محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بی او سی ڈبلیو اسکیم

Posted On: 10 AUG 2023 3:29PM by PIB Delhi

عمارتی اور دیگر تعمیراتی ورکروں  (روز گار  کے انضباط  اور سروس  کے حالات) ایکٹ  1996 (بی او سی ڈبلیو (آر ای این  سی ایس) ایکٹ  1996)  کی دفعہ – 12  کے مطابق ، جو سردست نافذ ہے،  کسی بھی ورکر کو  خود کا اندراج کرانے  اور اپنے لئے  کسی ریاست میں  فوائد  حاصل کرنے  میں  ‘بشرطیکہ  وہ تمام شرائط پوری کرتا ہو ،  جس میں کہا گیا ہے کہ عمارت میں کرنے والے ہر ورکر کی عمر 18  سال  مکمل ہو چکی ہو، لیکن  اس کی عمر 60  سال سے زیادہ  نہ  اور جو  گزشتہ 12 مہینوں کے دوران  کم از  کم  90   دن  یا اس سے زیادہ   کسی عمارت یا تعمیراتی کام میں مصروف  رہا ہو، اس ایکٹ  کے تحت  ریاست  کے  ویلفیئر بورڈ  میں   یا ایکٹ  کے  ضابطوں کے تحت  فائدہ حاصل کرنے کے لئے اپنا اندراج کرانے کا اہل ہوگا  ۔

رجسٹریشن  / اندراج کے عمل کو آسان بنانے کی خاطر  مذکورہ بالا  ماڈل ویلفیئر اسکیم  میں  ورکروں کے رجسٹریشن  کے لئے  مشینری کے طور پر تفصیلی ضابطے کئے گئے ہیں، جس میں  اندراج شدہ  بی او سی  ورکرس  کے لئے منفرد  شناختی نمبر (یو آئی این)  کا الاٹ کیا جانا ، مقامی  / میونسپل / پنچایت کی سطح پر  مجاز افسروں  کی تقرری ،  خود  تصدیق  کی اجازت ، اہم مزدور  چوک  / اڈوں  پر  مسلسل  کیمپوں  /  سہولتی مراکز  کا انعقاد  اور  بی او سی ورکروں کے لئے  آئی ڈی کارڈ جاری  کرنا شامل ہے۔

اس کے علاوہ  بی او سی ڈبلیو  (آر ای  اینڈ سی ایس) ایکٹ  1996  کی دفعہ – 60  کے تحت  ایک مشن موڈ پروجیکٹ (ایم ایم پی) تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیجا گیا ہے اور  انہیں  مشورہ دیا گیا ہے کہ  وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ  اسٹیٹ ویلفیئر بورڈ  میں تمام  بی او سی ورکروں  کا اندراج  کیا جائے اور  مقررہ وقت کے اندر  ان کے ریکارڈ  کو تا حال بنایا جائے ، اور   رجسٹریشن کے عمل  کو آسان بنایا  جائے،  رجسٹریشن اور  تجدید کے لئے  ورکر کے  خود موجود ہونے کی ضرورت کو ختم کیا جائے، ذاتی  تصدیق  کے ذریعہ ورکر پر  بھروسہ جتا یا جائے اور  سبھی کے لئے سماجی سکیورٹی  اور  مرکزی  / ریاستی حکومتوں  کی  فلاحی اسکیموں  کے تحت  تمام اہل  تعمیراتی ورکروں  کو  ان کے حق   کے فواہد  پہنچائے جاسکیں۔

مرکزی حکومت  ورکروں کی فلاح وبہبود ، سماجی سکیورٹی ، تحفظ  اور صحت  کے تحفظ اور فروغ کے لئے عہد بستہ ہے۔ اس نے  بی او سی ڈبلیو  (آر ای اینڈ سی ایس)  ایکٹ  1996  مرتب کیا ہے، جسے اب  پیشہ ورانہ تحفظ، صحت  اور  کام کرنے  کے حالات  سے متعلق کوڈ  2020 (او ایس ایچ  کوڈ  2020)  میں ضم کردیا گیا ہے، تاکہ  عمارتی اور تعمیراتی  ورکروں کے روز  گار ،  کام کرنے کے حالات  کو  منضبط  کیا جاسکے، ان کی  صحت ، تحفظ  اور فلاحی اقدامات  کے فوائد  فراہم کئے جاسکیں اور  کسی بھی حادثے  کی صورت میں  انہیں  فوائد  پہنچائے جاسکیں۔ یہ ضابطے  ریاستی اور مرکزی حکومتوں کے ذریعہ  ان کے متعلقہ  دائرہ اختیار  میں نافذ  کئے جارہے ہیں۔

عمارتی اور دیگر تعمیراتی ورکروں  کی زندگی  اور  معذوری ، صحت ، زچگی،  رہائش  کی منتقلی ، ہنر مندی کے فروغ ، بچوں کی تعلیم کے لئے مالی امداد  وغیرہ سے متعلق فلاحی اسکیموں  کے نفاذ  کی ذمہ داری  ایکٹ   کی دفعہ  22  کے تحت ریاست  /  مرکز کے زیر انتظام علاقے  کے  بی او سی ڈبلیو  ویلفیئر بورڈس  کو سونپی گئی ہے۔

یہ معلومات محنت اور  روز  گار کے مرکزی وزیر مملکت  جناب رامیشور تیلی نے  آج  راجیہ  سبھا میں ایک تحریری  جواب میں  فراہم کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- وا - ق ر)

U-8622


(Release ID: 1950806) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Telugu