قبائیلی امور کی وزارت
حکومت ہند وائبرنٹ ولیج پروگرام کے تحت سرحدی گاؤں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے پرعزم ہے: جناب ارجن منڈا
جناب ارجن منڈا نے وائبرنٹ ولیج پروگرام کے تحت آنے والے دیہاتوں کے سرپنچوں کے ساتھ بات چیت کی
سرپنچ کل تاریخی لال قلعہ پر یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے
Posted On:
14 AUG 2023 7:46PM by PIB Delhi
قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج نئی دہلی میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر وائبرنٹ ولیج پروگرام کے تحت سرحدی گاؤں کے دو سو سے زیادہ سرپنچوں کی ان کی شریک حیات کے ساتھ میزبانی کی۔ اس موقع پر موجود لوگوں میں جناب اٹل ڈلو، سکریٹری، بارڈر مینجمنٹ، ایم ایچ اے؛ جناب انل جھا، سکریٹری، قبائلی امور اور جناب آشیش دیال سنگھ، ڈائرکٹر جنرل، انڈو- تبت بارڈر پولیس کے ساتھ قبائلی امور کی وزارت کے افسران شامل تھے۔ حکومت ہند، حکمت عملی کے لحاظ سے ملک کے اہم سرحدی علاقوں کی ترقی کو ترجیح دے رہی ہے۔ مہمانوں کو ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی موجودگی میں مشہور لال قلعہ میں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھی مدعو کیا گیا ہے۔
وائبرنٹ ولیج پروگرام (وی و ی پی ) ،مرکزکی مالی اعانت والی اسکیم کے طور پر شروع کیا گیا ہے، جس میں اروناچل پردیش، سکم، اتراکھنڈ، مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ اور ہماچل پردیش کے 19 اضلاع میں شمالی سرحد سے متصل 46 بلاکس میں نشان زد گاؤں کی جامع ترقی کا تصور کیا گیا۔
قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے مہمانوں کے خاندان کے ارکان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ سرحدی دیہات میں رہنے والے قبائلیوں نے اپنی مقامی روایات اور ثقافت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ صدیوں سے ملک کی حفاظت کی ہے۔ یہ ملک کے سچے محب وطن ہیں۔ ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ آپ دارالحکومت دہلی میں ہمارے درمیان ہیں۔ ان سرحدی دیہاتوں کو، جنہیں کبھی ’’ہندوستان کے آخری گاؤوں‘‘ کہا جاتا تھا، ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’’پہلے گاؤوں‘‘ کا نام دیا ہے۔ ہندستان اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرتا ہے کیونکہ ان سرحدی دیہاتوں کے مکین دشمن پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ 17 سے زیادہ وزراء نے ان دیہاتوں کا دورہ کیا اور رات بھر قیام کیا۔ عزت مآب وزیر اعظم کی دور اندیش رہنمائی کے تحت حکومت، خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے، سبھی موسم میں آنے جانے کے لائق سڑکوں کے ساتھ رابطے، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، چوبیسوں گھنٹے ساتوں دن بجلی،موبائل اور انٹرنیٹ کنیکٹی ویٹی، سیاحتی مرکز کثیر مقصدی اور صحت اور فلاح و بہبود کے مرکز پر توجہ مرکوز کرنے والے سرکاری پروگراموں کے نفاذ کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ صنعت کاری،زرعی باغبانی ،ادویاتی جڑی بوٹیوں کی کھیتی وغیرہ سمیت ذریعہ معاش کے مواقع کا انتظام کرتے ہوئے کوآپریٹیو کمیٹیوں کوتیار کیا جائے گا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت وائبرنٹ ولیج پروگرام کے تحت سرحدی گاؤں کی ہمہ جہت ترقی کے لئے پرعزم ہے۔
سرحدی بندوبست کے سکریٹری جناب اتل ڈلو نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ریمارکس کی روشنی میں، سرحدی گاؤں آخری گاؤں نہیں ہیں، بلکہ پہلے گاؤں ہیں، ہم نے ان گاؤں کی معیشت، ذریعہ معاش ، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، بجلی اور ٹیلی مواصلات پر زور دے کر ان کی مجموعی ترقی کے لئے اپنا مکمل تعاون دینے کا عزم کیا ہے۔
اس موقع پر قبائلی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب انل کمار جھا نے کلیدی خطبہ دیا۔ وائبرنٹ ولیج پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ قبائلی امور کی وزارت سرحدی علاقوں متعدد اسکیموں اور اقدامات کو نافذ کر رہی ہے، چاہے وہ آرٹیکل 275 (1) کے تحت گرانٹ ہو،یا ایس ٹی طلباء کے لیے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول کی تعمیر یا این جی اوز کو عطیہ دینا ہویا پھر پی ایم آدی آدرش گرام یوجناہو۔
اس کے علاوہ آئی ٹی بی پی کے ڈی جی جناب آشیش دیال سنگھ نے کہا کہ ہم سرحدی دیہات کے مقامی دکانداروں کی پیداوار خرید کر ان کی روزی روٹی میں مدد کرتے ہیں۔ آئی ٹی بی پی ان علاقوں کے باشندوں کے ساتھ مل کر ہندوستان کے سرحدی دیہاتوں کو جوڑنے اور ترقی دینے کے مقصد سے شروع کیے گئے اس پروگرام کی تہہ دل سے حمایت کرتا ہے۔
اروناچل پردیش، اتراکھنڈ، سکم، مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ اور ہماچل پردیش کے 200 سے زیادہ سرپنچوں/ گرام پردھانوں نے پروگرام میں شرکت کی۔ ہر ریاست کے ایک سرپنچ نے وائبرنٹ ولیج پروگرام پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سکم میں گنتھانگ، (گنگٹوک) کے سرپنچ - محترمہ پیما شیرپا، اروناچل پردیش میں شیو توت (توانگ) کے سرپنچ، - محترمہ کھورپا زومبا، یوٹی لداخ میں ڈربک بلاک (چانگتھانگ) کے سرپنچ، - جناب کونچوکلے نمگیال، اتراکھنڈ منا گاؤں کے سرپنچ، - جناب پتامبر مولفا، بٹساری کے سرپنچ، ہماچل پردیش میں تحصیل سانگلہ کے سرپنج جناب پردیپ کمار نے وائبرنٹ گاؤں کے سرکاری اقدام کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ یہ ان دیہاتوں کے لیے ایک نئی صبح لائے گا۔
وزیر موصوف نے سرکردہ شخصیات اور مہمانوں کو بھی تہنیت پیش کی۔
وائبرنٹ ولیج پروگرام کو 15 فروری 2023 کو منظوری دی گئی تھی، جس میں مالی سال 23-2022 سے 26-2025 کی مدت کے لیے 4800 کروڑ روپے کا مرکزی تعاون شامل ہے۔ اس مرکزی مدد میں خاص طور پر سڑک کنیکٹی ویٹی کےلئے 2500 کروڑ روپےکا انتظام شامل ہیں۔
ش ح۔ع ح ۔ ج
UNO-8480
(Release ID: 1949831)
Visitor Counter : 142