وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
یوم آزادی 2023 کے جشن میں شرکت کرنے کے لئے خصوصی طورپر مدعو لوگوں نے قومی راجدھانی میں تاریخی مقامات کا دورہ کیا
Posted On:
14 AUG 2023 5:49PM by PIB Delhi
ستہتر (77) ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم ملک بھر سے خصوصی طور پر مدعو مہمانوں کی موجودگی میں نئی دہلی کے لال قلعہ سے تقریبات کا مشاہدہ کرے گی۔ ان مہمانوں کو خاص طور پرراجدھانی دہلی میں مدعو کیا گیا ہے تاکہ وہ وزیر اعظم کے ہاتھوں قومی پرچم لہرانے کا مشاہدہ کرسکیں اور قوم سے ان کا خطاب سن سکیں۔

ماہی پروری، مویشی پالن اور ڈیری کی وزارت، حکومت ہند کے محکمہ ماہی پروری کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 15 اگست 2023 کو لال قلعہ دہلی میں یوم آزادی کی تقریب، 2023 کا مشاہدہ کرنے کے لیے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 50 ماہی گیروں کو ان کی شریک حیات کے ساتھ خصوصی مہمانوں کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ ملک کی معیشت اور غذائی تحفظ میں ماہی گیری برادری کے تعاون کو عزت دینے اور ان کا اعتراف کرنے کے لیےیہ منفرد قدم ہے۔

گروپ نے آج قومی جنگی یادگار، پردھان منتری سنگرہالیہ اور انڈیا گیٹ کا بھی دورہ کیا۔ یہ گروپ تقریباً 1,800 لوگوں پر مشتمل ہے جنہیں ملک بھر سے مختلف شعبوں سے یوم آزادی کی تقریبات کا حصہ بننے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ یہ پہل حکومت کے ’جن بھاگیداری‘ کے نظریے کے مطابق کی گئی ہے۔
گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک ماہی گیر کنہیا لال سولنکی نے کہا کہ ‘‘میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کرنے کی دعوت پر بہت خوش ہوں اور فخر محسوس کرتا ہوں۔ یوم آزادی کے بعد سے کسی بھی وزیر اعظم نے ماہی گیروں کو دہلی میں جشن کے لیے مدعو نہیں کیا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہمارا احترام کیا۔ میں مودی جی کا شکر گزار ہوں۔
https://twitter.com/PIB_MoFAHD/status/1691057315284447232?s=20
*****
ش ح۔ م ع ۔ ج
Uno8452
(Release ID: 1949608)
Visitor Counter : 109