نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نےکووڈ-19 وبائی امراض کے دوران صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی بے لوث لگن کی ستائش کی
ایمس کے ذریعہ مقرر کردہ اعلیٰ معیار دوسروں کے ذریعہ تقلید کے قابل ہیں : نائب صدر جمہوریہ
نائب صدر جمہوریہ نے ادویات کو سستی بنانے کے لیے سبھی سے کوششوں کا مطالبہ کیا
آیوشمان بھارت کی غیر موجودگی میں، بہت سے خاندان مالی طور پر برباد ہو چکے ہوتے:نائب صدرجمہوریہ
ایک معمولی تجارت کاری یا معمولی اخلاقی انحراف ان لوگوں کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے جن کی ہم خدمت کرنا چاہتے ہیں:نائب صدرجمہوریہ
نائب صدرجمہوریہ نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے 48ویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کیا
Posted On:
21 AUG 2023 5:45PM by PIB Delhi
نائب صدر، جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج کووڈ-19 وبائی امراض کے دوران ہمارے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کے تعاون اور بے لوث لگن کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے ہماری تہذیبی اقدار کی توثیق کی اور اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر بھی ہماری نجات کے لیے سامنے آئے۔
آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)، نئی دہلی کے 48ویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے آج طبی میدان میں اعلیٰ معیارات قائم کرنے کے لیے ادارے کی ستائش کی اور کہا کہ خدمت کے لیے اس کی وابستگی اور فرض کاگہرااحساس سب کے لیے قابل تقلید ہے۔
پاس آؤٹ ہونے والے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے کہا،‘‘آپ کے پاس ملک کے اندر اور باہر بہت سے راستے کھلیں گے، لیکن جو اطمینان آپ کو بڑے پیمانے پر لوگوں کی خدمت کرکے حاصل ہوتا ہے وہ کہیں اور نہیں ملے گا۔’’
ہر شعبے میں پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیارات کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے خبردار کیا کہ "ایک ہلکی سی کمزوری، معمولی تجارت کاری، معمولی اخلاقی انحراف ان لوگوں کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے جن کی ہم خدمت کرنا چاہتے ہیں۔"
آیوشمان بھارت پروگرام کی ستائش کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس نے کمزور طبقات کو حفاظتی جال دیا ہے جو پہلے دستیاب نہیں تھا۔ اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ اس اسکیم نے معیشت میں بھی بہت بڑا تعاون کیا ہے، انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت کی غیر موجودگی میں بہت سے خاندان مالی طور پر برباد ہو چکے ہوتے۔
ہندوستان کو دنیا کی فارمیسی بتاتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے 9400 سے زیادہ جن اوشدھی کیندروں کے مثبت اثرات کو تسلیم کیا۔ عام آدمی کے لیے ادویات کو سستی بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے تھوڑی زیادہ کوششوں کا مطالبہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ "یہ ایک ایسا علاقہ ہے جس سے آپ اس سطح تک کمائی نہیں کر سکتے جیسا کہ عام کاروبار میں کیا جا سکتا ہے۔ اس میں خدمت کا عنصر لازمی طور پر ہونا چاہیے۔
بہت زیادہ مسابقت میں شامل ہونے پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے،نائب صدرجمہوریہ نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی اہلیت کے مطابق کیریئر کا راستہ منتخب کریں۔ انہوں نے زور دے کر کہا"آپ ملک اور معاشرے میں بہت زیادہ تعاون پیش کرنے کے قابل ہوجائیں گے ۔"
ملک میں ایمس کی تعداد سات سے بڑھ کر 23 ہونے کی ستائش کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اسے ایک قابل ذکر کامیابی قرار دیا۔ انہوں نےاعتماد ظاہر کیا کہ یہ نئے ایمس، جب مکمل طور پر کام کریں گے تو ایمس، دہلی سے کچھ بوجھ کم ہو جائے گا۔
اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ نے ایمس کے سابق فیکلٹی ممبران کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی پیش کیا۔
ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ، مرکزی وزیر برائے صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکل اور کھاد، پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل، وزیر مملکت برائے صحت اور خاندانی بہبود، پروفیسر ایم سرینواس، ڈائریکٹر، ایمس، نئی دہلی، پروفیسر مینو باجپئی، ڈین (تعلیمی)، پروفیسر گریجا پرساد رتھ، رجسٹرار، ایمس، نئی دہلی، سابق اور موجودہ فیکلٹی ممبران، طلباء، والدین اور دیگر نامور شخصیات نے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کی۔
************
ش ح ۔ا ک ۔ ج ا
U. No. 8633
(Release ID: 1950856)
Visitor Counter : 112