بجلی کی وزارت

مرکزی وزیر توانائی نے بہار کے باڑھ  میں این ٹی پی سی کے 660 میگاواٹ کے سپر تھرمل پاور پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف

Posted On: 18 AUG 2023 5:11PM by PIB Delhi

بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج 18 اگست 2023 کو بہار میں بارہ سپر تھرمل پاور پروجیکٹ کا 660 میگاواٹ یونٹ قوم کے نام وقف کیا۔ آج جس 660 میگاواٹ یونٹ کا افتتاح کیا گیا وہ اس پروجیكٹ کے اولین مرحلے كی دوسری اكاءی ہے۔ اس یونٹ کا آغاز قوم کو قابل اعتماد اور سستی بجلی فراہم کرنے کی کوشش میں حکومت کی  ایک اور كامیابی ہے۔

 

 

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے یونٹ کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے پر پروجیکٹ میں شامل تمام انجینئروں اور کارکنوں سمیت ٹیم این ٹی پی سی کو مبارکباد دی۔ وزیر موصوف نے اس یقین کا اظہار کیا کہ منصوبے کی باقی تیسری یونٹ بھی کامیابی سے مکمل ہو جائے گی۔ بجلی کے وزیر نے بہار میں بجلی کی 90 فی صد سے زیادہ ضرورت  پوری کرنے پر این ٹی پی سی کی ستاءش کی۔

 

وزیر موصوف نے بتایا کہ حکومت نے گزشتہ نو برسوں میں ملک میں بجلی کے خسارے سے بجلی کے سرپلس میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورے ملک کو ایک فریکوئنسی پر چلنے والے ایک مربوط گرڈ سے جوڑا گیا ہے۔ اور تقسیم کے نظام کو اس پیمانے پر مضبوط کیا گیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی اور تمام ریاستوں میں تقسیم کے نظام کو مضبوط بنانے کی اسکیموں کو 2 لاکھ کرو روپے سے زیادہ کی منظور شدہ لاگت سے نافذ کیا گیا ہے۔  جناب سنگھ نے بتایا کہ اب دیہی علاقوں میں بجلی اوسطاً  ساڑھے 20 گھنٹے  اور شہری علاقوں میں اوسطاً ساڑھے 23  گھنٹے دستیاب ہے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ بجلی کی وزارت نے الیکٹرسٹی ایکٹ 2003 کے تحت الیکٹرسٹی (صارفین کے حقوق) رولز، 2020 کونوٹیفاءی کر دیا ہے جو ان قواعد کا نفاذ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ بجلی کے نئے کنکشن، رقم کی واپسی اور دیگر خدمات مقررہ وقت میں انجام دی جائیں۔

 

مرکزی وزیر نے بارہ پروجیکٹ کے یونٹ نمبر 2 (660 میگاواٹ) کی تکمیل سے وابستہ انجینئروں اور کارکنوں کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر ایم ایل اے بارہ جناب گیانیندر کمار سنگھ نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں این ٹی پی سی کے سی ایم ڈی، جناب گرودیپ سنگھ نے وزیر اور دیگر معززین کا خیرمقدم کیا اور ان کی مسلسل حمایت اور رہنمائی کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

سی ایم ڈی، پاور گرڈ، جناب کے سری کانت؛ ڈائریکٹر (ایچ آر)، این ٹی پی سی جناب دلیپ کمار پٹیل؛ ڈائریکٹر (پروجیکٹس)، این ٹی پی سی، جناب اجول کانتی بھٹاچاریہ اورحکومت بہار اور این ٹی پی سی كے  سینئر افسران  كے علاوہ دیگر افسران کےموجود تھے۔

 

پروگرام كو یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1950257) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi , Telugu