وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس واگیر کی فری مینٹل، آسٹریلیا تک ایک توسیعی رینج کی حامل تعیناتی

Posted On: 19 AUG 2023 7:22PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ (آئی این) کی آب دوز آئی این ایس واگیر ایک توسیعی رینج کی حامل تعیناتی پر ہے۔ تعیناتی کے اس عمل کا آغاز جون 2023 میں ہوا تھا اور واگیر 20 اگست 2023 کو فری مینٹل، آسٹریلیا پہنچے گی۔ یہ آبدوز، جو کہ بھارتی بحریہ کی کلواری کلاس کی آبدوز ہے، اسے جنوری 2023 میں بھارتی بحریہ میں کمیشن کیا گیا اور یہ ممبئی میں مقیم ہے۔

آسٹریلیا میں اپنے قیام کے دوران، آئی این ایس واگیر آسٹریلیا کے مغربی ساحل پر رائل آسٹریلیا ئی نیوی (آر اے این) کے ساتھ مختلف فوجی مشقوں میں حصہ لے گی۔ ساتھ ہی ساتھ آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر بھارتی بحریہ کے بحری جہاز اور طیارے 11 سے 21 اگست کے دوران مالابار نامی مشق میں مصروف ہیں اور 22 سے 24 اگست 2023کے دوران اے یو ایس آئی این ڈی ای ایکس 23 میں شامل ہوں گے۔

جاری تعیناتی کے دوران بنیادی، درمیانی اور اعلیٰ درجے کی آبدوز شکن مشقوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آر اے این آبدوز اور بھارتی بحریہ کے پی 8 آئی طیارے آئی این ایس واگیر کے ساتھ مشق کرنے والے ہیں یہ تعیناتی بھارتی بحریہ اور رائل آسٹریلیائی نیوی کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کو مزید فروغ دے گی۔

جاری تعیناتی بھارتی بحریہ کی آبدوزوں کی رسائی اور کی بقاء کا ثبوت ہے۔ توسیعی رینج کی تعیناتی بھارتی بحریہ کی آبدوز کی آسٹریلیا میں اولین تعیناتی ہے اور بھارتی بحریہ کی قابلیت اور پیشہ وارانہ ذہانت کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ طویل عرصے تک اپنے ٹھکانے سے توسیعی رینج پر مسلسل آپریشن انجام دے سکے۔اس سے قبل تعیناتی کے دوران، آئی این ایس واگیر نے 21 جون 2023 کو یوگا کے عالمی دن کے ایک جزو کے طور پر کولمبو کا دورہ کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/INSVagirLVB2.jpg

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8583


(Release ID: 1950513) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Marathi , Hindi