بھارتی چناؤ کمیشن
الیکشن کمشنر ارون گوئل نے’اطلاعات کی سچائی کے تحفظ اور انتخابات پر عوامی اعتماد ‘ کے موضوع پر براسیلیا،برازیل میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی
Posted On:
16 AUG 2023 10:13PM by PIB Delhi
ہندوستان کے الیکشن کمشنر ارون گوئل نے ایک اہم بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی، جس میں ’ اطلاعات کی سچائی کے تحفظ اور انتخابات پر عوامی اعتماد‘ کے موضوع پر توجہ مرکوز کی گئی۔ یہ کانفرنس براسیلیا، برازیل میں 15-14 اگست 2023 کے دوران منعقد کی گئی اور اس کی میزبانی انٹرنیشنل فاؤنڈیشن فار الیکٹورل سسٹمز (آئی ایف ای ایس) اور ٹریبونل سوپیریئر الیکٹورل، برازیل نے کی۔
جناب ارون گوئل نے ’’ ای ایم بی تال میل کی میپنگ اور ٹکنالوجی اور سوشل میڈیا کمپنیوں کے ساتھ مواصلات‘‘ کے موضوع پر شرکا سے خطاب کیا۔ جناب گوئل نے اِس ڈیجیٹل دور میں 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے اب تک چلائے جانے والے سوشل میڈیا کمپنیوں کے لیے رضاکارانہ ضابطہ اخلاق سمیت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے اطلاعات کی سچائی کے تحفظ کے واسطے ای سی آئی کے ذریعہ کئے گئے اقدامات اور تجربات کے بارے میں بصیرت انگیز تفصیل پیش کی۔ مواصلات اور ٹکنالوجی کے تیزی سے بدلتے ہوئے منظر نامہ میں انتخابات کے دوران فیک نیوز کے چیلنجوں کا سامنا کرنے میں آنے والی دشواریوں کا ذکر کرتے ہوئے جناب گوئل نے انتخابات کا انتظام کرنے والے اداروں سے اپیل کی کہ وہ انتخابات کے اعتبار کے تحفظ کے لیے سوشل میڈیا کمپنیوں کے واسطے عالمی رہنما خطوط/ ضابطوں پر نظرثانی کے لیے مل جل کر کام کریں۔
اس دو روزہ کانفرنس میں مختلف ممالک کے انتخابی بندوبست کے اداروں، ماہرین اور متعلقین نے شرکت کی اور انتخابات اور عوامی اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے اطلاعات کی سچائی برقرار رکھنے سے متعلق اہم معاملات پر فکر انگیز مباحثہ اور خیالات کا تبادلہ کیا۔ ٹکنالوجی اور مواصلات کے چینلوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ اطلاعات کی سچائی اور ان کے قابل اعتماد ہونے کو یقینی بنانا جمہوری عمل کے لیے زیادہ سے زیادہ اہم ہورہا ہے۔
اِس کانفرنس میں شرکا کو اختراعی حکمت عملی ، بہترین طریقہ کار اور مختلف ممالک سے حاصل کئے گئے اسباق کا پتہ لگانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیاگیا۔ مباحثہ ، اطلاعاتی سچائی کے لیے خطرات کے واسطے ادارہ جاتی اسٹریٹجک پلاننگ، اسٹریٹجک مواصلات اور ووٹر ایجوکیشن، غلط اطلاعات کے خطرات سے نمٹنے کے لیے بحران کے مواصلات کی منصوبہ بندی، سول سوسائٹی کے ساتھ تال میل اور مواصلات ، تعلیمی ادارہ، میڈیا، سیاسی جماعتیں اور مستقبل کے خطرات کی توقع اور ٹکنالوجی اور سوشل میڈیا کمپنیوں کے ساتھ تال میل جیسے موضوعات پر سیر حاصل مباحثے ہوئے۔ معلومات اور تجربات کے تبادلے سے جمہوری عمل کے تحفظ میں عالمی تعاون کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔
********
ش ح ۔ ا گ ۔ع ر
U. No.8465
(Release ID: 1949758)
Visitor Counter : 121