صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت کی قومی اتھارٹی (این ایچ اے) نے ، اسپتالوں، لیبز، فارمیسیوں اور ہیلتھ ٹیک کمپنیوں کے ذریعے ڈیجیٹل صحت کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے،آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کے تحت  اپنی ترغیبی اسکیم میں توسیع کی ہے


ڈیجیٹل صحت کی ترغیباتی اسکیم(ڈی ایچ آئی ایس)کو،جو اے بی ڈی ایم کے تحت 4 کروڑ روپے تک کی مراعات پیش کرتی ہے، 31 دسمبر 2023 تک توسیع دے دی گئی ہے

Posted On: 04 AUG 2023 7:38PM by PIB Delhi

صحت کے قومی اتھارٹی (این ایچ اے) نے، اسپتال/ صحت کے انتظامیہ سے متعلق معلوماتی نظام (ایچ ایم آئی ایس) اور لیبارٹری  کے انتظامیہ سے متعلق معلوماتی نظام (اے بی ڈی ایم) کے تحت ٹرانسفارمیٹو ڈیجیٹائزیشن کو اپنانے اور فعال کرنے کے لیے،آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کے تحت ،اپنی ڈیجیٹل ہیلتھ مراعاتی اسکیم (ڈی ایچ آئی ایس) کی توسیع کا اعلان 31 دسمبر 2023 تک  کے لیے کیا ہے۔

ڈی ایچ آئی ایس کو آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے ایک حصے کے طور پریکم جنوری 2023 سے شروع کیا گیا تھا۔ یہ اسکیم ملک بھر میں صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی میں ڈیجیٹل ہیلتھ ٹیکنالوجیوں اور طورطریقوں کو اپنانے کو فروغ دینے میں انتہائی عمل انگیز ثابت ہوئی۔ صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں اور ہیلتھ ٹیک کمپنیوں کی طرف سے اس کے اثرات اور ردعمل کی وجہ سے، اسکیم کو مزید متعلقہ فریقین کو مالی ترغیبات سے مستفید ہونے کی اجازت دینے کے لیے وسعت دی گئی ہے۔

ترغیبی اسکیم کی توسیع کے مقصد کے بارے میں بات کرتے ہوئے، این ایچ اے کے سی ای او  نے کہا – ’’اے بی ڈی ایم کے تحت اس ترغیبی اسکیم کی توسیع، ڈیجیٹل طور پر شامل صحت کی دیکھ بھال کے ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے این ایچ اے کے عزم کی تصدیق کرتی ہے اور پوری دنیا میں قابل رسائی اور موثر صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو آگے بڑھانے کے لیے، حکومت ہند کی لگن کو اجاگر کرتی ہے۔ ڈی ایچ آئی ایس جیسے اقدامات کے ساتھ، ہم صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کی شناخت کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ایک ڈیجیٹل طور پر بااختیار صحت کی دیکھ بھال کے ماحولیاتی نظام کی تعمیر میں تعاون کرنے اور مدد کرنے میں تعاون کرتے ہیں‘‘۔

ڈی ایچ آئی ایس کے تحت، اہل صحت کی سہولیات اور ڈیجیٹل حل  والی کمپنیاں،مریضوں کے اے بی ایچ اے(آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ) نمبروں سے بنائے گئے اور منسلک ڈیجیٹل ہیلتھ ریکارڈز کی تعداد کی بنیاد پر، 4کروڑ روپے تک کی مالی مراعات حاصل کرنے کے قابل ہوں گی۔ یہ ترغیب صحت کی سہولیات (اسپتال، تشخیصی لیبز) اور ڈیجیٹل حل  والی کمپنیوں کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے، جواے بی ڈی ایم کی ہیلتھ فیسیلٹی رجسٹری (ایچ ایف آر) کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اور اسکیم کے تحت بیان کردہ اہلیت کے معیار کو پورا کرتی ہیں۔ یہ توقع کی جاتی ہے کہ ڈی ایس سیز کو پیش کردہ ڈی ایچ آئی ایس فوائد، لاگت میں کمی  لانے میں معاون ثابت ہوں گے یا ان کے ڈیجیٹائزیشن اخراجات وغیرہ کو ادا کرنے کے لیے متعلقہ صحت کی سہولیات کو مزید منتقل کیا جائے گا۔

آج تک، 567 سرکاری اور 638 نجی اسپتال/ کلینک/ تشخیصی لیبز کے ساتھ،1205 صحت کی سہولیات اس اسکیم کے تحت رجسٹرڈ ہیں۔ مزید یہ کہ رجسٹرڈ 25 ڈیجیٹل حل والی کمپنیوں میں سے 22  کمپنیاں نجی شعبے سے ہیں۔ جون 2023 تک، 120 کے قریب صحت کی سہولیات اور 7 ہیلتھ ٹیک کمپنیوں نے مجموعی طور پر4.84 کروڑ روپے کی مراعات حاصل کی ہیں۔ مراعات حاصل کرنے والوں میں سرکاری اسپتال جیسے ایمس دہلی، ایمس رائے پور، ایمس بھوپال، لوک بندھو راج نارائن کمبائنڈ اسپتال، لکھنؤ، کے سی جنرل اسپتال بنگلورو اور نجی اسپتالوں میں کے جی ایم یو، لکھنؤ، کے آئی ایم ایس ہبلی بنگلورو جیسے اسپتال شامل ہیں۔ تشخیصی لیبز جیسے اندرا پاتھ لیبز دہلی اور لکھنؤ، سہیوگ پیتھالوجی لیبارٹری پونے اور لیو کلینیکل لیب کنور، اور ڈیجیٹل حل کمپنیاں جیسے (نیکسٹ جین ایچ ایم آئی ایس)، سی ڈی اے سی، (ای  سوشرت) ڈریفکیس، ایکاکیئر (اوربی ہیلتھ)، بجاج فائنانسری پے ٹی ایم، ڈی ایچ آئی ایس کے تحت ،اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اداروں میں سے کچھ ہیں۔

مزید برآں،  این ایچ اے-اے بی ڈی ایم کو اپنانے کے لیے اور اس کے تسلسل، ترمیم، بجٹ کے لیے، یا دوسری صورت میں، جیسا کہ اور جب ضرورت ہو،ڈی ایچ آئی ایس کی تاثیر کی مسلسل نگرانی اور جائزہ لے رہا ہے اور مناسب تبدیلیاں کرتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک ڈیش بورڈ بنایا گیا ہے: https://dashboard.abdm.gov.in/abdm۔ ترغیبی اسکیم کے بارے میں مزید تفصیلات یہاں دستیاب ہیں: https://abdm.gov.in/DHIS۔

*************************

ش ح۔ا ع۔ ر ا

U- 8483



(Release ID: 1949856) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Hindi