جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
روف ٹاپ سولر پروگرام کے فیز دوئم میں 2.1 گیگا واٹ صلاحیت نصب کی گئی: نئی اور قابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر
Posted On:
10 AUG 2023 4:51PM by PIB Delhi
نئی اور قابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر نے بتایا ہے کہ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) روف ٹاپ سولر پروگرام کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کر رہی ہے جس میں گرڈ سے منسلک چھتوں کے شمسی نظام کی تنصیب کے لیے مرکزی مالیاتی امداد (سی ایف اے) فراہم کی جا رہی ہے۔ رہائشی شعبے میں تفصیلی سی ایف اے ڈھانچہ ، ذیل میں دیا گیا ہے۔
عام زمرہ کی ریاستوں میں انفرادی رہائشی صارفین کے لیے فیز-II پروگرام کے تحت سبسڈی کا طریقہ درج ذیل ہے۔
چھت پر لگائے جانے والے شمسی پلانٹ کی صلاحیت
|
قابل اطلاق سبسڈی
|
3 کلو واٹ تک
|
14588 روپے فی کلو واٹ
|
3 کلو واٹ سے زیادہ 10 کلو واٹ تک
|
شروع کے 3 کلو واٹ کے لیے 14588 روپے فی کلو واٹ اور اس کے بعد 7294 روپے فی کلو واٹ
|
10 کلو واٹ سے زیادہ
|
94822 روپے مقررہ
|
ریذیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشنز/گروپ ہاؤسنگ سوسائٹیز: 500 کلو واٹ کی زیادہ سے زیادہ صلاحیت کے لیے 7,294/- روپے فی کلو واٹ۔
شمال مشرقی ریاستوں بشمول سکم، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر ، لداخ، لکش دیپ، اور انڈمان اور نکوبار جزائر میں انفرادی رہائشی صارفین کے لیے سبسڈی کا نمونہ (درخواستوں کے لیے 27.01.2023 سے)
چھت پر لگائے جانے والے شمسی پلانٹ کی صلاحیت
|
قابل اطلاق سبسڈی
|
3 کلو واٹ تک
|
17662 روپے فی کلو واٹ
|
3 کلو واٹ سے زیادہ 10 کلو واٹ تک
|
شروع کے 3 کلو واٹ کے لیے 17662 روپے فی کلو واٹ اور اس کے بعد 8831 روپے فی کلو واٹ
|
10 کلو واٹ سے زیادہ
|
114803 روپے مقررہ
|
ریذیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشنز/گروپ ہاؤسنگ سوسائٹیز: 500 کلو واٹ کی زیادہ سے زیادہ صلاحیت کے لیے 8831/- روپے فی کلو واٹ۔
وزیر نے بتایا کہ یہ اسکیم مارچ 2019 میں 11814 کروڑ روپے کے مالیاتی اخراجات کے ساتھ شروع کی گئی تھی۔ اس اسکیم میں ڈسکومس کے کام کاج کے علاقے میں نصب ، بنیاد کی گنجائش سے زیادہ اور اضافی صلاحیت کے لیے ڈسکومس کو مراعات دینے کے بھی انتظامات ہیں۔
روف ٹاپ سولر پروگرام کا موجودہ مرحلہ دوئم مطالبہ پر مبنی ہے اور عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں (آئی اے / ڈسکومس) کی تجاویز کی بنیاد پر، ایم این آر ای رہائشی سیکٹر میں چھت کے شمسی منصوبوں کے نفاذ کے لیے آئی اے / ڈسکومس کو صلاحیت مختص کرتا ہے۔ وزارت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مختلف نفاذ کرنے والی ایجنسیوں کے لیے 3.37 گیگا واٹ صلاحیت مختص کی ہے جس میں سے 31.07.2023 تک رہائشی شعبے میں 2.207 گیگا واٹ کی تنصیب کی گئی ہے۔ اسکیم کے تحت مختص کی گئی صلاحیت اور کامیابیوں کی ریاست وار/ مرکز کے زیر انتظام علاقے وار تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں۔
نمبر شمار
|
ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے
|
ابھی تک دوسرے مرحلے میں کل ایلوکیشن
|
دوسرے مرحلے کے تحت سی ایف اے میں نصب صلاحیت (ایم ڈبلیو)
|
