وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
ماہی پروری کے محکمے کے جوائنٹ سکریٹری نے حیدرآباد میں ماہی پروری اور ایکوا کلچر صنعت سے متعلق گول میز کانفرنس کی صدارت کی
انویسٹ انڈیا اور ماہی پروری کی ترقی کے قومی بورڈ کے تعاون سے محکمہ ماہی پروری کے پروجیکٹ ڈیولپمنٹ سیل نے مشترکہ طور پر صنعتی مذاکرات کا اہتمام کیا
Posted On:
16 AUG 2023 8:06PM by PIB Delhi
ماہی گیری اور ایکوا کلچر شعبے کو عالمی غذائی تحفظ، غذائیت اور ذریعہ معاش بنانے میں ، اس کے تعاون کے لیے تسلیم کیا جا رہا ہے۔ بھارت کے ماہی پروری کے شعبے میں کئی دہائیوں کے دوران پیداوار اور برآمدات میں زبردست اضافہ ہوا ہے ، جس کی وجہ ویلیو چین میں شامل متعلقہ فریقین کی قابل ستائش کوششیں ہیں ۔ حکومت ہند اس شعبے میں بے شمار موقعوں سے واقف ہے اور اس اہم شعبے کی مجموعی ترقی کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ محکمہ ماہی پروری، بھارت کی ماہی پروری اور ایکوا کلچر میں تبدیلی لانے کی سمت کام کر رہا ہے اور اس شعبے میں کاروبار کرنے میں اور زیادہ آسانی پیدا کرنے اور کاروبار کو بڑھانے کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دے رہا ہے۔
جیسا کہ ہمارے وزیر اعظم نے تصور پیش کیا تھا، پروجیکٹ ڈیولپمنٹ سیل ( پی ڈیس ی ) کو مختلف وزارتوں/محکموں میں قائم کیا گیا ہے ، جس میں ماہی پروری کا محکمہ بھی شامل ہے ، جس کا بنیادی مقصد بھارت میں سرمایہ کاری میں تیزی لانا، اہل سرمایہ کاری پروجیکٹوں کی تشکیل، مسائل کے حل فراہم کرنا ہے۔ ایک جیسے پی ڈی سی کو انویسٹ انڈیا کی ایک سرکردہ ٹیم کا تعاون حاصل ہے۔
پی ڈی سی (محکمہ ماہی پروری اور سرمایہ کاری انڈیا) کے اراکین کمپنی کے مخصوص سرمایہ کاری کے منصوبوں، مسائل وغیرہ کو سمجھنے کے لیے ویلیو چین کے مختلف فریقین کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں ، جو نہ صرف اس شعبے کی ترقی کو حاصل کریں گے بلکہ ایک بڑے پلیٹ فارم پر، ماہی پروروں کی آمدنی کو دوگنا کرنے، روزگار کی فراہمی اور برآمدات میں اضافہ جیسے مسائل کو حل کریں گے۔
اس سلسلے میں نیشنل فشریز ڈیولپمنٹ بورڈ اور انویسٹ انڈیا نے مشترکہ طور پر فوکسڈ انڈسٹری گول میز کانفرنسوں کا اہتمام کیا ،جس کی صدارت ماہی پروری کے محکمے کے جوائنٹ سکریٹری نے آج این ایف ڈی بی حیدرآباد میں کی۔ گول میز کانفرنس میں صنعتی انجمنوں اور ویلیو چین میں شامل خود مختار اداروں کے ساتھ پیداوار میں مصروف سرکردہ پیداوار اور پروسیسنگ کمپنیوں نے شرکت کی ۔ بات چیت کے دوران، شرکت کرنے والی کمپنیوں کے مستقبل کے منصوبوں، صنعت کے مخصوص مسائل اور معاونت کے شعبوں پر تبادلہ ٔخیال کیا گیا۔
چیف ایگزیکٹو، نیشنل فشریز ڈیولپمنٹ بورڈ نے سیاق و سباق کو ترتیب دیتے ہوئے، حکومتِ ہند کی جانب سے سمندری انقلاب ، ایف آئی ڈی ایف ، پی ایم ایم ایس وائی کے علاوہ ماہی پروری اور ایکوا کلچر کے شعبے میں پیداوار کو بڑھانے کے لیے صلاحیت سازی کے مختلف اقدامات اور سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔
اپنے کلیدی خطاب میں، فشریز کے محکمے کے جوائنٹ سکریٹری نے گھریلو اور برآمدی منڈیوں کے لیے ایکوا مصنوعات کے معیار، مقدار اور تنوع کو یقینی بنانے کے لیے پیداوار کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ماہی گیری اور ایکوا کلچر کے شعبے میں ایک منظم مارکیٹ بنانے کے لیے متعلقہ فریقوں گروپوں کے ذریعے ایک مضبوط پروسیسنگ ایکو سسٹم کو وسعت دینا ضروری ہے۔
گول میز کانفرنس کے دوران، شریک کمپنیوں نے ماہی گیری کی ویلیو چین میں بہتری، ٹریسبلٹی، برآمدی منڈیوں کو مضبوط بنانے، ملکی کھپت کو بڑھانے کے لیے حکمت عملی وغیرہ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اپنے اختتامی کلمات میں، فشریز ڈیپارٹمنٹ کے جوائنٹ سیکرٹری نے کاروباری اور صنعتی انجمنوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی معلومات کو دوسروں کو دینے اور ماہی پروری اور ایکوا کلچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کے موقعوں کو اجاگر کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا س ۔ ع ا
U.No. 8467
(Release ID: 1949766)
Visitor Counter : 95