سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ہندوستانی سائنسدان نے نینو مکینیکل ٹیسٹنگ ٹیکنالوجی کی درستگی اور باقاعدگی کو بہتر بنانے کے لیے نیا طریقہ تیار کیا ہے
نیا طریقہ، ادویات سے لے کر خلا تک کے وسیع شعبوں کے لیے، مواد کی انتہائی چھوٹی مقداروں کی مکینکی صلاحیت کو تیز رفتار جانچ کے قابل بناتا ہے
Posted On:
17 AUG 2023 3:27PM by PIB Delhi
مادّے کی نینو مکینیکل خصوصیات کو انتہائی درستگی اور باقاعدگی کے ساتھ جانچنے کا ایک نیا طریقہ ایک ہندوستانی سائنسدان نے دو بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے تیار کیا ہے۔
نیا طریقہ کار نہ صرف اس کی درستگی اور باقاعدگی کو نمایاں طور پر بہتر بناتا ہے جسے نینو انڈینٹیشن تکنیک یا مکینکی صلاحیت کی جانچ کے طور پر جانا جاتا ہے، بلکہ بہت زیادہ شرحوں پر جانچ کے قابل بناتا ہے، اس طرح ہائی تھرو پٹ کو سہولت فراہم کرتا ہے۔
نینو پیمانوں پر روایتی جانچ کے طریقے ہمیشہ قابل عمل نہیں ہوتے ہیں، جو کہ عام طور پر انسانی بالوں کے قطر کے100/1ویں حصے کے ہوتے ہیں۔ نینو انڈینٹیشن تکنیک ڈاکٹر وارن اولیور (کے ایل اے کارپوریشن) اور ڈاکٹر جان پیتھیکا (آکسفورڈ یونیورسٹی) نے ایجاد کی تھی۔ 80 کی دہائی میں اور تجزیہ کا طریقہ کار ڈاکٹر وارن اولیور اور ڈاکٹر جارج فارر (ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی) نے اپنے بنیادی کام میں تجویز کیا تھا، جس کا سائنسی تحقیق کے وسیع میدان پر بہت بڑا اثر پڑا تھا۔
اس تکنیک کو سیمی کنڈکٹر آلات اور ساختی مواد کی صلاحیت کی پیمائش کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا ہے جو الیکٹرانک آلات اور اشیاء کے ذریعے ہماری روزمرہ کی زندگی کے ہر پہلو میں ہر جگہ داخل ہوچکے ہیں۔ اس تکنیک کو کینسر کے خلیوں کی شناخت سے لے کر، عمیق خلاء میں شہاب کی تشکیل کے طریقہ کار تک، وسیع پیمانے پر ایپلی کیشنز کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
نئے طریقہ کار کو تیار کرنے میں، سنٹر فار انجینئرڈ کوٹنگز میں ایڈوانسڈ نینو مکینیکل کریکٹرائزیشن (اے این سی) سنٹر، انٹرنیشنل ایڈوانسڈ ریسرچ سنٹر فار پاؤڈر میٹلرجی اینڈ نیو میٹریلز (اے آر سی آئی)، حیدرآباد کے ڈاکٹر سدرشن فانی نے، کے ایل اے میں ڈاکٹر وارن اولیور اور پروفیسرجارج فارر، ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کیا۔
نئے نقطہ نظر میں انڈینٹیشن ٹیسٹ کے دوران، مادی ردعمل کو سمجھنے کے لیے، وسیع ماڈلنگ اور سیمولیشن کا امتزاج شامل ہے اور درستگی اور باقاعدگی کو بہتر بنانے کے لیے، طریقہ کار کی کاٹ چھانٹ کے بعد، ماڈلنگ کے نتائج کی انتہائی حالات میں تجربات سے بھی توثیق کی گئی ہے۔
روایتی طور پر جو ممکن ہے اس سے کہیں زیادہ شرحوں پر اعلی درستگی اور اعلی باقاعدگی والے نینو انڈینٹیشن پیمائش کے لیے طریقہ کار کو ترتیب دینا، نئے طریقہ کار سے چھوٹے پیمانے پر مواد کی صلاحیت کی پیمائش سے متعلق سائنسی تحقیق کے وسیع میدان کو متاثر کرنے کی توقع ہے۔ طریقہ کار کی تفصیلات حال ہی میں میٹریل سائنس کے شعبے کے معروف جریدے ’مٹیریلز اینڈ ڈیزائن‘ میں شائع ہوئی ہیں۔
اشاعت کے لنکس: https://doi.org/10.1016/j.matdes.2020.108923 اینڈ https://doi.org/10.1016/j.matdes.2020.108924
نئے طریقہ کار کے ساتھ پیمائش میں،پلاٹ شور کی سطح میں، نمایاں کمی کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے۔
*************************
ش ح۔ا ع۔ ر ا
U- 8484
(Release ID: 1949897)
Visitor Counter : 109