پنچایتی راج کی وزارت

پنچایتی راج کی وزارت نے بنیادی صورتحال کی رپورٹ اور پنچایت کی ترقی کے انڈیکس کے حساب کتاب کی تیاری کے لیے ، پنچایت ترقیاتی انڈیکس پورٹل کے بارے میں دو روزہ قومی رائٹ شاپ کا انعقاد کیا

Posted On: 10 AUG 2023 7:50PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی پنچایتی راج کی وزارت ، بنیادی صورتحال سے متعلق رپورٹ کی تیاری اور پنچایت کی ترقی سے متعلق انڈیکس  کے حساب کتاب کے لیے پنچایت کی ترقی کے انڈیکس کے پورٹل کے بارے میں دو روزہ قومی رائٹ شاپ کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ انعقاد 10 اور 11 اگست ، 2023 کو نئی دلی کے ڈاکٹر امبیڈکر بین الاقوامی مرکز میں کیا جائے گا۔ اِس دو روزہ قومی رائٹ شاپ کے انعقاد کا مقصد دیہی علاقوں میں پائیدار ترقیاتی مقاصد حاصل کرنے کے تئیں مقامی نشانوں کو حاصل کرنے کے لیے قابل پیمائش  پہلوؤں پر مقامی اقدامات کے لیے بنیادی رپورٹ کی اہمیت پر زور دیا۔

پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب سنیل کمار نے  بیس لائن رپورٹ سے متعلق پالیسی فریم ورک اور پی ڈی آئی کے حساب کتاب کے لیے پی ڈی آئی پورٹل کی اہمیت کو اجاگر کر کے شرکاء کو جانکاری دی۔ انہوں نے پائیدار ترقیاتی مقاصد کو مقامی شکل دینے کے لیے پنچایتی راج کی وزارت کی طرف سے کیے گئے اہم اقدامات کو اجاگر کیا تاکہ بالکل نچلی سطح پر جمہوریت کو مستحکم بنانے کے لیے سبھی سطحوں پر مجموعی ترقی میں اضافہ کیا جاسکے۔  ایم او پی آر کے سکریٹری جناب سنیل کمار نے اس بات پر ایک خاکہ پیش کیا کہ پنچایت کی ترقی سے متعلق انڈیکس سے کس طرح پی آر آئی سطح پر ترقیاتی سرگرمیوں پر کس طرح قریبی نظر رکھنے سے متعلق معاملات اور چیلنجز دور ہوں گے۔ ایم او پی آر کے سکریٹری جناب سنیل کمار نے اعداد و شمار کے تجزیے کے رول کو اجاگر کیا اور مزید کہا کہ کس طرح تعلیمی ادارے / تحقیقی تنظیمیں ، تحقیقی کام کے لیے اعداد و شمار کے تجزیے کی معلومات کا استعمال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ابھی تک کیے گئے کاموں کی حمایت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/prrrr11111_html_7b74147dBETB.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/prrrr11111_html_3a298aa3TPPD.png

جناب سنیل کمار، سکریٹری، وزارت پنچایتی راج نے کہا کہ 28 جون 2023 کو جاری کی گئی پی ڈی آئی رپورٹ میں نو مضامین کے مقامی اشارے، اس کے ڈیٹا کے ذرائع اور نگرانی کے عمل کی بنیاد پر پنچایت ترقیاتی عندیے  کے حساب کے عمل کو دکھایا گیا ہے۔ اس عمل سے  مقامی حکومتوں کے ساتھ ساتھ بلاک اور ضلع سطح کی انتظامیہ اور ریاستی حکومتیں  ان نچلی سطح کے اداروں کی کارکردگی کا معروضی جائزہ لے سکیں گی اور اس طرح پائیدار ترقی کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے پی ڈی آئی کے شواہد کی بنیاد پر منصوبے مرتب کیے جائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/prrrr11111_html_2e0a187bQJU6.png

اپنے خطاب میں پنچایتی راج کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار نے گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ (جی پی ڈی پی) میں قومی پنچایت ایوارڈز اور پی ڈی آئی بیس لائن رپورٹ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اس رپورٹ سے امید کی جاتی ہے کہ اس سے ایک ملک گیر خاطر خواہ ارتقا اور قریبی نظر رکھنے والے نظام کے لیے ایک بنیاد فراہم ہوگی جس سے مقامی سرکاروں کی ہمت افزائی ہوگی کہ وہ ایس ڈی جی حاصل کرنے کے اپنے طریقے وضع کریں جس سے ان کے اقدامات مزید جوابدہ اور شفافیت کے حامل ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس رائٹ شاپ سے ہر ایک کو ایک موقع ملے گا کہ وہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نیز ایم او پی آر ٹیم کے حاصل کردہ آزمائشی تجربوں سے سیکھیں۔  اس سے یہ موقع بھی فراہم ہوگا کہ پی ڈی آئی کے لیے تیار کیے گئے پورٹل پر کام کاج کے ذریعے کافی کچھ سیکھا جائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/prrrr11111_html_9418360F190.png

