بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

بہار كے لکھی سرائے میں مرکزی وزیر برائے بجلی اور این آر ای نے  پاور گرڈ کے سب اسٹیشن کی توسیع کا سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 18 AUG 2023 6:18PM by PIB Delhi

بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر نے آج 18 اگست 2023 کو بہار كے لکھی سرائے میں پاور گرڈ کے 400/132 کے وی لکھی سرائے سب اسٹیشن کی توسیع کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس سب سٹیشن کو پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ  نے بنایا ہے جو کہ ایک مہارتنا سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز ہے اور بجلی كی  وزارت پاور کے تحت ہے۔ پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر 220 كے وی  جی آءی ایس كی تعمیرموجودہ سب سٹیشن کے احاطے میں کی جائے گی اور 500 ایم وی اے کی گنجائش کے 2 ٹرانسفارمر نصب کئے جائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001U8FC.jpg

ایم ایل اے لکھی سرائے جناب وجے کمار سنہا؛ قانون ساز کونسل کے رکن جناب اجے کمار سنگھ؛ پاور گرڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹرجناب کے سری کانت؛ ڈائریکٹر پروجیکٹ جناب ابھے چودھری اور پاور گرڈ اور ریاستی حکومت کے سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے کہا کہ لکھی سرائے میں پاور گرڈ کے سب اسٹیشن کی توسیع سے خطے میں بجلی کی دستیابی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ وزیر نے کہا کہ اس سے پوری ریاست بہار کو فائدہ ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مستقبل میں بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ملک کی توانائی کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ جناب سنگھ نے کہا کہ مرکز نے بجلی کی تقسیم کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں اور ریاستوں کو مطلوبہ فنڈز فراہم کیے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00276OG.jpg

جناب سنگھ نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کی کوئی وجہ نہیں ہونی چاہیے کیونکہ بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے لیے مناسب نظام كر دیءے گئے ہیں۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ قوم کو ایک ترقی یافتہ ملک بننا ہے وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت نے کارکردگی کے معیارات کی خلاف ورزی کرنے پر ڈسٹری بیوشن لائسنس یافتہ صارفین کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے قانون وضع کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاور جنریٹر كو ماضی کی بات بن جانا چاہءے۔

لکھی سرائے میں سب اسٹیشن کی توسیع سے لکھی سرائے، شیخ پورہ، مونگیر اور جموئی اضلاع میں بجلی کی دستیابی میں بہتری آئے گی اور مستقبل میں توانائی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے بجلی کی فراہمی میں بھی آسانی ہوگی۔لکھیسرائے سب سٹیشن میں 220 كے وی وولٹیج لیول کی جدید ترین جی آءی ایس ٹیکنالوجی کی تنصیب سے اس خطے کا قومی گرڈ سے رابطہ مزید مضبوط ہو گا۔بجلی کی بلاتعطل فراہمی سے علاقے کی صنعتی اور تجارتی ترقی بھی ہوگی۔

 

سنگ بنیاد رکھنے کا پروگرام یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00360N7.jpg

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 



(Release ID: 1950416) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi , Telugu