الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈیا اسٹیک کوعالمی حیثیت حاصل ہوئی


 بھارت انڈیا اسٹیک میں حصہ داری کے لئے ٹرینیڈاڈ اور ٹوبیگو کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کئے

‘‘یہ وزیر اعظم نریندر مودی کا ویژن ہے کہ وہ دنیا بھر کے ممالک کو، خاص طور پر ان ممالک کو جو اپنی ڈجیٹلائزیشن کی کوششوں میں پیچھے رہ گئے ہیں انڈیا اسٹیک  کی پیشکش  کریں۔’’: وزیرمملکت راجیو چندر شیکھر

‘‘یہ جدید ترین اختراع کاری پر کام کرنے والے اسٹارٹ اپس، ڈیولپرز اور سسٹم انٹیگریٹرز کا ایک مضبوط ماحولیا تی نظام تشکیل دے  گا’’: وزیرمملکت راجیو چندرشیکھر

Posted On: 17 AUG 2023 3:42PM by PIB Delhi

انڈیا اور ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو نے انڈیااسٹیک کے اشتراک پر ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں -  یہ کھلے اے پی آئیز اور ڈیجیٹل عوامی سامان کا ایک مجموعہ ہے جس کا مقصد شناخت، ڈیٹا اور ادائیگی کی خدمات کو بڑے پیمانے پر سہولت فراہم کرنا ہے۔

دونوں فریقوں نے صلاحیت سازی،  تربیتی پروگراموں، بہترین طریقوں کے تبادلے، سرکاری حکام اور ماہرین کے تبادلے، آزمائشی یا ڈیمو حل وغیرہ کے ذریعے ڈیجیٹل تبدیلی کے شعبوں میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔

یہ تعاون ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کی ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے وزیر سینیٹر مسٹر ہاسل باچس سے گزشتہ ہفتے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔

میٹنگ کے دوران، انہوں نے اطلاعاتی ٹکنالوجی، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور انڈیا اسٹیک کے شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

انڈیا اسٹیک کی پیشکشوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے،وزیرمملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا، ‘‘وزیر اعظم جناب نریندر مودی جو واسودھیوا کٹمبکم (دنیا ایک خاندان ہے) کے اصول پر یقین رکھتے ہیں، نے ہمیشہ دنیا بھر کے ممالک کو انڈیا اسٹیک کی پیشکش کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو اپنی ڈجیٹلائزیشن کی کوششوں میں پیچھے رہ گئے ہیں۔ انڈیا اسٹیک کی مدد سے یہ ممالک ڈجیٹلائزیشن کی سیڑھی پر تیزی سے چڑھ سکتے ہیں اور اپنی معیشتوں اور حکمرانی کو تبدیل کر سکتے ہیں۔

جناب راجیو چندر شیکھر نے مزید کہا، ‘‘یہ جدید ترین اختراع کاری  پر اپنے ارد گرد کام کرنے والے اسٹارٹ اپس، ڈیولپرز اور سسٹم انٹیگریٹرز کا ایک مضبوط ماحولیاتی نظام بنائے گا۔’’

مفاہمت نامہ پر الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت، نیشنل ای گورننس ڈویژن، الکٹرانکس اوراطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت اور وزارت خارجہ کے حکام کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

جون 2023 سے، ہندوستان نے انڈیا اسٹیک کو شیئر کرنے کے لیے پہلے ہی آرمینیا، سیرا لیون، سورینام، اور اینٹیگوا اور باربوڈا جیسے ممالک کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں جبکہ ماریشس، سعودی عرب جیسے بہت سے ممالک نے دلچسپی ظاہر کی ہے اور انڈیا اسٹیک پر تعاون کو حتمی شکل دینے کے اگلے درجے کے مرحلے پر ہیں۔ اسی طرح کے ایک مفاہمت نامے پر پاپوا نیو گنی کے ساتھ بھی گزشتہ ماہ دستخط کیے گئے تھے، جو عالمی سطح پر اس اقدام کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اور قبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔یوپی آئی جو انڈیا اسٹیک کا بھی ایک حصہ ہے، فرانس، متحدہ عرب امارات، سنگاپور اور سری لنکا میں قبول  عام حاصل کررہا ہے ۔

 

*************

( ش ح ۔ س ب ۔ف ر (

U. No.8479


(Release ID: 1949851) Visitor Counter : 161