عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ آل انڈیا سروسز (ڈیتھ-کم-ریٹائرمنٹ بینیفٹ) رولز، 1958 کے رول 3(1) میں پنشنرز کے ’’ مستقبل کے اچھے طرز عمل‘‘کے حوالے سے کوئی ترمیم نہیں کی گئی ہے


ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ’’مستقبل میں اچھے طرز عمل‘‘ کی شرط 18.08.1958 سے قواعد میں موجود ہے

Posted On: 10 AUG 2023 3:54PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ آل انڈیا سروسز (ڈیتھ-کم-ریٹائرمنٹ بینیفٹ) رولز 1958 کے قاعدہ 3(1) میں پنشنروں کے ’’مستقبل کے اچھے برتاؤ‘‘ سے متعلق ترمیم نہیں کی گئی ہے۔

راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے دہرایا کہ ’’مستقبل کے اچھے طرز عمل‘‘کی شرط 18.08.1958 سے قواعد میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا، ’’پنشنرز کا مستقبل اچھا طرز عمل پنشن کی ہر گرانٹ اور اس کے جاری رہنے کی شرط ہے۔‘‘

وزیر موصوف نے یہ بھی واضح کیا کہ 06 جولائی 2023 کو ترمیم آل انڈیا سروسز کے ممبران کے حوالے سے کی گئی تھی، جنہوں نے کسی انٹیلی جنس یا سیکیورٹی سے متعلقہ  تنظیم میں کام کیا ہے، تاکہ ریٹائرمنٹ کے بعد کسی بھی مواد/حساس معلومات کی اشاعت کو ریگولیٹ کیا جائے جو  بھارت کی خودمختاری اور سالمیت، ریاست کی سلامتی، اسٹریٹجک، سائنسی یا اقتصادی مفادات یا کسی غیر ملکی ریاست کے ساتھ تعلقات کو متعصبانہ طور پر متاثر کر سکتا ہے۔

اسی طرح کی دفعہ سول سروسز (پینشن) رولز، 2021 میں ان مرکزی حکومت کے افسران کے لیے بھی دستیاب ہے جنہوں نے کسی بھی انٹیلی جنس یا سیکیورٹی سے متعلق ادارے میں کام کیا ہے۔

************

 

 

ش ح۔ اک     ۔ م  ص

 (U: 8526 )



(Release ID: 1950086) Visitor Counter : 73


Read this release in: English