جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قابل تجدید توانائی تحقیقاتی  اور ٹیکنالوجی  ترقیاتی پروگرام 26-2025 تک لاگو کیا جا رہا ہے: نئی اور قابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر

Posted On: 10 AUG 2023 4:49PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر آر کے سنگھ نے مطلع کیا ہے کہ تجارت اور ترقی پر اقوام متحدہ کی کانفرنس کے ذریعہ پیش کردہ "ٹیکنالوجی اور اختراعی رپورٹ 2023" نے اپنے "فرنٹیئر ٹیکنالوجیز ریڈی نیس انڈیکس" میں ہندوستان کو 46 ویں مقام پر رکھا ہے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ اگرچہ حکومت نے گزشتہ سال کے دوران گرین انرجی کی منتقلی کے لیے آر اینڈ ڈی سرمایہ کاری پر کوئی تحقیق / سروے نہیں کیا ہے، تاہم  ڈاکٹر انیل کاکوڈکر، (سابق چیئرمین،  ایٹمی توانائی کمیشن) کی سربراہی میں ماہرین کے بیرونی پینل کے ساتھ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔  کمیٹی نے مجموعی تحقیقاتی  و ترقیاتی پروگرام ، فنڈنگ کے طریقہ کار کا جائزہ لیا اور ملک میں توانائی کی آمیزش میں قابل تجدید توانائی کے ذرائع کا حصہ بڑھانے کے حتمی مقصد کے ساتھ موجودہ اہم علاقوں کی نشاندہی کی۔ کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر، قابل تجدید توانائی ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ پروگرام (آرای- آر ٹی ڈی) کو 22-2021 سے 26-2025 کی مدت کے دوران جاری رکھا گیا ہے، جس کا بجٹ  228.00 کروڑ روپے ہے۔

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت مختلف تحقیقی اداروں اور صنعتوں کے ذریعے قابل تجدید توانائی ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ پروگرام کو لاگو کر رہی ہے، تاکہ نئی اور قابل تجدید توانائی کے وسیع پیمانے پر استعمال کے لیے مقامی ٹیکنالوجیز اور مینوفیکچرنگ کو موثر اور کم لاگت سے تیار کیا جا سکے۔

یہ سرکاری/ غیر منافع بخش تحقیقی اداروں کو 100 فیصد  تک اور صنعت، اسٹارٹ اپس، نجی اداروں، کاروباری اداروں اور مینوفیکچرنگ یونٹس کو 70 فیصد  تک مالی مدد فراہم کرتا ہے۔

یہ  اطلاع  نئی اور قابل تجدید توانائی نیز بجلی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج  یعنی 10 اگست 2023 کو لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- م ع- ق ر)

U-8525


(Release ID: 1950160) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Punjabi