بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کے وی آئی سی چیئرمین نے تمل ناڈو میں متعدد کے وی آئی سرگرمیوں کا افتتاح کیا

Posted On: 20 AUG 2023 11:52AM by PIB Delhi

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار نے تمل ناڈو کے دورے کے دوران کئی کے وی آئی سرگرمیوں کا افتتاح کیا اور اس دورے کے دوران کھادی کارکنوں سے بات چیت کی۔ 19 اگست 2023 کو کوئمبٹور میں ساؤتھ انڈیا ٹیکسٹائل ریسرچ ایسوسی ایشن (SITRA) کے احاطے میں میں منعقدہ کھادی کاریگر سمیلن کی صدارت کرتے ہوئے، انہوں نے گزشتہ 2 دنوں میں تمل لوگوں کی طرف سے ملنے والی محبت اور خیر سگالی کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تقریب نہ صرف کھادی کاریگر سمیلن ہے بلکہ ان کے اور دیہی کاریگروں کے درمیان ایک دل سے ہونے والی بات چیت (”من کی بات“) بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھادی غربت، فاقہ کشی اور بے روز گاری کے خلاف ایک ہتھیار کے طور پر کام کرتی ہے، جبکہ گاؤں میں ترقی اور خواتین کو با اختیار بنانے میں بھی اپنا تعاون کرتی ہے۔

جناب منوج کمار، چیئرمین، کے وی آئی سی نے دھاگے کی کتائی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسپنر اور بنکروں کو سرٹیفکیٹ اور رفتار ایوارڈ سے نوازا، اس کے علاوہ ویسٹ ووڈ کرافٹ پر تربیتی پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے والے تقریباً 40 لکڑی کی دست کاری کے کاریگروں کو ٹول بکس اور اوزار دیے گئے۔ اس پروگرام میں 800 دیہی کاریگروں نے حصہ لیا۔ اس تقریب کے دوران، کے وی آئی سی کے چیئر مین نے وزیر اعظم ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی) سے مستفید ہونے والوں کی کامیابی کی کہانیوں کو ظاہر کرنے والے ایک کتابچے کی نقاب کشائی بھی کی۔

اپنے خطاب میں جناب کمار نے کہا کہ نیتی آیوگ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں 13.05 کروڑ لوگوں کو غربت سے باہر لایا گیا ہے اور لوگوں کے خواب حقیقت میں بدل رہے ہیں۔

جناب کمار نے کہا کہ کھادی، جو کہ مہاتما گاندھی کی قیادت میں قومی تحریک کا قابل فخر حصہ تھی، اب وزیر اعظم کی رہنمائی میں ’آتم نربھر بھارت‘ کی علامت کے طور پر ہے۔ انہوں نے کہا، ”'گاندھی جی کی طرح، جنہوں نے کھادی کو برطانوی راج کے خلاف ایک طاقتور ہتھیار کے طور پر استعمال کیا، وزیر اعظم مودی نے کھادی کو غربت کے خاتمے، کاریگروں کو با اختیار بنانے، خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے، خواتین کی سماجی حیثیت کو بلند کرنے، اور بے روز گاری کو ختم کرنے اور اس پر قابو پانے وغیرہ کے کامیاب ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے۔

کے وی آئی سی چیئرمین نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کئی مواقع پر قومی اور بین الاقوامی فورم پر کھادی اور دیہی صنعت کی مصنوعات خریدنے پر زور دیا ہے اور اس شعبے کی ترقی کو فروغ دینے کا ذکر کیا ہے جس میں 2014 سے زبردست ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 9 سالوں میں کھادی کی پیداوار میں 260 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ کھادی کی فروخت میں 450 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو میں کھادی اداروں نے سال 2022-23 کے دوران 262.55 کروڑ روپے کی پیداوار اور 466.77 کروڑ روپے کی فروخت درج کی ہے، جس سے 14,396 کاریگروں کو مسلسل روز گار فراہم کرنے میں مدد ملی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ پیداوار کو بڑھا کر 303.39 کروڑ روپے اور فروخت کو 477.02 کروڑ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھادی وکاس یوجنا، گرام ادیوگ وکاس یوجنا، پردھان منتری ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (PMEGP)، اسفورتی یوجنا (SFURTI) جیسی مختلف اسکیموں کے ذریعے کے وی آئی سی نے 9.5 لاکھ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کی ہیں۔

قبل ازیں کے وی آئی سی کے چیئر مین نے کالاپیٹ میں پی ایم ای جی پی یونٹ میں نئے تجدید شدہ سیل سنٹر کا افتتاح کیا، گاندھی گرام، ڈنڈیگل میں گاندھی گرام کھادی گرام ادیوگ پبلک چیریٹیبل ٹرسٹ کے احاطے اور کے وی آئی سی کی کے آر ڈی پی اسکیم کے تحت رام ناتھ پورم ضلع سروودیا سنگھ سنستھان بھون علاقے میں نو تعمیر شدہ ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ یونٹ نے ویسٹ ووڈ کرافٹ کے مشترکہ سہولت مرکز (سی ایف سی) کا افتتاح کیا۔ گرام ادیوگ وکاس یوجنا کے تحت، 17 اگست، 2023 اور 18 اگست، 2023 کو، انھوں نے 25 بے روزگار لکڑی کے کاریگروں کو ٹول بکس اور سامان اور 10 کاریگروں کو پیڈل سے چلنے والی مشینیں تقسیم کیں۔ کے وی آئی سی کے چیرمین جناب منوج کمار نے کھادی کاریگروں سے ملاقات کے پروگرام کے دوران کھادی کتائی کاریگروں اور بنکروں کے ساتھ بات چیت کی اور مدورائی ضلع سروودیا سنگھ کے کھادی گرام ادیوگ بھون کا دورہ کیا۔

پردھان منتری ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیان صنعتوں (MSME) کی وزارت کی ایک فلیگ شپ اسکیم ہے۔ حکومت ہند مائیکرو اور چھوٹے یونٹس کے قیام میں دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں پائیدار روز گار فراہم کرتی ہے۔ یہ اسکیم درخواست دہندگان کے سماجی زمرے اور یونٹ کے مقام کے لحاظ سے مینوفیکچرنگ سرگرمی کے لیے 50.00 لاکھ روپے اور سروس سرگرمی کے لیے 20.00 لاکھ روپے کی کل پروجیکٹ لاگت کے 15 فیصد سے 35 فیصد تک سبسڈی فراہم کرتی ہے۔

*************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 8591


(Release ID: 1950612) Visitor Counter : 113


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Telugu