اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت سرکار اسٹیل کی صنعتوں میں استعمال کے لیے گھریلو کوکنگ کوئلہ کی دستیابی کی سطح کو بڑھانے کے اقدامات کررہی ہے

Posted On: 18 AUG 2023 6:17PM by PIB Delhi

بھارت میٹالرجیکل (دھات کاری) کوئلے کی ضرورت کا تقریباً 90 فیصد درآمد کرتا ہے، جو 23-2022 میں 56.05 میٹرک ٹن تھا، جیسے جیسے ملک میں اسٹیل کی پیداوار  میں اضافہ ہورہا ہے، کوئلے کی درآمدات میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ اس سمت میں، اسٹیل کی وزارت اور کوئلہ کی وزارت نے اسٹیل کی صنعتوں میں استعمال کے لئے گھریلو کوکنگ کول کی دستیابی کی سطح بڑھانے کے لئے ٹھوس  قدم اٹھائے ہیں۔  گھریلو کوکنگ کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے درج ذیل اقدامات کئے گئے ہیں:

  1. اسٹیل مینو فیکچررس کو  گھریلو سطح پر پیدا کردہ کوکنگ کول کی دستیابی کو بڑھانے کے لئے وزارت کوئلہ کے پاس اب تک 16 کوککنگ کول بلاکس ہیں، جن میں سے 4 بلاکس کی نیلامی سال 23-2022 میں کی گئی تھی۔ ان میں سے جے ایس ڈبلیو کو دو کوکنگ بلاکس الاٹ کیے گیے تھے۔ جے ایس ڈبلیو مختص بلاکس سے 1.54 ایم ٹی پی اے (ملین ٹن سالانہ) کوکنگ کول پیدا کرنے کا  منصوبہ بنارہا ہے۔
  2. بھارت کوکنگ کول لمیٹڈ (بی سی سی ایل) نے محصولات حصہ داری کی بنیاد پر اپنی بی سی سی ایل کی ملکیت والی ترک کردہ/ بند کانوں سے کوکنگ کوئلہ نکالنے کے لئے ایجنسیوں/ کمپنیوں کو مدعو کیا ہے۔ شروع میں 8 کانوں کی نشاندہی کی گئی تھی اور مئی 2023 سے اب تک دو راؤنڈ بولیاں طلب کی گئی ہیں۔  4 کانوں کے لئے منظوری  نامے (ایل او اے) جاری کئے جاچکے ہیں، جبکہ دو کانوں کے لئے موصول ہونے والی بولیوں کی حتمی شکل دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ  محصولات حصہ دار ی میکانزم کے تحت پیش کش کے لئے مزید دو کانوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ جبکہ کانوں سمیت ان کانوں سمیت ان کانوں کے لئے بولی کا نیا دور جلد ہی منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔
  3. اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل) نے بی سی سی ایل کے واشریز سے دھویا ہوا کوکنگ کول حاصل کرنے کے لئے بی سی سی ایل کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ سیل نے بی سی سی ایل واشریز سے 1.8 میٹرک ٹن دھویا ہوا کوکنگ کول حاصل  کرنے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس کے علاوہ محدود دھویا ہوا کوکنگ کول بھی دستیاب ہے۔ فی الحال بی سی سی ایل کے ذریعے 4 نئی کول واشریز زیر تعمیر/ چالوکی جارہی ہے۔
  4. بی سی سی ایل اور سینٹرل کول فیلڈز لمیٹڈ (سی سی ایل) نے جون 2023 میں اسٹیل سیکٹر کے لئے خام کوکنگ کوئلے کی لنکیج نیلامی کی پیش کی تھی۔ چونکہ کوئی بولی حاصل  نہیں ہوئی ہے، اس لئے اسے جولائی 2023 میں پھر سے پیش کیا گیا ۔  ٹاٹا اسٹیل نے نیلامی میں حصہ لیا اور سی سی ایل کی کانوں سے 50 ہزار ٹن خام کنگ کوئلے کا لنکج ملا۔
  5. کوئلے کی  وزارت نے واشریاں قائم کرنے کے لئے کوکنگ کول سے جوڑنے کی پہل کی ہے۔ یہ تصور کیا گیا ہے کہ اسٹیل کی صنعتوں سمیت ایجنسیاں، گرین فیلڈ واشریز قائم کرسکتی ہیں یا بی سی سی ایل کی پرانی واشریز کو از سر نو تشکیل دے سکتی ہیں، جنھیں کوکنگ کوئلے کا لنک فراہم کیاجائے گا۔ طریقہ کار وضع کرنے کے لئے بی سی سی ایل کی طرف سےلین دین صلاح کار کا تقرر کیا گیا تھا اور نظر ثانی شدہ تجویز بی سی سی ایل/ سی آئی ایل کی منظوری کے  عمل کے تحت ہے۔

*********

ش ح۔ ن ر (19.08.2023)

U NO:8558


(Release ID: 1950344) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu