سی )
- کوئمبٹور کے راستے کوچی تک سی بی آئی سی کی توسیع
- حیدرآباد - ناگپور صنعتی راہداری ( ایچ این آئی سی )
- حیدرآباد - وارنگل صنعتی راہداری ( ایچ ڈبلیو آئی سی )
- حیدرآباد - بنگلورو صنعتی راہداری ( ایچ بی آئی سی )
- اوڈیشہ اقتصادی راہداری (او ای سی)
- دلّی - ناگپور صنعتی راہداری ( ڈی این آئی سی )
بی ۔ منظور شدہ پروجیکٹوں/ نوڈس کی راہداری کے لحاظ سے حیثیت/ مجوزہ ترقیاتی سرگرمیاں:
نمبر شمار
|
راہداری
|
پروجیکٹ کا نام
|
موجودہ صورتحال / مجوزہ سرگرمیاں
|
1
|
ڈی ایم آئی سی: دلّی - ممبئی صنعتی راہداری
|
(i)
|
مدھیہ پردیش کے اجین میں وکرم اُدیوگ پوری ٹاؤن شپ
|
بڑے ٹرنک بنیادی ڈھانچے پیکیجز پر عمل درآمد مکمل۔ صنعتوں کو زمین کی الاٹمنٹ شروع ہو گئی۔
|
(ii)
|
اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں مربوط صنعتی ٹاؤن شپ
|
(iii)
|
اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں ملٹی ماڈل لاجسٹک ہب ( ایم ایم ایل ایچ ) اور ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ ہب ( ایم ایم ٹی ایچ )
|
سرکاری و نجی شراکت داری کے تحت ترقی کے لیے حکومت ہند کی طرف سے منظوری دی گئی ۔ ترقی/عمل درآمد کے لیے شروع کیا گیا پروجیکٹ ۔
|
(iv)
|
گجرات میں دھولیرا خصوصی سرمایہ کاری خطہ ( ڈی ایس آئی آر )
|
بڑے ٹرنک بنیادی ڈھانچہ پیکجز پر عمل درآمد مکمل۔ صنعتوں کو زمین کی الاٹمنٹ شروع ہو گئی۔
|
(v)
|
مہاراشٹر میں شیندرا بڈکن صنعتی علاقہ ( ایس بی آئی اے )
|
(vi)
|
ہریانہ میں ننگل چودھری میں مربوط ملٹی ماڈل لاجسٹک ہب
|
سرکاری و نجی شراکت داری کے تحت ترقی کے لیے حکومت ہند کی طرف سے منظوری دی گئی ۔ ترقی/عمل درآمد کے لیے شروع کیا گیا پروجیکٹ ۔
|
2
|
سی بی آئی سی: چنئی - بنگلور صنعتی راہداری
|
(i)
|
آندھرا پردیش کے کرشنا پٹنم میں صنعتی علاقہ
|
پروجیکٹ کے لئے اسپیشل پرپز وہیکل ( ایس پی وی ) کو شامل کیا گیا ہے اور انجینئرنگ، خریداری اور تعمیرات ( ای پی سی ) کے لیے ٹھیکیدار کی تقرری کو ایس پی وی نے آگے بڑھایا ہے۔
|
(ii)
|
کرناٹک کے ٹمکورو میں صنعتی علاقہ
|
پروجیکٹ کے لئے اسپیشل پرپز وہیکل ( ایس پی وی ) کو شامل کیا گیا ہے اور انجینئرنگ، خریداری اور تعمیرات ( ای پی سی ) کے لیے ٹھیکیدار کی منظوری دی گئی ہے۔
|
یہ معلومات تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع ۔ ع ا
U.No. 8677
(Release ID: 1951145)
Visitor Counter : 117