سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب  نتن گڈکری نے 800 کروڑ روپے مالیت کی قومی شاہراہ 53 پر نندورا سے  چکھلی سیکشن کا افتتاح مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع کے ملکا پور میں کیا

Posted On: 18 AUG 2023 5:54PM by PIB Delhi

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع کے ملکاپور میں 800 کروڑ روپے کی مالیت کے قومی شاہراہ 53 پر 45 کلومیٹر لمبائی کے نندورا  سے چکھلی سیکشن  کو چار لین منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بلڈھانہ کے ممبر پارلیمنٹ (ایم پی) جناب  پرتاپ راؤ جادھو، رکن اسمبلی جناب  رکشاتائی کھڈسے کے ساتھ ایم ایل ایز اور عہدیدار بھی موجود تھے۔

Image

 

قومی شاہرا ہ 53 پر 45 کلومیٹر طویل چار لین منصوبے کا افتتاح بلڈھانہ کے لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دے گا۔

Image

 

بھارت مالا یوجنا کے تحت قومی شاہراہ 53 پر امراوتی-چکھلی سیکشن پیکیج-4 چار لین کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ اس پروجیکٹ میں 6 کلومیٹر طویل نندورا گرین فیلڈ بائی پاس، ملکاپور آر او بی، 4 بڑے پل، 18 چھوٹے پل، 11 کلورٹس، 3 سرکلر انڈر پاسز، 4 پیدل چلنے والے انڈر پاسز، 11.53 کلومیٹر طویل ڈبل لین سروس روڈ، 20 بس شیڈ اور 1-1 ٹرک لے بائے شامل ہیں۔

 

Image

 

یہ منصوبہ چار ریاستوں یعنی گجرات، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ اور اڈیشہ کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دے گا۔ ایسٹ ویسٹ کوریڈور کو بہتر کنیکٹیویٹی ملے گی، جس سے رائے پور، ناگپور اور سورت کو فائدہ ہوگا۔

 

Image

 

شیگاؤں کے گجانن مہاراج مندر، نندورا میں ہنومان مندر اور بلڈھانہ ضلع میں لونار سروور جیسے سیاحتی مقامات جیسے مذہبی مقامات تک آسانی سے رسائی ہو گی۔ ضلع بلڈھانہ سے ناگپور ضلع اور بلڈھانہ سے دھولے، سورت تک کے  سفر کا  وقت کم ہو جائے گا۔ کپاس، لال مرچ، پھل، اناج اور دیگر زرعی اجناس کی نقل و حمل تیز ہوگی جس سے وقت اور ایندھن کی بچت ہوگی۔ ناندورا کے بائی پاس سے شہر اور آس پاس کے علاقوں میں ٹریفک کی بھیڑ اور شور اور فضائی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

امرت سروور اسکیم کے تحت مذکورہ شاہراہ کی تعمیر میں جھیلوں کی گہرائی سے حاصل کی گئی مٹی کے استعمال کی وجہ سے علاقے کی جھیلوں میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس پانی کی بچت سے ملکاپور کے شہریوں کا پانی کی کمی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی آج کے پروگرام میں بلڈھانہ ضلع میں 866 کروڑ روپے کے مجوزہ کاموں کا اعلان کیا گیاہے۔

 

 

*************

ش ح۔  ا م ۔

(U-8550)

 



(Release ID: 1950203) Visitor Counter : 85