قومی پورٹل میں نئے آسان بنائے گئے طریقۂ کار کے تحت نصب صلاحیت (ایم ڈبلیو)
|
1
|
انڈمان و نکوبار
|
1.00
|
0
|
0
|
2
|
آندھرا پردیش
|
8.00
|
3.35
|
0.11456
|
3
|
اروناچل پردیش
|
0.00
|
0
|
0
|
4
|
آسام
|
3.75
|
0.419
|
0.02371
|
5
|
بہار
|
25.00
|
4.187
|
0.13096
|
6
|
چنڈی گڑھ
|
21.39
|
24.777
|
0.005
|
7
|
چھتیس گڑھ
|
19.00
|
3.535
|
0.005
|
8
|
دادرا نگر حویلی اور دمن و دیو
|
0.00
|
0
|
0
|
9
|
گوا
|
20.00
|
0.1
|
0.05457
|
10
|
گجرات
|
1,936.50
|
1,710.41
|
0.06
|
11
|
ہریانہ
|
55.85
|
33.852
|
1.70552
|
12
|
ہماچل پردیش
|
11.25
|
2.586
|
0
|
13
|
جموں و کشمیر
|
220.00
|
1.832
|
0
|
14
|
جھارکھنڈ
|
28.38
|
0.416
|
0
|
15
|
کرناٹک
|
33.00
|
0.171
|
0.66306
|
16
|
کیرالہ
|
360.90
|
133.541
|
18.03824
|
17
|
لداخ
|
0.00
|
0
|
0
|
18
|
لکشدویپ
|
0.00
|
0
|
0
|
19
|
مدھیہ پردیش
|
55.96
|
27.341
|
5.96294
|
20
|
مہاراشٹر
|
128.14
|
24.967
|
34.21177
|
21
|
منی پور
|
2.00
|
0.178
|
0
|
22
|
میگھالیہ
|
10.00
|
0
|
0
|
23
|
میزورم
|
1.19
|
0.353
|
0.002
|
24
|
ناگالینڈ
|
3.80
|
0.002
|
0
|
25
|
قومی راجدھانی خطہ دلی
|
27.48
|
3.485
|
0.40083
|
26
|
اڈیشہ
|
20.00
|
0.1955
|
0.06192
|
27
|
پڈوچیری
|
5.00
|
0.006
|
0.05412
|
28
|
پنجاب
|
33.40
|
19.459
|
3.53934
|
29
|
راجستھان
|
100.00
|
44.64
|
3.46779
|
30
|
سکم
|
2.00
|
0
|
0
|
31
|
تمل ناڈو
|
10.00
|
5.874
|
0.52158
|
32
|
تلنگانہ
|
71.41
|
33.109
|
0
|
33
|
تریپورہ
|
1.00
|
0
|
0.00198
|
34
|
اتراکھنڈ
|
14.78
|
13.705
|
2.38925
|
35
|
اتر پردیش
|
120.63
|
24.56889
|
19.1227
|
36
|
مغربی بنگال
|
20.00
|
0
|
0
|
|
|
3,370.82
|
2,117.06
|
90.53
|
روف ٹاپ سولر پروگرام خاص طور پر رہائشی صارفین کے لیے ہے۔ ایک صارف اس اسکیم کا فائدہ یا تو ڈسکومس کے ٹینڈر شدہ پروجیکٹوں کے ذریعے یا قومی پورٹل (www.solarrooftop.gov.in) کے ذریعے حاصل کرسکتا ہے۔ قومی پورٹل پر، صارف کے پاس کسی بھی وینڈر کو منتخب کرنے اور شمسی آلات کے برانڈ اور معیار/افادیت کا انتخاب کرنے کا اختیار ہے۔ ڈسکومس کا کردار تکنیکی طور پر منظوری جاری کرنے، نیٹ میٹر کی تنصیب اور نظام کا معائنہ کرنے تک محدود ہے۔ سسٹم کی تنصیب اور معائنہ کے بعد، سبسڈی براہ راست صارف کے بینک اکاؤنٹ میں جاری کی جاتی ہے۔ درخواست کے اندراج سے سبسڈی کے اجراء تک کے پورے عمل کو پورٹل پر آن لائن ٹریک کیا جاتا ہے۔
چھت کے شمسی پلانٹ سے پیدا ہونے والے اضافی شمسی توانائی کے یونٹ متعلقہ جے ای آر سیز / سی ای آر سیز کی طرف سے جاری کردہ میٹرنگ پروویژن کے مطابق گرڈ کو برآمد کیے جا سکتے ہیں۔ صارف مروجہ ضوابط کے مطابق اضافی برآمد شدہ بجلی کے لیے مالی فوائد حاصل کر سکتا ہے۔ ڈسکومس کے ذریعہ رپورٹ کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 31.07.2023 کو کرناٹک اور مہاراشٹر میں گرڈ سے منسلک چھت پر شمسی توانائی کی تنصیب کی صلاحیت بالترتیب 410.65 میگاواٹ اور 1667.11 میگاواٹ ہے۔
یہ معلومات نئی اور قابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج 10 اگست 2023 کو لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔
*************
( ش ح ۔ ا س ۔م ت ح (
U. No.8674
(Release ID: 1951124)
Visitor Counter : 521