پنچایتی راج کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب وکاس آنند نے اس قومی رائٹ شاپ کا سیاق و سباق  پیش کرتے ہوئے، دیہی علاقوں میں پائیدار ترقی کے مقاصد کو مقامی شکل دینے (ایل ایس ڈی جی) کی پیشرفت کی نگرانی کے لیے پی ڈی آئی کو ایک ٹول کے طور پراستعمال کرنے سے متعلق ادارہ جاتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ طریقۂ کار کی ایک مختصر تفصیل پیش کی گئی ہے۔ پنچایتی راج کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب وکاس آنند نے کہا کہ پنچایت کی ترقی کا عندیہ ایک مشترکہ اثاثہ کے وسائل کے طور پر کام کرے گا اور ترقی کے نظریے سے ضلع پنچایتوں اور بلاک پنچایتوں کا موازنہ کرنے میں ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کرے گا۔

پنچایتی راج کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری شری وکاس آنند نے کہا کہ پنچایت کی ترقی سے متعلق انڈیکس، پنچایتی راج کی وزارت کے ذریعے چلائی جانے والی تشہیری مہم کے لیے ایک ٹول کے طور پر کام کرے گا۔ اس سے ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پنچایتوں کے فروغ کے لیے ثبوت پر مبنی نظام تیار کرنے اور صلاحیت سازی اور تربیتی مہم چلانے میں بھی مدد ملے گی۔ پنچایتی راج کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب وکاس آنند نے بتایا کہ پی ڈی آئی کا حساب 577 مقامی عندیے، 144 مقامی مقاصد اور 688 منفرد ڈیٹا پوائنٹس کی بنیاد پر کیا جائے گا جو  ایل ایس ڈی جی کی پیشرفت پر نظر رکھنے کے لیے نو موضوعات  ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/prrrr11111_html_m7083d24b0NYI.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/prrrr11111_html_m40af3dc3UZ0F.png

محترمہ ممتا ورما، جوائنٹ سکریٹری، وزارت پنچایتی راج، ڈاکٹر بیجے کمار بہیرا، اقتصادی مشیر، وزارت پنچایتی راج، جناب رمت موریہ، ڈائریکٹر، پنچایتی راج کی وزارت، محترمہ مالتی راوت، ڈائریکٹر، پنچایتی راج کی وزارت اور اس قومی رائٹ شاپ میں متعلقہ وزارتوں اور محکموں نیز نیتی آیوگ کے سینئر افسران نے حصہ لیا۔ مرکزی وزارتوں اور محکموں اور تقریباً تمام ریاستوںو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 375 سے زیادہ نمائندے جن میں پنچایتی راج اور دیہی ترقی، منصوبہ بندی، نگرانی اور عمل درآمد، خواتین اور بچوں کی ترقی، صحت اور خاندانی بہبود، اسکولی تعلیم اور صحت عامہ کے مختلف ریاستوں کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچایتی راج (این آئی آر ڈی اینڈ پی آر)، اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچایتی راج (ایس آئی آر ڈی اینڈ پی آر)، نالج پارٹنرز، اقوام متحدہ کی ایجنسیاں، این آئی سی اور دیگر اہم  متعلقہ فریق اس رائٹ شاپ میں حصہ لے رہے ہیں۔

جناب سنیل جین، ڈی ڈی جی، این آئی سی نے ‘‘پی ڈی آئی پورٹل: ڈھانچہ، فعالیت اور کام کاج کی تیز رفتاری ’’ پر ایک پریزنٹیشن دی جبکہ جناب رام پرتاپ، ڈائرکٹر، پنچایتی راج کی وزارت نے ڈیٹا کی تصدیق کے عمل پر ایک پریزنٹیشن دی۔

پی ڈی آئی کی بیس لائن رپورٹ اور حساب کتاب کی تیاری کے لیے پنچایت ڈیولپمنٹ انڈیکس پورٹل پر دو روزہ قومی رائٹ شاپ کے پہلے دن، ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ٹیموں نے پی ڈی آئی کی بیس لائن رپورٹ اور حساب کتاب کے لیے پی ڈی آئی پورٹل کی مدد کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

پی ڈی آئی کی بیس لائن رپورٹ اور حساب کتاب کی تیاری کے لیے پنچایت ڈیولپمنٹ انڈیکس پورٹل پر دو روزہ قومی رائٹ شاپکے پہلے دن، پی ڈی آئی پورٹل میں تعاون فراہم کرنے کے لیے مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے منسلک کنسلٹنٹس کے ساتھ عملی علم کے اشتراک کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا گیا۔ مختلف موضوعات پر بشمول ڈیٹا وسائل کی توثیق کے حوالے سے فیلڈ تجربات، ڈیٹا کی توثیق کا عمل، پی ڈی آئی پورٹل کا مظاہرہ اور مختلف عنوانات کے اشاریوں پر پریزنٹیشن/بات چیت۔ ورکشاپ کا اختتام ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ٹیموں کے ساتھ ہوگا جو پی ڈی آئی پورٹل پر بیس لائن رپورٹس اور پی ڈی آئی کیلکولیشنز کے لیے تعاون فراہم کریں گی۔

*************

( ش ح ۔ ا س ۔م ت ح (

U. No.8667



(Release ID: 1951090) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi