بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

پارادیپ  بندرگاہ   اتھارٹی (پی پی اے) رواں مالی سال میں سب سےتیزی سے 50 ایم ایم ٹی کارگو کو ہینڈل کرنے والی اہم بندرگاہ بنی

Posted On: 10 AUG 2023 4:51PM by PIB Delhi

پارادیپ بندرگاہ نے 8اگست ،2023 کو 50.16 ایم ایم ٹی کارگو کے ریکارڈ کارگو تھروپٹ کو پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.5 فیصد کے اضافے کے ساتھ  ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔بندرگاہ نے رواں مالی سال میں 129 دنوں میں یہ کامیابی حاصل کی ہے۔جبکہ پچھلے سال یہ مدت 140دن تھی۔پی پی اے  نے پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں 812  جہازوں کےمقابلے میں ریکارڈ 942 جہازوں کو ہینڈل کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OCGF.jpg

ان سبھی کامیابیوں کےلئے پی پی اے کے صدر جناب پی ایل ہرنادھ  نے بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر  جناب سربانند سونووال  کے تئیں اظہار تشکر کیا،جن کی پرجوش قیادت اور  رہنمائی  میں پی پی اے  ایک نئے باب کا آغاز کر سکا۔انہوں نے کہا کہ ،‘‘ہمارے تحریک پذیر ورک فورس  کے زبردست تعاون اور ہماری قوم کی اجتماعی خواہش کے ساتھ مل کر ہم پارادیپ بندرگاہ  کے لئے قابل ذکر  کامیابی کی کہانیوں کو لکھنا جاری  رکھیں گے-ایک ایسی کہانی  جو آنے والی نسلوں کےلئے ترقی،استحکام  اور روشن مستقبل  کی مثال بنے گی۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002C4BB.jpg

جناب ہرنادھ نے سبھی افسروں /ملازمین ، صارف کی صنعتوں ،اسٹیو ڈورس ،اسٹیمر ایجنٹوں ،ٹریڈ یونینوں ،پی پی پی آپریٹروں کو بھی مبارکباد دی کہ وہ ان کی خدمت کرنے کےلئے بندرگاہ  کی صلاحیت  میں اپنا یقین مسلسل برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

*************

ش ح۔  ا م ۔

(U-8538)



(Release ID: 1950121) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi , Tamil