محنت اور روزگار کی وزارت
وی وی گری نیشنل لیبر انسٹی ٹیوٹ کے کام کاج کے بارے میں محنت اور روزگار کی وزارت کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 AUG 2023 5:13PM by PIB Delhi
محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو کی صدارت میں محنت اور روزگار کی وزارت کی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ آج نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ اس اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ میٹنگ میں شریک ہونے والے اراکین پارلیمنٹ میں جناب سنیل کمار منڈل، جناب امیش جی جادھو، جناب سنیل کمار سونی، جناب بھاگیرتھ چودھری، جناب راجمنی پٹیل اور جناب ایرانا کداڈی تھے۔ میٹنگ کا موضوع "وی وی گیری نیشنل لیبر انسٹی ٹیوٹ کا کام کاج " تھا۔
وی وی گیری نیشنل لیبر انسٹی ٹیوٹ ( وی وی جی این ایل آئی) کے ڈائریکٹر جنرل نے اپنی پریزنٹیشن میں اس بات پر روشنی ڈالی کہ انسٹی ٹیوٹ کو عالمی سطح پر ایک معروف ادارے اور محنت سے متعلق تحقیق وتربیت میں مہارت کے مرکز کے طور پر پہچانا جاتا ہے، جو کام کے معیار اور کام کے رشتوں کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ محنت اور روزگار سے وابستہ بڑے سماجی شراکت داروں اور متعلقہ فریقوں تک معلومات، ہنر اور رویوں کو پھیلانے میں بھی مصروف عمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 22-2021 اور 23-2022 کے دوران انسٹی ٹیوٹ نے بالترتیب 164 اور 171 تربیتی پروگرام منعقد کیے، جن میں 10,000 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔ انہوں نے آئی ٹی سی – آئی ایل او جیسے لیبر ریسرچ، پالیسی اور تربیت میں مصروف عالمی سطح پر معروف اداروں کے ساتھ وی وی جی این ایل آئی کے اشتراک اور تعاون پر بھی روشنی ڈالی۔ پچھلی دو دہائیوں کے دوران، انسٹی ٹیوٹ نے 101 بین الاقوامی تربیتی پروگرام منعقد کیے، جن میں 127 ممالک کے 2351 شرکاء نے شرکت کی۔
_html_m31fbe703587.jpg)
انسٹی ٹیوٹ نے قومی سطح کے نامور اداروں/ یونیورسٹیوں اور آجروں کی تنظیموں کے ساتھ کئی مفاہمت ناموں پر دستخط بھی کیے ہیں۔ یہ ادارہ مختلف جرائد، رسائل، نیوز لیٹر وغیرہ بھی شائع کرتا ہے، اور اب تک 155 تحقیقی مطالعات سامنے لا چکا ہے۔
_html_m45b485070V5P.jpg)
اجلاس میں شریک ہونے والے اراکین پارلیمنٹ نے محنت سے متعلق تحقیق وتربیت کے شعبے میں ادارے کی کاوشوں کو سراہا اور اس کی مزید بہتری کے لیے قیمتی تجاویز پیش کیں۔
اپنے اختتامی کلمات میں جناب بھوپیندر یادو نے مقامی زبانوں میں تربیتی پروگرام منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا،تاکہ ورکروں کے لئے سہل طریقے سے سمجھنے میں آسانی ہو۔ انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ انسٹی ٹیوٹ کو پالیسی پر مبنی تحقیق اور پروگراموں پر زیادہ توجہ دینی چاہیے، جو درحقیقت نچلی سطح کے ورکروں کی مدد کریں گے۔
میٹنگ کے اختتام پر محنت اور روزگار کی وزارت میں وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی، نے کلمات تشکر پیش کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- م ع- ق ر)
U-8524
(ریلیز آئی ڈی: 1950087)
وزیٹر کاؤنٹر : 110