وزارت سیاحت

سیاحت کی سکریٹری  محترمہ وی ودیاوتی نے وائبرنٹ ولیج پروگرام کے تحت آنے والے گاؤوں کے سرپنچوں کے ساتھ  تبادلہ خیال پر مبنی  اجلاس  منعقد کیا


گاؤوں کو  سیاحتی مقام کے طور پر ترقی اور فروغ  دینے  دینے کے لیے  وائبرنٹ ولیج پروگرام کے تحت سبھی ضروری  تعاون فراہم کیا جائے گا:
محترمہ وی ودیاوتی

Posted On: 16 AUG 2023 6:22PM by PIB Delhi

سیاحت کی سکریٹری محترمہ وی ودیاوتی نے آج نئی دہلی کے اشوکا ہوٹل میں وائبرنٹ ولیج پروگرام کے تحت  آنے والے سرحدی گاؤں کے تین سو سے زیادہ سرپنچوں/ گرام پردھانوں کے ساتھ تبادلہ خیال پر مبنی ایک اجلاس کی  میزبانی کی۔ اس میٹنگ میں سیاحت کے مختلف پہلوؤں، گاؤوں  کو درپیش مختلف  چیلنجوں اور سیاحت کی ترقی کے امکانات/حل کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ اس پروگرام میں شامل  شرکاء نے بنیادی ڈھانچے، کمیونٹی کی شمولیت، ہنر مندی کے فروغ  اور ماحولیاتی تحفظ سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

محترمہ  ودیاوتی نے کہا ’’ہمیں سیاحتی فیسٹول منانے ہیں  اور اس کے لیے آپ  لوگوں کو دہلی آنے کی ضرورت نہیں ہے،  بلکہ ہم آپ کے ساتھ اس فیسٹول کو منانے کے لیے آپ کے گاؤں پہنچیں گے۔ وزارت سیاحت کے لئے مہم جوئی سے متعلق سیاحت ایک اہم حصہ ہے اور درخشاں گاؤں  میں اس کے بے انتہا امکانات ہیں۔‘‘پائیداری کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاحت کو فروغ دینا چاہیے لیکن گاؤں کی قیمت پر نہیں۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ وائبرنٹ ولیج  پروگرام کے تحت گاؤوں  کو سیاحتی مقام کے طور پر ترقی اور فروغ دینے کے لیے  سبھی ضروری  تعاون فراہم کیا جائے گا۔

مختلف گاؤں کے سرپنچوں / گرام پردھانوں نے اپنے گاؤں میں سیاحت کو فروغ دینے، اس سے منسلک چیلنجوں اور دستیاب مواقع کے بارے میں اپنے خیالات مشترک کئے۔

سکم کے ناتھولا سے تعلق رکھنے والی محترمہ پیما شیرپا نے گاؤں کی سیاحتی صلاحیت پر روشنی ڈالی اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بجلی، سڑک کے بنیادی ڈھانچے اور ہنر مندی کے فروغ  کی اہمیت کو بھی زور دیا۔

اروناچل پردیش کے لاہلنگ سے تعلق رکھنے والے جناب  ڈالا نکسانگا نے بہتر سڑک  بنیادی ڈھانچے، ٹیلی مواصلات اور روزگار پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کھیلوں کے اداروں کو رافٹنگ اور پیرا گلائیڈنگ جیسی سرگرمیوں میں نوجوانوں کو  تربیت  فراہم کرنے  کی بھی  تجویز  دی۔

ہماچل پردیش کے بٹسیری سے تعلق رکھنے والے  جناب پردیپ کمار نیگی نے ذمہ دارانہ سیاحت کی ترقی اور مقامی شناخت کو برقرار رکھنے کی وکالت کی اور سیاحوں کے لیے کیبل کار اور روپ وے جیسے اقدامات کی تجویز دی۔

لداخ کے ڈربک سے جانب تھوپسٹن تسلٹیم نے ہوم اسٹے ،  ثقافتی تہواروں اور ڈیجیٹل رابطے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

جناب  دنیش راوت (ہرشیل اتراکھنڈ) نے موسم سرما کے کھیلوں اور یوگا اور دستکاری کے مقامات بنانے کی وکالت کی اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق بیداری  کی اہمیت پر زور دیا۔

جناب  ہُری نائی (دامِن، اروناچل پردیش) نے زمین کے تحفظ کے لئے  بیداری پیدا کرنے پر بات کی  اور کمیونٹی کی ترقی کے لیے سیاحت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

وزارت سیاحت کے ذریعہ وائبرنٹ ولیج پروگرام کے تحت  شامل سرحدی  گاؤوں  پر توجہ  مرکوز کرتے ہوئے تین ٹرانس اسٹیٹ میگا ایڈونچر ٹریلس  فروغ دیئےجارہے ہیں  جس میں  ویسٹرن انڈین ہمالین ٹریل، ایسٹرن انڈین ہمالین ٹریل  اور ٹرانس ہمالین ٹریل شامل ہیں۔

مرکزی  حکومت کی حمایت یافتہ  اسکیم  کے طور پر  شروع کئے گئے وائبرنٹ ولیج پروگرام  (وی وی پی)  میں  اروناچل پردیش، سکم، اتراکھنڈ،  مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ اور ہماچل پردیش کے 19 اضلاع میں شمالی سرحد سے ملحقہ  46 بلاکوں میں نشان زد کئے گئے  گاؤوں کی  جامع ترقی کا تصور  پیش کیا گیا ہے۔

اس پروگرام میں اروناچل پردیش، اتراکھنڈ، سکم، مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ  اور ہماچل پردیش کے 300 سے زیادہ سرپنچوں/ گرام پردھانوں نے شرکت کی۔ وائبرنٹ ولیج پروگرام کو 15 فروری 2023 کو منظوری دی گئی تھی، جس میں مالی سال 23-2022 سے 26-2025 کی مدت کے دوران  4800 کروڑ روپے کے مرکزی تعاون کے ساتھ خاص طور پر سڑک کے رابطے کے لیے 2500 کروڑ روپے شامل کئے گئے  ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ف ا۔ ن ا۔

U- 8470



(Release ID: 1949773) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil