خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 این آئی پی سی سی ڈی نے مدھیہ پردیش کے شیو پور میں   ‘‘ پوشن بھی پڑھائی بھی ’’ کے موضوع  پر تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا

Posted On: 14 AUG 2023 7:39PM by PIB Delhi

عوامی تعاون اور بچوں کی  نشوونما  کے قومی ادارے ( این آئی پی سی سی ڈی )  نے اندور میں  این آئی پی سی سی ڈی علاقائی سینٹر میں  10سے 11 اگست  2023 تک  مدھیہ  پردیش کے شیو پور   اور گڈ چرولی (اتکرش اضلاع ) کے ریاستی سطح کے ماسٹر  تربیت کاروں کے لئے ‘‘ پوشن  بھی پڑھائی بھی ’’ کے موضوع  پر دوروزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ 50 شرکا اس پرگرام میں  شامل ہوئے ۔اس  پروگرام کے مقاصد اس طرح ہیں:

  • پہلے ہزاردنوں کے لئے  شروعاتی حوصلہ افزائی  کو فروغ دینے  او ر بچپن میں دیکھ بھال اور تین سے چھ سال کی عمر کے زمرے کے بچوں  کی تعلیم کو فروغ دینا ہے ۔
  • ای سی سی ای  نصاب  اور تدریسی نقطہ نظر کی بنیادی سمجھ کے ساتھ آنگن واڑی  کارکنان  کی صلاحیتوں میں اضافہ  کرنا ہے تاکہ  آخری چھور تک اعلیٰ معیار کے  کھیل  پر مبنی ای سی سی ای فراہم کرنے کے لئے  ان کو اہل بنایا جاسکے ۔
  • ترقی کے شعبے  (جسمانی اور موٹر  ،  علمی ،سماجی ،جذباتی –نسلی ،ثقافتی / فنی   ) پر توجہ دینے   کے لئے آنگن واڑی کارکنوں کو اہل  بنانا اور  بنیادی  خواندگی اور عددی  ( ایف ایل این ) کے ساتھ ساتھ متعلقہ  تشخیص کی ترقی ہے ۔
  • پوشن  2.0 اور سکشم   آنگن واڑی سمیت   عذائیت کی سمجھ کے لئے  آنگن واڑی کارکنان کو مضبوط کرنا ،  پوشن میں اختراع ،   پوشن ٹریکر ،  فیڈنگ  پریکٹس   ، ایس  اے  ایم /ایم اے ایم  مینجمنٹ  ،  مائیکروغذائیت    میں کمی وغیرہ  شامل ہیں ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Q0DC.jpg

 

 

*************

              ش ح۔ع ح۔رم

U-8454                


(Release ID: 1949626) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi