پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

پی ایم جے آئی – وی اے این یوجنا کے تحت بایو ایتھنول پروجیکٹس

Posted On: 10 AUG 2023 5:20PM by PIB Delhi

حکومت نے مارچ ، 2019 ء میں ایتھنول کی پیداوار کو آسان بنانے کے لیے  لگنو سیلولوسز بایو ماس  اور دیگر قابل تجدید  خام مواد  کا استعمال کرتے ہوئے ، ملک میں سیکنڈ جنریشن ( 2 جی )  ایتھنول پروجیکٹس قائم کرنے کے لیے مالی مدد فراہم کرنے کی خاطر  "پردھان منتری جے آئی – وی اے این  (جیو ایندھن - واتاورن انوکول فصل اَوشیش نِوارن) یوجنا" کو مشتہر کیا تھا۔   اس اسکیم کے لیے 19-2018 ء سے 24-2023 ء کی مدت کے لیے کل مالیاتی اخراجات 1969.50 کروڑ روپے ہے۔ پی ایم جے آئی – وی اے این  یوجنا کے آغاز کے بعد سے  مندرجہ ذیل 2 جی  پروجیکٹوں کے لیے 880 کروڑ روپئے  کی منظوری دی گئی ہے۔

 

نمبر شمار

ادارہ

پروجیکٹ

منظور شدہ مالی مدد

( کروڑ روپئے میں )

1.

انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ

کمرشیل

150

2.

بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ

کمرشیل

150

3.

ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ

کمرشیل

150

4.

نومالی گڑھ ریفائنریز لمیٹڈ

کمرشیل

150

5

منگلور ریفائنری اینڈ پیٹرو کیمیکلز لمیٹڈ

کمرشیل

100

6

شیل انڈیا مارکیٹس پرائیویٹ لمیٹڈ

کمرشیل

150

7

انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ

ڈیمونسٹریشن

15

8

ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ

ڈیمونسٹریشن

15

 

ایتھنول کی پیداوار کے لیے مذکورہ  بالا منصوبے ملک میں ایتھنول بلینڈنگ پیٹرول پروگرام کی خاطر ایتھنول کی دستیابی کو بڑھانے کے لیے ہیں ، جس کے نتیجے میں قدرتی ایندھن کی درآمد پر انحصار کم ہوگا۔

یہ معلومات پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت میں وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک  سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

 

***

ش ح۔ ف ا  ۔  ع ا

U.No. 8527



(Release ID: 1950146) Visitor Counter : 70


Read this release in: English