وزارت دفاع

آئی این ایس سُنینا جنوبی افریقہ کے ڈربن میں داخل ہوا

Posted On: 22 AUG 2023 2:26PM by PIB Delhi

 آئی این ایس سُنینا21 اگست 23 کو جنوبی افریقہ کے ڈربن کی بندرگاہ میں داخل ہوا۔ جہاز نے ڈربن سے دور جنوبی افریقی بحریہ کے جہاز ایس ایس ایس کنگ سیکھو کھونےI کے ساتھ گزرنے کی مشق کی۔ سمندر میں خوشیوں(پلیزینٹریز) کے تبادلے کے بعد جہاز ڈربن بندرگاہ میں داخل ہوا۔ جہاز کا استقبال فلیگ آفیسر کمانڈنگ نیول بیس ڈربن کے ذمہ دار کمانڈر کینتھ سنگھ اور ایچ سی آئی پریٹوریا کے حکام نے کیا۔

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 30 سال کی سفارتی شراکت داری کی یادگار کے علاوہ اس دورے کا مقصد ہندوستانی بحریہ اور جنوبی افریقہ کی بحریہ دونوں کے درمیان  انٹرآپریبلٹی ،باہمی تعاون اور مشترکہ باہمی تعاون کو بڑھانا ہے۔ پورٹ کال کے دوران دونوں بحری افواج پیشہ ورانہ بات چیت، موضوع کے ماہرین کے تبادلے اور کراس ڈیک وزٹ کے ذریعے بہترین طور طریقوں اور تجربات کا تبادلہ کریں گی۔ اس کے علاوہ اعلیٰ فوجی اور سول معززین کے ساتھ سماجی رابطوں کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(2)F2A6.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(4)KUVA.jpeg

 

************

ش ح۔  م م۔ن ع

(U: 8663) 



(Release ID: 1951057) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu