وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو، کل پرگتی میدان، نئی دہلی میں’’ فیسٹیول آف لائبریریز کا میلہ 2023‘‘ کا افتتاح کریں گی


یہ فیسٹیول، لائبریریوں کی ترقی اور ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینے اور مطالعے کے ماحول کو وسعت دینے کے وزیر اعظم کے ویژن کے عین مطابق ہے

Posted On: 04 AUG 2023 5:58PM by PIB Delhi

ثقافت کی وزارت، 5 سے 6 اگست 2023 کو ہال نمبر 5 پرگتی میدان، نئی دہلی میں منعقدہ ایک منفرد ’’لائبریریز کا میلہ 2023‘‘ کا انعقاد کر رہی ہے۔ ہندوستان کی صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو، دو روزہ فیسٹیول کا افتتاح  کریں گی۔ بھارت کے نائب صدر، جناب جگدیپ دھنکھڑ تقریب کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہ فیسٹیول ہندوستان میں لائبریریوں کی جدید کاری اور ڈیجیٹلائزیشن پر بات چیت شروع کرنے کے لیے،دنیا بھر کی مشہور لائبریریوں کو بھی اجاگر کرے گا۔

یہ فیسٹیول’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے دوسرے مرحلے کا ایک حصہ ہے اور لائبریریوں کی ترقی اور ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینے اور ہندوستان میں مطالعے کے ماحول کو مقبول بنانے کے وزیر اعظم کے وژن کےعین مطابق ہے۔ اس کا مقصد گاؤں اور کمیونٹی کی سطح تک ہندوستان میں ماڈل لائبریریوں کی ترقی کے لیے عمل پر مبنی پالیسیوں کی تشکیل میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

یہ فیسٹیول، ہندوستان بھر کی لائبریریوں کے لیے ایک خصوصی درجہ بندی کے نظام کا آغاز بھی کرے گا، جو لائبریری کے شعبے میں جدیدیت اور اختراع کو مزید فروغ دے گا۔ تقریب کا اختتام ایک الوداعی تقریب کے ساتھ ہوگا جس میں نائب صدر جمہوریہ ہند، ایس ایچ۔ جگدیپ دھنکھڑ شرکت کریں گے۔

قابل ذکر جھلکیوں میں لائبریریوں کی عوام الناس سےمعلومات پر مبنی  ڈائرکٹری کا اجراء اور تین ممتاز لائبریریوں کے درمیان سہ فریقی مفاہمت نامے پر دستخط  کرناشامل ہیں۔  اس میں  خدا بخش اورینٹل پبلک لائبریری، پٹنہ؛ رام پور رضا لائبریری، رامپور؛ اور مولانا ابوالکلام آزاد عربی فارسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ٹونک کی لائبریریاں شامل ہیں۔ طویل المدت تعاون کی تقریبات کے لیے، رام پور رضا لائبریری کے 250 سال مکمل ہونے کی تقریبات کا آغاز، رام پور رضا لائبریری پر مبنی پلاٹ کے ساتھ سسی لائبریری سیریز کا آغازاور 22 مقامی زبانوں میں خوشخطی کی کتابوں کے ایک سیٹ کا اجرا شامل ہیں۔

فیسٹیول آف لائبریریز ایک منفرد تقریب ہے، جس کا مقصد لائبریریوں کے پورے ماحولیاتی نظام کے شرکاء کو شامل کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ نئی پہل اور اشاعتوں کے اجراء کے ساتھ فیسٹیول کا آغاز ایک افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوگا  جس کی صدارت صدر جمہوریہ ہند کریں گی۔

تقریب میں گول میز مباحثے اور پینل شامل ہوں گے جہاں شرکاء، ہندوستانی ریاستوں اور دنیا بھر کی لائبریریوں سے لائبریری چلانے کے بہترین طور طریقوں کو تلاش کر سکتے ہیں۔ ادبی میلوں کے منتظمین، نوجوان مصنفین، پبلشنگ ہاؤسز اور دیگر کے ساتھ پرکشش بات چیت ہوگی۔ خصوصی اجلاس لائبریریوں اور ان کے مجموعوں کے لیے اسکیموں پر توجہ مرکوز کریں گے، جس میں  لائبریریوں کے مسودات اور آرکائیوز  سے متعلق  قومی مشن شامل ہیں۔

زائرین کو 10 دل خوش کن نمائشوں کا تجربہ کرنے کا موقع ملے گا جس میں ہندوستان بھر کی 22 مقامی زبانوں میں نقش نگاری آرکائیوز، خطاطی کی اقسام اور خوشخطی کے طریقوں کے ساتھ ساتھ موضوع پر مبنی نمائشوں کے ذریعے قبائلی فونٹس کی نمائش کی گئی ہے۔

ایک اور اہم خصوصیت آرکائیوز، اورل ہسٹریز اور ان کی نمائش ہوگی: آرکائیوز کی ڈیجیٹائزیشن پر اجلاس ہوں گے جن میں پرائیویٹ آرکائیو کلیکشن پر خصوصی زور دیا جائے گا۔ نادر آثار قدیمہ کے مجموعوں، اور روشن مخطوطات پر بھی ایک نمائش کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ڈرائنگ رومز: موضوع پر  مبنی چار ڈرائنگ روم بنائے جائیں گے،ان میں سے ایک ایک کتابوں کے مصنف کے اجلاس، ڈیجیٹل ڈسپلے، فلپ بک اور پوڈ کاسٹ کے لیے؛ انسانی لائبریری پروجیکٹ اور انڈین کلچر پورٹل کے لیے ہوگا۔

بچوں کے زون میں مطالعے کی عادت ڈالنے اور انہیں کتابوں کے ساتھ رشتہ استوار کرنے کے قابل بنانے کے لیے ریڈاتھون، کتابوں کی ایک شیلف بنایئے، خزانے کی تلاش، اپنے گھر-لائبریری  کو منظم کرنے جیسے موضوعات وغیرہ کے ساتھ بچوں کے لیے پڑھنے، لکھنے، اور بولنے کے خصوصی سرگرمی والے زونز ہوں گے۔

اس تقریب کا مقصد بورڈ کے تمام متعلقہ فریقین، لائبریرین اور ماہرین تعلیم سے لے کر 100 خواہش مند اضلاع کے ڈسٹرکٹ کلکٹرز اور ماڈل لائبریریوں کے ڈائریکٹرز کو یکجا کرنا ہے، تاکہ لائبریریوں کو کمیونٹی کا ڈرائنگ روم بننے اور قارئین کے مستقبل لیڈر کے طور پر ابھرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرنے کے لیے، ایک لائحہ عمل تیار کیا جا سکے، ایک ایسے جذبے کے مطابق جو  ملک پڑھتا ہے، وہ  ہی ملک ہے جو قیادت کرتا ہے۔

سال 2014 میں شروع کیا گیا حکومت کا نیشنل مشن آن لائبریریز (این ایم ایل)،  ملک بھر میں لائبریریوں کو وسعت دینے کے لیے اپنی لگن کو مزید واضح کرتا ہے۔ یہ مشن ماڈل لائبریریوں کو تیار کرتا ہے، ڈسٹرکٹ لائبریریوں کو ڈیجیٹل نیٹ ورکس سے جوڑتا ہے، اور معاشی طور پر پسماندہ اضلاع میں لائبریریوں کو ترجیح دیتا ہے۔

************

ش ح۔ا ع۔ ر ا

U- 8482




(Release ID: 1949839) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi , Tamil