وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ایکسرسائز مالا بار۔23 اختتام پزیر

Posted On: 21 AUG 2023 7:16PM by PIB Delhi

ایکسرسائز مالا بار کا 27 واں پروگرام 21 اگست 2023 کو سڈنی سے دور آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر مکمل ہوا۔ اس مشق میں انڈین نیوی (آئی این، رائل آسٹریلیا نیوی)(آر اے این)، جاپان میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس ( جے ایم ایس ڈی ایف) اور یو ایس نیوی ( یو ایس این) کے بحری جہازوں آبدوزوں اور طیاروں نے حصہ لیا۔ ایکسرسائز مالا بار۔23 دو مرحلوں میں انجام دی گئی جن میں گیارہ سے پندرہ اگست تک ہاربر کا مرحلہ اور سولہ سے اکیس اگست  2023 تک سمندری مرحلہ شامل ہے۔

ہندوستان بحریہ میں اندرون ملک تیار کردی ڈسزائر آئی این ایس کولکتہ، فریگیٹ آئی این ایس سہیادی اور پی اکیاسی میری ٹائم پیٹرول ائر کرافٹ نے نمائندگی کی۔ دیگر حصہ لینے والی یونٹوں میں آر اے این شپ ایچ ایم اے ایس چوف اور ایم ایم اے ایس برسبن، یو ایس ایس رافیل پرلتا، جے ایس شرنوئی، کے علاوہ آبدوز میں ، لڑاکا طیارے، سمندری کشتی طیارے، اور بحرہ جہاز سے آرنے والے ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔

سمندری مرحلے کے لئے بحری جہاز سڈنی باربر سے روانہ ہوئیں۔ ہوائی اڑانیں آر اے اےا یف ایمبرلی برسیبن سے روانہ ہوئے جہاں آئی این، آر اے اے ایف اور یو ایس پی آٹھ عملے کو رکھا گیا تھا۔

مالا بار مشق 23 کے سمندری مرحلے میں ہوازمین اور زیر سمندر زیادہ پیچیدہ اور سرگرم مشقیں انجام دی گئیں۔ سمندر میں مشترکہ مشقیں جنگ لڑنے کی صلاحیتوں کو اجاگر کررہی تھیں اور جدید ترین سمندر کاروائیوں میں چاروں بحری  افواج کے اشتراک اور تال میل کی عکاسی کررہی تھیں۔ ہوائی مشقوں میں بھی ان افواج کا زبردست تال میل اور اشتراک دیکھنے کو ملا اور ہندوستان آسٹریلیا اور یو ایس سمندری کشتی طیاروں کی یونٹوں نے بے مثال تال میل کا مظاہرہ کیا۔ ان مشقوں سے نہ صرف یہ کہ چاروں بحری افواج کو ایک مربوط فورس کی طرح کام کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ سمندری سیکورٹی اور فوجی استحکام وسلامتی کے تئیں ان کے مشترکہ عہد کی پاسداری کے تحت ان کی تربیت اور باہمی انجام وتقسیم کو بھی فروغ ملا۔

پانچ روزہ کثیر جہتی مشقوں کے اختتام پر ایکسر سائز مالا بار میں شرکت کرنے والے چارممالک کے آزاد ، کھلے اور شمولیت والے ہندپیسفک میں امن اور سیکورٹی کے لئے ان کے مضبوط تعاون یکساں اقدار اور صلاحتیوں کا بے مثال مظاہرہ ہوا۔

******

U.No:8639

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1950911) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi , Tamil